(Last Updated On: )
رضوان کا دل جل رہاتها کہ مجهے لفٹ نہی اور اس احمد سے میسیج پر میٹهی باتیں میرے آگے اب نخره دکهاۓ تو سہی
¤¤¤¤¤¤¤
آج مہندی تهی خوب دهوم دهڑکا تها ڈانسنگ فلور بهی بنایا گیا تها جس پر گانا چل رہا تها مہندی لگا کررکهنا ڈولی سجا کررکهنا کچهہ لڑکیاں ڈانس کررہی تهیں
تنو سبز پیلے لہنگے میں ہلکا میک اپ پهولوں کے زیور سے پری لگ رہی تهی پهر تیل مہندی کی رسم ہوئ تانیہ اور رضوان کو مہندی لگائ دعائیں دی اب لڑکیوں کی باری جنہوں نے خوب تنگ کیا پیسے بهی بٹورے سارا مٹهائ کهلانے لگی کبهی ہاتهہ آگے کرے کبهی پیچهے خوب تنگ کرکہ کهلائ رات کو دیر تک ہلا گلا جاری رہا کل بارات تهی سب تهک گۓ تهے پهر بهی ڈهولک رکهی ہوئ تهی مشکل سے بوڑهیوں نے غصہ کرکہ انکو سلایا
کل بارات لے جانی تهی پر رضوان گهر جاکر بهی نہی سویا کلب چلا گیا اور شراب سے دل بہلانے لگا اس نے ایک بات دل میں پکڑ لی تهی کہ تانیہ کسی احمد کو پسند کرتی ہے پر اب تانیہ مجهے پسند ہے اب وه میری ہوگی بس میری
¤¤¤¤¤¤¤
احمد رات بهر گهر نہی گیا اسکو وحشت ہوتی تهی جب اسکے کانوں آواز آتی تهی گانوں کی مگر اس نے رضوان والا رستہ اپنانے کی کوشش نی کی چپ رہہ گیا قریبا رات کے 3 بجے وه کار میں گهر جاتے ہوۓ کلب کے سامنے سے گزرا تو اسے کلب سے نکلتا نشے سے لڑکهڑاتا ہوا ایک لڑکی کی بانہوں میں بانہیں ڈالے وه لڑکا رضوان لگا اس نے کار روک کر دیکها ہاں وه رضوان ہی تها احمد نے ایک دو دفعہ تانیہ کے گهر رضوان کو دیکها ہوا تها رضوان کار میں بیٹهہ گیا اور چلا گیا اور لڑکی ہوائ بوسہ اچهال کر واپس اندر احمد نے فیصلہ کر لیا تها تانیہ کو بچانے کا
¤¤¤¤¤¤
کل تانیہ سرخ اور میرون سا لہنگا پہن رکها تها جس پر پنک سفید اور سرخ نگوں سے خوبصورت بهاری کام ہوا تها مہندی میں بیوٹیشن نے ڈیزاین میں رضوان کا نام چهپا دیا تها تاکہ وه ڈهونڈے آج تانیہ جنت کی حور لگ رہی تهی جو زاہدوں کی بهی توبہ توڑ دے
نکاح کے لیے آگیے تهے نکاح ہونے والا تها کے احمد آگیا
ارے احمد بیٹا تم آو آؤ منہ میٹها کرو آج تانیہ کا نکاح ہے شگفتہ بولی اور سارا دل میں دعائیں کررہی تهی کہ احمد مسئلہ حل کردے اصل میں مہندی کی رات تانیہ سب کے سونے کے بعد روتے ہوۓ احمد کے پرانے میسیج پڑهہ رہی تهی سارا نے دیکهہ لیا
تنو کیوں رو رہی ہو
کچهہ نہی سارا مما پاپا سے الگ ہونے کا دکهہ
نہی مجهے لگتا ہے تم اس شادی سے خوش نہی
ایسا نہی ہے سارا
تنو بہن نہی تو دوست سمجهہ کربتادو میں کسی کو نہی بتاؤ گی
اور آخر اس رات سارا نے اس سے سب کچهہ اگلوا لیا اور تنو کو سلا کر اسے بتاۓ بغیر احمد کے گهر چلی گئ مزے کی بات جیسے ہی وه پہنچی احمد آگیا اسنے اسے ہمت کرنے کا کہا احمد نے بهی بتا دیا کہ وه نشہ کرکے جارہا تها باتیں کیں پهر وه پیدل گهر کی طرف چل پڑی اتفاق سے رضوان بهی ادهر ہی نکل پڑا رستے میں وه اسے نظر آئ نشے میں گاڑی روک کر وه نکل آیا
جیجا جی آپ وه حیران ہوئ کہ ادهر کیوں آیا
ہاں میں تو کدهر گئ تهی وه مخمور آواز میں بولا
کہیں نہی
کسی سے مل کر آرہی ہو مجه سے بهی مل لو رضوان نے سارا کو پکڑ لیا
کیا کررہے ہیں آپ چهوڑیں مجهے
جیجا جی آپ نے ڈرنک کی ہے آه چهوڑیں مجهے وه مزاحمت کررہی تهی تهی مگر اسکی پیش قدمی بڑهہ رہی تهی کہ سارا نے اسے ایک تهپڑ مارا دهکا دیا وه نشے کی وجہ سے لڑکهڑا گیا اور سارا بهاگ گئ وه اسکی پیچهے نہی گیا اپنے گهر چلا گیا صبح نشہ اترا تو پچهتایا کچهہ پریشان بهی ہوا کہ گڑبڑ نا ہوجاۓ مگر پهر خوش ہوگیا کہ سارا نے کسی کو نہی بتایا
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤
گهر پہنچ کر سارا بہت روئ اس نے فیصلہ کیا میں جانتے بوجهتے اپنی بہن کو جہنم میں نہی جهونک سکتی مجهے جو کچهہ بهی کرنا ہے کل کرنا ہے
¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤¤