(Last Updated On: )
جسم تابوت میں
تابوت ِبنا
پورا ملبوس یا چھوٹا سا کفن
بے سِلا—!
قصرِ بل گیٹ٭ کی سوچ—؟
کمرئہ خواب ، وسیع اور عریض
فرش
قالین دبیز—؟
پردے—؟
اطلس و ریشم و کم خواب و حریر!!
لحد میں لیٹے ہوئے سوچنا—
کیسا ہوگا—؟
ژ
٭۔ دنیا کا امیر ترین شخص۔