(Last Updated On: )
میرے دل کی فضا سونی ہے
میرے گلشن کی راہ سونی ہے
اک دفعہ میرے پاس آ جاؤ
تیرے بن اب یہ ہوا سونی ہے
جب تیرا نام بھی نہیں شامل
پھر میری ہر دعا سونی ہے
میری خلوت میں یاد اس کی ہے
یاد بن دل کی راہ سونی ہے
خواب کی تشنگی میں ائے مجیب!
نیند کی ہر اک وجہ سونی ہے
****