(Last Updated On: )
مرد:
کتنے بد نا م ہوئے
پیار میں تیرے ہم
پھر بھی ناکام ہوئے
عورت:
ناکامی سے ڈرتے ہو
عشق بھی کرتے ہو
بدنامی سے ڈرتے ہو
مرد:
اِس حال فقیری میں
عمریں بیت گئیں
زلفوں کی اسیری میں
عورت:
زلفوں سے رہا ہو جا
رب تری خیر کرے
جا ہم سے جدا ہو جا
مرد:
کیا لطف ر ہا ئی کا
دل جب سہ نہ سکے
دُکھ تیری جدائی کا
مرد + عورت :
ملنا ہو تو ملتے ہیں
پھول محبت کے
پت جھڑ میں بھی کھلتے ہیں