(Last Updated On: )
مبارکہ صاحبہ کی وفات پر
پروفیسر عبدالرب استاد(گلبرگہ)کے منظوم تاثرات
حیدر کے گھر میں ایک مبارک وجود تھا
ہر سمت جس سے نورِ وِلا کا ورود تھا
اپنے ہوں یا کہ غیر ،سبھی کے قریب تھا
وہ اک وجود سب کے لیے با سعود تھا
رشتوں کے سارے تار یہاں جھنجھناتے تھے
ان سب کو باندھ رکھے وہ ایسا سرود تھا
حیدر تو اپنی ذات میں بے مثل ہے مگر
بچھڑے ہوئے وجود میں گویا قیود تھا
ماہِ صیام، عشرۂ آخر کی پہلی رات
جنت کے در پہ جا کے وہ گویا شہود تھا
مطبوعہ روزنامہ نوائے وقت لاہور۔۳۱ ؍مئی ۲۰۱۹ء۔اوورسیز پاکستانیز ایڈیشن