(Last Updated On: )
کیا تم بھی؟
شام کی دہلیز پہ آس کا دیپ جلاتے ہو
اور کسی برگِ آوارہ کی آہٹ پر
دروازے کی جانب بھاگے جاتے ہو
کیاتم بھی؟
درد چھپانے کی کوشش کرتے کرتے
اکثر تھک سے جاتے ہو
اور بن کارن مسکاتے ہو
کیا تم بھی ؟
نیند سے پہلے پلکوں پر ڈھیروں خواب سجاتے ہو
یا پھر ہجر جزیروں میں
روتے روتے سو جاتے ہو
کیا تم بھی ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔