(Last Updated On: )
ایسے الفاظ جن کے ساتھ یا تو کام کا تصور وابستہ ہوتا ہے یا پھر جو اسم کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت نما علامات کا انسلاک کیا جاتا ہے، انھیں فعل کہا جاتا ہے۔ جیسے ’’لکھا ہے: فعل ہے‘‘ بادی النظر میں واحد حاضر کے لیے ضروری لفظ کی سادہ صورت ہی فعل قرار پاتی ہے۔ اسی کو فعل کی جڑ سے تعبیر کیا جاتا ہے جیسے چاہ، بول وغیرہ۔ فعل کے بنیادی مباحث اور اس کے تصور کی تفہیم کے لیے درج ذیل مباحث کا جاننا ضروری ہے:
الف۔ فعل کی تعریف اور اس کی اقسام
ب۔ مصدر، مادۂ فعل، فعل کی اقسام اور مصدر سے فعل کی تشکیل
مادۂ فعل
ہر مصدر میں ایک ’’مادہ‘‘ موجود ہوتا ہے جو علامت مصدر ’’نا‘‘ کے ہٹانے سے حاصل ہوتا ہے اور اس کے سب تغیرات میں بھی موجود رہتا ہے اور ان تغیرات کی علامتیں ہٹانے کے بعد بھی بچ جاتا ہے جیسے چلنا سے ’چل‘ مادۂ فعل ہے۔ فعل کی مختلف صورتوں جیسے چلتا ہے، چلے گا، چلنے والا، ان سب میں مادۂ فعل ’چل‘ مشترک ہے۔ دکنی مصادر اور اُردو مصادر میں مادۂ فعل کے حصول کا یہی طریقہ ہے۔ مادۂ فعل بالعموم فعل امر ہی ہوتا ہے مثلاً:
نمبر شمار زبان مصادر مادۂ فعل
۱ اردو اوڑھنا اوڑھ
۲ دکنی اوڑنا اوڑ
۳ اردو اُٹھانا اٹھا
۴ دکنی اُ چانا اُچا
۵ اردو اٹکنا اَٹک
۶ دکنی اَڑکنا اَڑک
مادۂ فعل کی اقسام
اردو گرامر میں مادۂ فعل دو طرح کے ہیں:
(۱)۔ اولین/اصلی مادے (۲)۔ ثانوی /وضعی مادے
اولین یا اصلی مادے سنسکرت یا پراکرت سے لیے گئے ہیں۔ اردو میں قدیم مادوں کی مثال پر وضع کیے گئے ہیں جیساکہ پہلے اس امر کی صراحت کر دی گئی ہے کہ مصدر کی مصدری علامت ’نا‘ ہٹانے سے مادۂ فعل باقی رہ جاتا ہے۔ مادۂ فعل کے آخر میں ’الف‘ بڑھانے سے حالیہ تمام جب کہ مادۂ فعل کے آخر میں ’تا‘ کا اضافہ کرنے سے حالیہ نا تمام بن جاتا ہے۔ افعال کے تقابلی جائزے کی خاطر یہ امر ناگزیر ہے کہ مادۂ فعل کو زبان کے اسلوب میں حقیقی تناظر میں دیکھا جائے۔ دکنی اور اردو مصادر کے مادۂ فعل اور افعال میں اس کے مقام کی چند مثالیں درج ذیل ہیں:
زبان مصادر مادۂ فعل حالیہ تمام
حالیہ ناتمام حاصل مصدر اردو اوڑھنا
اوڑھ اوڑھا اوڑھتا اوڑھ
دکنی اوڑنا اوڑ اوڑا
اوڑتا اوڑ اردو اُٹھانا
اُٹھا اُٹھایا اُٹھاتا اُٹھا
دکنی اُچانا اُچا اُچایا
اُچاتا اُچا اردو اُبلنا
اُبل اُبلا اُبلتا اُبل
دکنی اُبلن اُبل اُبلا
اُبلتا اُبل
بادی النظر میں اُردو میں حاصل مصدر اور مادہ دونوں یکساں صورت میں موجود ہیں۔ حاصل مصدر اور مادہ مصدر کے حصول کے لیے علامتِ مصدر کو گرا نا ضروری ہے مثلاً ’دوڑنا‘ سے علامت مصدر ’نا‘ گرانے سے ’دوڑ‘ حاصل ہوا اور ’کھیلنا‘ سے علامت مصدر ’نا‘ کو ہٹانے سے ’کھیل‘ مل گیا۔ یہ کہنا کہ ہر مصدر کی علامت ہٹانے سے حاصل مصدر مِلے گا، درست نہیں۔
٭٭٭