(Last Updated On: )
ناول کو سات ابواب (حصوں) میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلا باب لڈوک (Ludvic)
دوسرا باب ہیلینا (Helena)
تیسرا باب لڈوک
چوتھا باب جارو سلاف (Jaroslav)
پانچواں باب لڈوک
چھٹا باب کوسٹکا (Kostka)
ساتواں باب لڈوک، جارو سلاف، ہیلینا
ورق الٹیے۔ میں نے آپ کے لیے ناول کو محتاط انداز میں قدرے مختصر کیا ہے۔ اس کی رفاقت میں اصل ناول کا مطالعہ کیجیے۔ اس کتاب کے حصوں کو ابواب کا نام دے کر پوری کتاب کو ’’طلسمِ ہفت ابواب‘‘ قرار دیا ہے۔ طلسم کشائی اور تسخیرِ طلسمات کی اس مہم میں، آپ کو آسانیاں بہم پہنچانے کے لیے ڈھیر سارے کلیدی طلسم کشا اور اوراق منسلک کردیے ہیں۔ قدم قدم آگے چلتے جائیے۔ آپ کی کامیاب پیش قدمی میرے لیے باعثِ طمانیت ہوگی۔ (ع۔ ج)