(Last Updated On: )
ترنم ریاض(دہلی)
کبھی کالج کا البم دیکھ کر
نم ہونے لگ جاتی ہیں کیا پلکیں تمہاری
یا کبھی بچوں سے ہنتے بولتے
یکلخت رک جا تے ہو تم بھی
کبھی شاخوں سے پتے ٹوٹنے کی ُرت میں
بکھرے بکھرے رہتے ہو؟
یوں ہی بس بے خیالی میں
کسی بھولی ہوئی میری ادا سے
تم ملاتے ہو ادائیں دوسروں کی
مرے قد میری صورت سے
کوئی ملتا سا چہرہ دیکھ کر
تم مسکرا کر جھینپ جاتے ہو؟
جو تم ایسا نہیں کرتے
توبولو کیوں نہیں کرتے!