میری اس رائے سے شاید کم ہی لوگوں کو اختلاف ہو گا کہ بیسویں صدی کا مغربی فکشن ایک قسم کے جنسی انقلاب سے عبارت رہا ہے (یہ بات مغرب کے ان ممالک کے ادب پر صادق نہیں ہوتی جہاں کمیونسٹ یا کسی اور نوعیت کی ڈکٹیٹر شپ قائم رہی اور پسے اور نشر و اشاعت پر حکومت کا مکمل کنٹرول رہا ہے ) مغربی فکشن میں در آئے اس واضح رجحان کو اس دور میں وہاں بڑھتی ہوئی سائنسی اور معاشرت اور اقدار و روایات میں ہوئی بڑی تبدیلیوں سے جوڑ کر دیکھا جانا چاہئے کہ فکشن ادب کی دوسری اصناف کے قابل ان عناصر کی بھرپور عکاسی کرتا ہے گو کہ اس ضمن میں یہ بحث بھی عرصے سے جاری رہی ہے کہ کسی دور کا ادب اس دور کے سماجی شعور میں تبدیلیاں لانے کا باعث ہوتا ہے یا پھر محض دیگر وجوہات سے در آئی تبدیلیوں کا عکاس۔اس بحث سے گریز کرتے ہوئے ہم یہاں مغربی ادب میں اظہار کی آزادی کیلئے کی گئی اس مسلسل جدوجہد کا سرسری جائزہ لیں گے جس نے بیسویں صدی میں تیز تر ہو کر فکشن میں اس جنسی انقلاب کیلئے راہ ہموار کی۔اگر یہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا کہ اس انقلاب کی بنیاد 19ویں صدی میں ہی پڑ چکی تھی۔19ویں صدی کو عام طور پر رومانوی ادب کی تخلیق کا دور مانا جاتا ہے جو ایک قسم کی شدید جذباتیت اور آئیڈیلزم سے عبارت رہا ہے۔
اس دور میں پائے جانے والے ماورائی عشق کے تصور اور محبت میں مثالیت شدید جذباتیت اور رومانی کرب کا بھرپور اظہار کی نمائندگی کرتی ہیں۔گو کہ اس دور کے بڑے ادیبوں کی تخلیقات کا مطالعہ کیا جائے تو واضح ہو گا کہ ان میں سے شاید ہی کسی نے ادب کو صرف ذات کے اظہار یا جذباتیت اور آئیڈیلزم کیلئے وقف کیا وغیرہ۔ نے عشق و محبت کے علاوہ انسانی وجود کے دوسرے سماجی اور داخلی مسائل کو بھی اپنے اظہار کا موضوع بنایا اور محبت کو محض جذباتیت نہیں بلکہ ایک عظیم انسان جذبے کے طور پر پیش کیا۔پھر بھی اس صدی کا قاری بنیادی طور پر رومانیت پسند ہی تھی اور حقیقت سے آنکھ ملانے کی جرات نہ رکھتا تھا۔یہی وجہ تھی کہ جب ZOLAنے NanaاورFlaubart نے Madam Bovaryلکھ کر سماجی حقیقت نگاری کی مثالیں پیش کیں تو اس دور کے نقادوں نے انہیں فحش اور اخلاق سے گرے ہوئے ادب قرار دیا۔ چند سالوں بعد ڈرامے کو اسی قسم کے لعن طعن کا نشانہ بننا پڑا۔
مگر19ویں صدی کے اختتام تک مغربی فکشن میں حقیقت نگاری کے پردے میں ایک طرح کا جنسی انقلاب اپنے قدم جما چکا تھا۔برنارڈ شا نے اپنے تحریری ڈراموں Pygmalion, Major BarbaraاورArms and the Manوغیرہ میں ایسی عورتیں پیش کر کے سنسنی پھیلا دی جو خود اپنے دماغ سے سوچتی ہیں اور اپنی جذباتی وجنسی خواہشوں کی تکمیل کیلئے جسمانی تعلقات قائم کرنے میں کوئی جھجک نہیں محسوس کرتیں۔H.G.Wellsکو ایک ایسی لڑکی کا کر دار پیش کرنے کیلئے سزا ہوتے ہوتے بچی جوجنسی آزادی کی قائل ہے اور پھرD.H. Lawrenceپر جس نے اپنی پہلی ناول 1910ء میں شائع کی جس کے تعلق سے بے باک اور فحش نگاری کا الزام لگا۔اس کی ابتدائی زمانے کی ناول The Trespasserکو اشاعت کے سلسلے میں تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑا اور بعد میں Women In Loveکی اشاعت ممنوع قرار دے دی گئی (شاید آج کے قاری کو لارنس کے اس ناول کو ایک ادبی شاہکار ماننے میں ذرا بھی تامل نہ ہو گا۔ لارنس بنیادی طور پر ایک شاعر تھا جس کی ناولیں فکشن اور پوٹری کی بہترین مثالیں ہیں یہاں بات صرف اتنی تھی کہ اپنی ناولوں میں اس نے دیگر موضوعات کی طرح جنسی ، احساسات و تجربات کو بھی پوری بے پاکی اور فن کا دیانت داری سے برتنے کی جرات کی ایک حساس ادیب کی حیثیت سے اسے اس بات کا شدید احسا س تھا کہ عصری سماجی و معاشرتی زندگی حد درجہ سطی و کمتر ہو چلی ہے اور یوں انسان کی داخلی و روحانی ضرورتوں کیلئے غیر اطمینان بخش اور ناکافی ہے۔غالباً اس احساس کی بناء پر اس نے Lady Chatterley’s Loverمیں ایک ایسی عورت کا کر دار پیش کیا جس کی معاشرتی و داخلی زندگی ایک قسم کے انتشار اور بے معنویت کا شکار ہو چکی تھی مگر جب وہ کھوکھلے سماجی قوانین اور بوسیدہ روائیوں کو نظر انداز کر کے ایک گے کیپر سے جذباتی وجنسی محبت کا رشتہ استوار کر لیتی ہیں تو تھوڑے وقفے کیلئے ہی اسے اپنی زندگی میں ایک ٹھہراؤ اور طمانیت کا احساس ہوتا ہے۔گو کہ لارنس کے یہاں بھی جنسی محبت عورت اور مرد کے وجود کو ایک مقصد و معنی بھی عطا کر سکتی ہے جب ان کی زندگیاں فطرت سے ہم آہنگ ہوں۔
بیسویں صدی کے اوائل میں جنس سے متعلق ذہنی تصورات اور سماجی شعور میں ایک مثبت انقلاب لانے والی ادبی شخصیتوں میں لارنس بڑی حد تک تنہا نظر آتا ہے۔دوسرے بہت سے اوسط درجے کے ادیبوں کا رول ناقابل ذکر یا منفی رہا۔اگر خود ان کے اپنے کچھ غیر روایتی اور حقیقت پسندانہ جنسی تصورات تھے بھی تواس کے اظہار سے بجائے انہوں نے رائج اخلاقی اقدار کی ہے بے حرمتی اور رومانوی جذباتیت کی تضحیک کوہی اپنا ادبی نصب العین جانا۔ایسے میں لارنس ان کی صفوں میں ہوں تنہا ادیب نظر آتا ہے جسے بیسویں صدی کے فکشن میں در آئے حبشی انقلاب کا پیغامبر کہاجاسکتا ہے جس نے جنس کے موضوع کو اپنی تخلیقات میں ایمان کی سی پختگی سے برتا اور اسے مذہب کا ساتقدس عطا کیا۔
اس ضمن میں دوسرا اہم نام Joyceکاہے Joyceکی Lady Chatterley’s Lovers اور Ulyssesسے چھ سال پہلے شائع ہوئی یہ ناول اس بور میں ادب میں روایت پرستوں اور نام نہاد و اخلاقی قدروں کا تحفظ کرنے والوں کیلئے ایک تازیانہ ثابت ہوئی چنانچہ اسے انہوں نے فحش ادب کی بدترین مثال قرار دیا۔(آج مغربی فکشن کی نمائندگی دشوار ہو گی) روایت پرستوں کے اس ناول کی اشاعت کے خلاف گٹھ جوڑ کی کئی وجوہات میں سے ایک ابھی تھی کہ اس میں جوائس نے کچھ ایسی چیزیں لکھ کر قارئین کے ذہنوں کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی تھی جو اس سے پہلے انہوں نے صرف پیشاب خانوں کی دیواروں پر لکھی ہوئی دیکھی تھیں (مثال کے طور پر قحبہ خانے کے منظر میں استعمال کی گئی زبان) مزید یہ کہ ناول کا افتتاح ہیرو کو اپنی بیوی کے کولہوں کا بوسہ لیتے ہوئے دکھا کر کیا گیا ہے۔
انگلینڈ اور امریکہ کی پچھلی ایک صدی کے فکشن پر نظر ڈالی جائے توہم اس نتیجے پر پہونچ سکتے ہیں کہ فحاش کے نام پر رجعت پرستوں کے ادب کو روایتی اقدار کی بندشوں میں جکڑ کر رکھنے کی جو کوششیں آج تک جاری ہے اس کی پر زور کوشش کی اشاعت کے وقت ہوئی تھی لیکن بہت جلد نقادوں کے ایک سنجیدہ طبقے کو یہ اعتراف کرنا پڑا کہ یورپین ناول کے ارتقاء کی تاریخ میں Ulyssesایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کی ادبی حیثیت انفرادیت اور ہم گیری شکوک شبہات سے بالاتر ہے اس سب کے باوجود اس دور کی حکومت نے اس پریہ کہہ کر پابندی عائد کر دی تھی کہ ادب میں ارتقاء یا انفرادیت کے نام پر فحش نگاری کو بڑھاو ا نہیں دیاجاسکتا کیونکہ نوجوان نسل کے ذہنوں پر اس کے مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔بعد کے دنوں میں ایک ماڈرن یورپین کلاسیک کے طور پر اس کی جو پذیرائی ہوئی اس سے سبھی واقف ہیں اسے نہ صرف فسق ناول نگاری میں ایک نئی ٹکنیک کا اضافہ کرنے والی ناول مانا گیا بلکہ اس میں جوائس کے زبان کے مکر روایتی اور تخلیقی استعمال کے ذریعے اب تک عملی طور پر Exhaustہو چکی ، تصور کی جانے والی انگریزی زبان میں ایک نئی زرخیزی کے امکان کی نشاندہی کرنے والی تصنیف بھی کہا گیا۔
1930ء میں جب انگلینڈ اور امریکہ میں Ulyssesکی اشاعت پر سے پابندی اٹھا لی گئی تو وہاں ادب میں جنسی اظہار کی آزادی کی جدوجہد بڑی حد تک کامیابی سے ہمکنار ہو چکی تھی۔اس کے بعد ہی امریکی ناول نگار William Faulknerنے یکے بعد دیگر ے کئی ایسی ناولیں لکھی جن میں زندگی کا وحشیانہ اور تاریک تصور پیش کیا گیا تھا اور اس مقصد کیلئے جنس اور تشدد کے ہتھیاروں کا جرأت مندانہ استعمال کیا گیا تھا۔مثال کے طور پر The Sound and the FuryاورSanctuaryاس نے بھی لارنس کی طرح ادب میں نام نہاد اخلاقی اور روایتی قدروں کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا تھا۔
گو کہ لوگ ابھی تک فکشن میں جنسی اظہار کی آزادی سے ذہنی طور پر سمجھوتانہ کر سکے تھے پھر بھی ضرور ہوا کہ Sanctuaryکی اشاعت نے ان کمتر درجے کے لکھنے والوں کیلئے راستہ کھول دیا جن کا اولین مقصد ایسی کتابوں کی اشاعت کے ذریعے روپئے کمانا تھا اور اس طرح1940ء تک امریکہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں پیپر بیکس چھپنے لگیں جن کے موضوعات جنس ، تشدد، سادیت پسندی اور Gangsterismوغیرہ تھے ایسی ہی ایک ناول جو ادبی معیار سے نسبتاً بہتر تھی اور جسے غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی وہJames Hadley Chase، کیNo Orchids for Miss Blandishتھی اس میں Sanctuaryکی ہی طرح مس بلینڈش ایک امیر گھرانے کی لڑکی ہے جسے Gangstersنے اغواء کر رکھا ہے وہاں ان کے بچے ایک بوڑھی خبیث عورت MAہے جس کا بیٹاSlimایک سادیت پسند ہے اور اس میں بلینڈش کے وہاں پہونچنے سے پہلے عورتوں سے متنفر تھا مگراس لڑکی سے ملنے کے بعد وہ اس کے ساتھ ہراس طریقے سے جنسی لذت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کا تصور اس کا بیمار ذہن کر سکتا تھا۔ناول کے افتتاح پر جب وہ مارا جاتا ہے تومس بلینڈش کو اس کی جدائی میں خودکشی کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے کہ SLIMنے اس کی جو عادتیں ڈال دی تھیں اس کے بعد وہ عام انسانوں کی سی زندگی گذارنے کے قابل نہیں رہ گئی تھی۔
اس قماش کی ناولیں گو کہ ان کی کوئی باقاعدہ ادبی حیثیت نہ تھی1040ء سے 1960ء کے درمیان لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوئیں اور آج تک ہو رہی ہیں یہاں تک کہ اسی دور میں کچھ ایسی تحریروں کی کھوج اور اشاعت بھی ہوئی جو18ویں اور 19ویں صدی میں صرف روساء اور امراء کی تفریح طبقے کا سامان رہی تھیں اور یوں عوام کے سامنے آ سکیں تھیں۔مثال کے طور پر John Clevelandکی Fanny Hillجسے Memoirs of a Woman of Pleasureکے نام سے بھی شائع کیا گیا۔ یہ1749ء میں لکھی گئی تھی جب اس کی چند کاپیاں ہی سرکولیشن میں رہی تھیں۔تقریباً دوسوسالوں بعد یہ 1963ء میں دوبارہ شائع ہوئی اور ہاتھوں ہاتھ لی گئی۔ اپنے موضوع کے باوجود اسے ایک اور ادبی شاہکار مانا گیا اس طرح 1882ء میں محدود طور پر شائع ہوئی۔Wellerکی “My Secret Life” The Pearlنامی Sexual Journalکے بیشتر شمارے بھی اس دور میں ایک ساتھ ملا کر دوبارہ شائع کئے گئے۔اس طرح ہم غور کریں تو یہ نتیجہ بھی نکال سکتے ہیں کہ ماضی میں جو لوگ کھلے عام اشاعت سے خائف تھے ان کے اندیشے کچھ ایسے بے بنیاد بھی نہ تھے۔
1950ء کے بعد Ian Flemingنے اپنی James Bondسیریز کے ذریعے Gangsterناول کو ایک نئے انداز میں پیش کیا۔یہ ناولیں اس معنی میں بہتر کہی جاسکتی ہیں کہ ان میں وہ تمام باتیں جوجنس اور جرائم کے موضوع پر لکھی گئی کتابوں کو اشتعال انگیز بناتی ہیں کسی قدر فنی مہارت سے پیش کی گئی تھیں لیکن اس حقیقت کو بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا کہ یہ بھی کاروباری مقاصد کیلئے لکھی جانے والی کتابیں تھیں۔تقریباً اسی طرح کی Julian Thomsonکی ناول امریکن The Killer Inside Meبھی تھی جس پر حال میں بنی برٹش ڈائرکٹرMichael Winter Bottomکی فلم نے Torture pornکو اپنی انتہا تک پہونچا دیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس میں ایسے بھیانک اور ہیجان انگیز مناظر پیش کئے گئے ہیں کہ کتنی ہی عورتیں فلم کے دوران تھیٹر سے باہر نکل آئیں۔
گو کہ ہر بات بڑی حد تک سچ ہے کہ اس قسم کی بازاری کتابوں کا اتنی بڑی تعداد میں چھپنا اور فروخت ہونا ادب کی نشر و اشاعت کے متعلق قوانین میں نرمی کا ہی نتیجہ تھا مگر اس سے یہ مطلب نکالنا مناسب نہ ہو گا کہ ادب میں اظہار کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں نے ہی اس طرح کی گھٹیا درجے کا جنسی چٹخارہ فراہم کرنے والی کتابوں کی اشاعت کیلئے راہ ہموار کی۔یہ لوگ ادب کے دائرے میں رہ کر ادیب کیلئے تخلیقی آزادی کی خاطر جدوجہد کر رہے تھے اور اس بات کیلئے کوشاں تھے کہ ادب اور Under The Counter Booksکے درمیان تفریق کی جائے جس کے نہ ہونے پر اس بات کا اندیشہ تھا کہ ادبی شہ پارے عوام تک نہ پہونچ سکیں گے۔آج بازار میں بکنے والی لاکھوں پیپر بیک بازاری کتابوں کو ثبوت فراہم کرتی ہیں تفریق نہیں کی گئی۔
1950ء سے 1960ء کے عرصے میں مغربی ادب میں جنسی انقلاب نے کئی اور منزلیں طے کیں۔ 1955ء میں پیپرس میں امریکن ٹورسٹس کیلئے شائع ہوئی جس کا موضوع ایک ادھڑ عمر کے مرد کا ایک گیارہ سال کی نابالغ لڑکی کیلئے جواس کی سوتیلی بیٹی بھی ہے دیوانگی کی حدوں تک پہونچی ہوئی شہرت ہے اس کتاب کی ادبی حیثیت مسلم ہے اپنی تخلیقی زبان اور اعلی ٰ ادبی اسلوب کے با وصف اسے بیسویں صدی کی ایک اہم ناول مانا گیا ہے۔دوسری وجوہات کے علاوہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایک ادھڑ عمر کے مرد کی جنسی گمراہی سے زادہ سماج کے اس مخصوص طبقے کی جنسی تشنہ کامی کا المیہ ہے جسے ہم جنسی اعتبار سے منفرد یا پھر جنسی حقوق سے محروم کہہ سکتے ہیں اسے ایک اہم ادبی تخلیق کا درجہ غالباً اس لئے دیا گیا کہ اس کے تخلیق کار نے ایک بظاہر پست لگنے والے موضوع کو بھی فن کارانہ انداز میں برت کر یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ دیگر موضوعات کی طرح جنسی شہوت بھی بلند شاعرانہ اور ادبی خصوصیات کی حامل تخلیقات کا موضوع بن سکتی ہے۔مغربی ادب میں جنسی انقلاب نے ایک اور معرکہ سرکر لیا جب انگلینڈ اور امریکہ میں اس کتاب کی اشاعت پر پابندی نہیں لگائی گئی گو کہ روایت پرستوں نے اس کے بازار میں آنے پر کافی واویلا مچایا۔شاید اسی قسم کے احتجاج کا نتیجہ تھا کہ یہ امریکہ میں Best Sellerبن گئی جبکہ ناروے اور سوہڈن وغیرہ میں جہاں کا معاشرہ زیادہ جنسی آزادی روا رکھتا ہے اس کی اشاعت کا کچھ زیادہ نوٹس نہیں لیا گیا۔ ادب میں اظہار کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کیلئے اگلا مرحلہ امریکہ میں Lady Chatterley’s Loverکی اشاعت پر سے پابندی ہٹوانا تھا۔اس میں اب زیادہ دشواری نہیں پیش آئی اور یہ کتاب شائع ہوتے ہی Best sellersکی لسٹ پر آ گئی۔بعد ازاں 1960ء میں اسے انگلینڈ میں بھی اشاعت کی اجازت مل گئی۔
ان حالات میں اب یہ فطری تھا کہ اشاعتی ادارے ایسی کتابوں کی اشاعت میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں شروع کر دیں جنہیں فحش قرار دیاجاسکتا تھا۔ Henry millerایسے ادبیوں اور ناشروں میں سرفہرست تھا۔میلر کی The tropic of Cancer،1930ء اور 1940کے درمیان شائع ہو چکی تھی اور نقادوں کا ایک بڑا طبقہ اسے ایک عہدہ ادبی تخلیق کا پرواز بھی دے چکا تھا اس لئے امریکہ کے ایک دو صوبوں کو چھوڑ کر اس پر کہیں بھی پابندی لگانے کی کوشش نہیں کی گئی اس کے بعد اس کی دوسری تصنیفات وغیرہ کی اشاعت آسان ہو گئی۔انگلینڈ میں اس کی Nexus Plexus اور The Rosy Crucifixionبھی شائع ہو جانے کے بعد ایسا لگنے لگا کہ مغرب کے سماجی منشور میں اس حد تک ضرور انقلاب رونما ہو چکا ہے کہ اب کی اپنی کتاب کے شائع ہونے پر عام طور پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا جس کے بارے میں شبہ نہ گذرے کہ وہ سستے ذرائع سے روپیہ کمانے کیلئے لکھی گئی ہے۔ہاں Frank Harrisکی سوانح My Lifeکی حیثیت پھر بھی انتہائی رہی جس پر ان حالات میں بھی پابندی لگائی گئی گو کہ ضخیم کتاب کو چھوڑ کر یورپ کے ایک مخصوص اور اتھل پتھل والے دورسے متعلق ایک اہم سماجی اور سیاسی دستاویز کہی جاسکتی ہے۔ایک ہزار سے زیادہ صفحات پر مشتمل اس کتاب میں مشکل سے پچاس صفحات ملیں گے جس پر جنسی لذتیت کا گمان گذرے لیکن یہ بھی فرینک جیسے معروف ڈپلومٹ اور صحافی کی ادبی نیک نیتی پر ضرب لگانے سے قاصر معلوم ہوتے ہیں۔
بیسویں صدی کے آخری چند دہوں میں کتابوں کی اشاعت کے سلسلہ میں ایک دلچسپ بات یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ کئی کتاب پر فحش لگانے کا الزام اس کی بے پناہ شہرت کا باعث بن جاتا ہے اور اس کے بعد اس کا Best sellerکی لسٹ پر آ جانا تقریباً یقینی ہوتا ہے اس لئے ادب میں روایتی اقدار کے محافظ اور اجنبیت پرست اس بات کو سمجھ گئے ہیں کہ جب تک خود ادیب کی نیک نیتی ہی بنیادی طور پر شکوک نہ ہو ان کا کسی کتاب کی اشاعت پر اعتراض کرنا فحش نگاری کیلئے تشہیر کنندہ کی خدمات انجام دینے کے مترادف ہو گا۔نتیجہ یہ ہے کہ آج کتنا ہی ایسا فکشن شائع ہو رہا ہے جس کی اشاعت آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے قطعی ممکن نہ تھی مگر ان پر کوئی بھی فحاشی کا الزام عائد کرنے کیلئے آگے نہیں آتا۔
William Burroughsکی The Naked LunchاورMaxwell Kentonکی
Candyکی یورپ اور امریکہ میں اشاعت سے مغربی فنکشن میں جنسی اظہار کی آزادی کی مزید تصدیق ہوتی ہے ان کتابوں کے ماضی میں شائع ہونے کا تصور کرنا بھی محال معلوم ہوتا ہے۔ایک ایسے انسان کی زندگی کے تجربات کا جرأت مندانہ اظہار ہے جو نشہ اور اشیاء کا عادی ہونے کے ساتھ ساتھ غلام بازی اور اذیت کوشش وغیرہ کی علامتوں میں بھی مبتلا ہے Burroughsجوائس کی Ulyssesمیں زبان کے غیر روایتی استعمال اور تخلیقی اسلوب سے متاثر نظر آتے ہیں اور اپنی اس ناول میں انہوں نے جوائس کا سا طریقہ اظہار اپنانے کی کوشش کی ہے۔
اسے پڑھنے پر قاری کو ایک صدی بعد ہر چیز کی بے ثنائی اور بے معنویت کا بڑی شدت سے ہوتا ہے مثلاً یہ احساس کہ جنسی لذت حاصل کرنے کیلئے انسان تخلیل نے چاہے جتنے وسیلے یا طریق کار ایجاد کر لیے ہوں اسے مکمل طمانیت حاصل ہو جانے کا دھوکا صرف وقتی طور پر ہی ہو سکتا ہے کہ متمدن دنیا کے پس منظر میں ان جبلتوں کی بار آوری دشوار ہے۔نیز یہ ایساس فطرت سے کٹ کر بھی سارے امکانات فتح ہو چکے ہیں اور مزید آگے جانے کا کوئی راستہ نہیں بڑا مہلک اور جان لیوا ہو سکتا ہے۔گو کہ نام نہاد مہذب انسان کی زندگی کا یہ شروع سے ہی المیہ رہا ہے مگر اخلاقی اور روحانی زوال کے موجودہ دور میں یہ مزید ابھرکرسامنے آ گیا ہے۔William Burroughsکی اس ناول کو جو عصر حاضر کے انسان کی زندگی کے جنسی و روحانی پہلوؤں کی اتنی بھرپور عکاسی کرتی ہے محض فحش نگاہی سے تعبیر کرنا ایک حماقت سے کم نہ ہو گا۔
Maxwell KentorکیCandyبھی ان بہت سی کتابوں میں سے ایک ہے جن کی اشاعت پر خاص پابندی عائد کی گئی تھی اور جو ادھر چند دہوں پہلے ہی کھلے عام شائع ہو سکیں ان کتابوں میں Plexus،Lolita اور The Ginger Manوغیرہ شامل ہیں Candyکو1964میں عام اشاعت کی اجازت ملی جس سے پہلے پر انڈر دی کاونٹر ٹیکس کے طور پر امریکی سیاحوں کو فراہم کی جاتی تھی۔چھپتے ہی Best sellerلسٹ پر آ گئی۔ سنجیدہ نقادوں نے اسے فحاش کے فرسودہ الزام سے بری کروانے کیلئے کسی قسم کے دلائل پیش کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی اور اس بات کا بلا تکلف اعتراف کیا کہ یہ ادب میں جنس کے بے باک اور جرأت مندانہ اظہار کی بہترین نمائندگی کرتی ہے کینڈی ایک امریکن کالج گرل ہے جو اپنے ایک ایسے پروفیسر سے وابستہ ہو جاتی ہے جو یوں تو جمالیات اور ابدیت وغیرہ پر بے تکان بولتا ہے اور بڑے بھاری بھر کم فقرے استعمال کرتا ہے مگرجس بات میں اسے حقیقی دلچسپی معلوم ہوتی ہے وہ خوبصورت طلباء و طالبات سے جنسی تعلقات قائم کرنا ہے Candyاپنے اسی پروفیسر کے ساتھ جڑ کر جنسی تجربات کرنے کے جنون میں مبتلا ہو جاتی ہے اس کتاب کو پڑھ کر قاری کو جس بات کا بہت نمایاں احساس ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اس میں جنس کو ایسی سطح پر برتا گیا ہے کہ وہ ایک حد درجہ مضحکہ خیز اور لغو چیز محسوس ہونے لگتی ہے اپنے اس تاثر کے باعث یہ کتاب بیسویں صدی کے متمدن انسان کی جنسی زندگی کے زوال کی ترجمان معلوم ہوتی ہے جب کہ جنسی عمل اپنی تخلیقی جہت سے جدا ہو کر محض جسمانی لذت کا وسیلہ بن کر رہ گیا ہے اور یوں آج کے انسان کیلئے اکثر اس کے غیر طمانیت بخش ، بے معنی اور مہمل ہونے کے احساس سے بچ پانا محال ہے۔اس بات سے انکار اب آسان نہیں کہ ہماری زندگی کے جنس جیسے اہم پہلو کا ایک بے معنی اور مضحکہ خیز حرکت بن کر رہ جانا ہمارے لئے اس بات کی تنقید ہے کہ ہم اخلاقی و روحانی زوال کی اس منزل پر کھڑے ہیں جس کے پرے تاریکی یا اندھیرے کے سوا کچھ نہیں چونکہ مغرب کو اس تلخ حقیقت کو سمجھنے کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے شاید اسی لئے امریکہ کے کئی اہم نقادوں نے اس بات کی پر زور سفارش کی تھی کہ Candyامریکہ کے ہر گھر میں پڑھی جائے۔ویسے Edgar WallaceاورSidney Sheldonوغیرہ کا تحریر کردہ کتنا ہی ایسا فکشن جنسی اظہار کی آزادی کے اس دور میں دنیا بھر میں بلا روک ٹوک شائع ہو کر عوام تک پہونچ رہا ہے جو ماضی میں فحش نگاری کے الزام سے نہ بچ پاتا اور بالکل یہی حال جدید مغربی ادب کی نمائندگی کرنے والے فکشن نگاروں Marquis Gabriel Garcia،Milan Kunderaاور Vargas Leosaوغیرہ اور ان کے کئی ادبی شاہکاروں کا بھی ہوا ہوتا جو اپنے قارئین تک اتنی آسانی سے پہونچ پاتے۔
احتیاطاً یہ کہاجاسکتا ہے کہ مغربی ادب اور خصوصاً مغربی فکشن میں جنسی اظہار کی آزادی کی جو جدوجہد UlyssesیاLady Chatterley’s Loverکی اشاعت پر سے پابندی ہٹانے کی مانگ سے شروع ہوئی تھی وہ اب مختلف مراحل طے کرتے ہوئے یوں اپنے فل سرکل کو پہونچ چکی ہے کہ کبھی کے روایتی اور فرسودہ اخلاقی معیاروں پر پرکھنے پر جو ادب شرمناک یا فحش قرار پاتا تھا وہ آج عصری زندگی کی حقیقتوں کا ترجمان معلوم ہو رہا ہے اور اس لئے قابل قبول ہو چلا ہے۔ شاید اب مغرب میں فحش نگاری جیسی باتوں کا روایتی تصور نہیں رہا اور آج صرف ایسی تحریروں کو فحش Vulgarقرار دیا جائے گا امکان ہے چاہے اس کا موضوع کچھ بھی ہو جو بھونڈے اور غیر فنی انداز سے لکھی گئی ہوں اور جس کے مصنف میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان ہو۔
٭٭٭٭٭٭٭