کیا اسے گھڑ سواری آتی ہے؟؟؟
ہیری زہرہ کو مہارت سے گھڑ سواری کرتا دیکھ کر حیران ہوا تھا۔
تو تم کیا کہہ رہے تھے؟؟؟
زہرہ نے فخر سے کالر جھاڑتے پوچھا۔
تمہیں اگر گھڑ سواری آتی ہے تو اس دن۔۔۔۔۔۔۔
وہ گھوڑا سدھایا ہوا نہیں تھا اسلیۓ ایسا ہو گیا۔ تم نے کیا زہرہ کو کوٸ عام سی لڑکی سمجھ لیا ہے۔
نو نو مسٹر ہیری زہرہ اڑتی چڑیا کے پر ہی نہیں گنتی وہ اڑتی چڑیا کے ساتھ اڑنا جانتی ہے۔
زہرہ اک ادا سے بولی تھی۔ اور ہیری کو اسکی یہی ادا چیلنج کرتی تھی کہ وہ اسکو سبق سکھا دے۔
نہیں مطلب اتنی خود پرستی۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے خود پسند ہونا اچھی بات ہے مگر زہرہ کے لیے تو یہ لفظ بہت ہی چھوٹا تھا۔
تم اپنی فَین خود ہو کیونکہ تمہیں پتا ہے کوٸ اور تو تمہارا فَین بننے سے رہا۔
بہت ہی بونگا جوک تھا بالکل بھی ہنسی نہیں آٸ۔
تو تمہیں کیا لگتا ہے میں یہاں تمہیں ہنسانے کے لیے ہوں۔
ہیری پورٹر۔۔۔۔۔۔
اور تم کیا ہو ہممممم؟؟؟؟؟؟ زہریلی ناگن۔
اوکے فاٸن میں واپس جا رہی ہوں اور تم رہو یہیں پر۔
اچھا ٹھیک ہے ہم جا رہے ہیں واپس ناراض مت ہو تم۔ ہیری کو میسج موصول ہوا تو وہ واپسی کے لیے چل پڑا۔
اور زہرہ حیران ہوتی رہ گٸ کہ اچانک سے یہ اتنا نیک کیسے ہو گیا۔
ہیری سنجیدگی سے ڈراٸیو کرتا رہا تو زہرہ بھی نیند پوری کرنے کی غرض سے سو گٸ۔
*********************************
آپکو پندرہ آفیسرز پہ مشتمل ایک ٹیم دی جاۓ گی۔ جس کے ساتھ آپ مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوں گے۔ وادی کے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ کرفیو لگے بیس دن گزر چکے ہیں ہمیں کیسے بھی کر کے ان لوگوں تک پہنچنا ہو گا۔
انھیں مدد کی ضرورت ہے۔ دو دن کے بعد آپ لوگ نکلیں گے۔ اور وہاں کی صورتحال سے باخبر کرتے رہیے گا۔
ہیری گھر آیا تو بے حد الجھا ہوا تھا خاموش سا۔ منورہ نے اسکو ساتھ میں کھیلنے کی آفر کی تو اس نے انکار کر دیا۔ وادی کے حالات کے بارے میں آج جو وہ سن کر آیا تھا وہ بہت اذیت ناک تھا سوشل میڈیا پر تو اس ظلم کا آدھا حصہ بھی نہیں دکھایا جا رہا تھا۔
زہرہ باہر سے آٸ تو اسے گم سم دیکھ کر اس کے پاس چلی آٸ۔
کیا بات ہے پریشان ہو؟؟؟؟
اسکے نرم لہجے میں اتنی اپناٸیت تھی کہ ہیری کو سکون سا محسوس ہوا۔
اسے حیرت تھی کہ وہ اب تک زہرہ کو کیوں نہیں پہچان پایا تھا وہ محبتوں کی گندھی لڑکی تھی۔ اسے جو زہرہ پہلے بہت لاابالی اور لاپرواہ لگی تھی آج بہت گہری لگی تھی۔
کیا میں تم سے دوستی کر سکتا ہوں؟؟؟؟
خیر یہ تو تم پہلے بھی پوچھ چکے ہو اور تم کو پتا ہے کہ میرا جواب کیا ہے؟؟؟؟
پھر اس سوال کی کیا تُک بنتی ہے؟؟
آہہہہہ میں ہی پاگل تھا جو میں اس کے بارے میں اچھا سوچنے لگا تھا یہ نہ ہی کبھی سدھر سکتی ہے اور نہ کبھی اچھی ہو سکتی ہے۔
ہیری تو سر پیٹ کر رہ گیا تھا۔
کل ہم گنگا چوٹی جاٸیں گے اور میں کوٸ بھی بہانہ نہیں سنوں گا۔
اوہ ہیلو یہ تم رعب کس پر جھاڑ رہے ہو ہاں دی زہرہ خضر ہوں میں تمہیں میرا احسان مند ہونا چاہیے کہ میں اپنا قیمتی وقت تم پہ برباد کر رہی ہوں اور تم الٹا میرے شکر گزار ہوتے تم مجھ پر ہی رعب جھاڑ رہے ہو۔ ویسے ڈھٹاٸ کی حد ہے۔
زہرہ جو بولنے پہ آٸ تو پھر بولتی ہی چلی گٸ۔
اور ہیری کا دل چاہا اس کا قتل کر ڈالے اور چیل کوٶں کے آگے ڈال دے۔
سیم ٹو یو میرا بھی ایسا ہی دل چاہتا ہے کہ تمہیں مار مار کر مار ہی دوں۔ اور ایک اور بات ہیری پورٹر تم جو سوچتے ہو نہ صرف میں وہ حقیقت میں کر ڈالوں گی۔
زہرہ غصے سے چلی گٸ اور ہیری بھی تو اسکی بک بک سن کر غصے سے لال ٹماٹر ہو گیا تھا۔
کبھی وہ وقت بھی تھا کہ ہیری کو غصے والی بات پر بھی غصہ نہیں آتا تھا۔ اور اب سیلوٹ ہو زہرہ کو جو اسے بات بے بات غصہ دلا دیتی تھی۔
************************************
اگلے دن وہ اسے شدید ترین والی ناراضگی کے باوجد بھی گنگا چوٹی لے آیا تھا۔ مقصد اس سے بدلہ لینا تھا۔
وہ خود تو سخت ٹریننگ کی وجہ سے تھکا نہ تھا مگر زہرہ تو عام سی لڑکی تھی وہ اتنے دنوں کی اس خواری کے بظد تھکن سے چور ہو گٸ تھی مگر ہیری کو بالکل بھی فرق نہ پڑا تھا۔ اگر وہ اسے غصہ نہ دلاتی ہوتی تو وہ بھی اسے حد درجہ تھکا کر ٹارچر نہ کر رہا ہوتا۔
بس اب میں تھک گٸ ہوں اگر میں مزید ایک بھی قدم چلی تو میں گر جاٶں گی۔ انہیں ابھی گنگا چوٹی کے ٹاپ پر آۓ ایک گھنٹہ ہی ہوا تھا کہ ہیری نے واپسی کا ارادہ باندھ لیا۔
مجھے تو لگتا ہے تم موت کا فرشتہ ہو جو مجھے ایسے تھکا تھکا کر مارنا چاہتا ہے۔ زہرہ بے حال ہوتی ہوٸ بولی۔
ہاں تو پھر تمہیں میرا شکرگزار ہونا چاہیے نہ اب دی گریٹ زہرہ خضر کو اتنی آسان سی موت آ جاۓ یہ تو زہرہ خضر کے لیے اچھی بات نہیں ہے نہ۔
میں تمہارا منہ نوچ لوں گی۔
اور میں تمہیں اٹھا کے نیچے پھینک دوں گا۔
اوہ تو تم زہرہ خضر کو چیلنج کر رہے ہو۔
دیکھو زہرہ مجھے غصہ مت دلاٶ آٸ سویر میں بہت ماروں گا۔
تو میں بھی تمہیں بتا دوں کے میں کوٸ تمہاری طرح نوڈلز کھا کر بڑی نہیں ہوٸ میں تمہارا حشر کر دوں گی۔
اوہ اچھا مگر دی زہرہ خضر کو یہ نہیں پتا کہ ہیری مارشل آرٹ میں بلیک بیلٹ ہے۔ کونگفو کراٹے کا تو تمہیں K بھی پتہ نہیں ہو گا۔
پتہ ہے مجھے اور تم تو ہو ہی کونگفو پانڈہ ویسے تم نے ماسٹر شیفو سے ہی ٹریننگ لی ہے نہ تمہارے کارٹون میں بہت شوق سے دیکھتی ہوں۔
اور ہیری کے بس میں نہیں تھا کہ کسی طرح اسکی چلتی زبان کو بریک لگا دے۔
بیان فو۔۔۔۔۔ ہیری نے چاٸنیز میں اسے لقب دیا۔
ہاٶ زو۔۔۔۔ زہرہ بھی مزے سے بولی۔
اور ہیری تو اچھل ہی پڑا وہ اسے بندر کہہ رہی تھی وہ بھی اسی کی زبان میں۔
تمہیں چاٸنیز کس نے سکھاٸ۔
تم کو کیا لگتا ہے صرف تمہیں ہی بولنی آتی ہے۔ یا پھر تم خود کو کوٸ بڑی ہی توپ چیز سمجھتے ہو۔ تم اردو بول سکتے ہو تو میں بھی چاٸنیز بول سکتی ہوں۔۔۔۔اور دوسری بات دوبارہ مجھے بیان فو مت کہنا ورنہ چمگادڑ کیسی ہوتی میں بتاٶں گی پھر اچھی طرح۔
اوووووووفففففف یہ لڑکی مجھے پاگل کر دے گی۔
اچھا سوری اب تم مجھے بتاٶ کہ تم نے چاٸنیز کہاں سے سیکھی میرے تو مام ڈیڈ اردو بولتے اسلیےمجھے آتی ہے مگر تم۔۔۔۔۔۔
کیونکہ میں چاٸنہ کی Tsinghua university میں ایڈمشن لینا چاہتی تھی مگر مما نے ایسا ہونے نہیں دیا میں میٹرک کی چھٹیوں میں بہت حد تک چاٸنیز سیکھ لی تھی۔ مگر مما نہیں مانی پھر میں نے بھی انکی نہیں مانی اور آرٹس رکھ لی ڈگری کالج میں ایڈمشن لے لیا۔ مگر چاٸنیز پھر بھی سیکھتی رہی اور اب تو مجھے بہت حد تک چاٸنیز بولنی آتی ہے۔
ویسے سیکھ کر پتا چلا کہ اس میں اتنی بھی چنگ پنگ چن فو نہیں آتا زہرہ ہنستے ہوۓ بولی۔
اسکی بات پر ہیری بھی ہنس پڑا بلاشبہ وہ ایک بہترین دوست بن سکتی تھی وہ ذہین تھی اور اس میں زندگی کے رنگ جھلکتے تھے۔ نٹ کھٹ سی بے ضرر سی زندگی سے بھرپور تھی۔
وہ کوٸ بہت خوبصورت لڑکی نہیں تھی ایک عام سی سانولی سلونی سی اسمارٹ سی تو تھی وہ مگر ہیری کو وہ پسند تھی اپنی بے شمار نالاٸقیوں کے باوجود۔
کیونکہ وہ زہرہ تھی عام لڑکیوں سے ہٹ کر چھوٹے ناخن رکھنے سے لے کر گھڑ سواری تک وہ مختلف تھی سب سے۔
تمہیں پتا ہے لوگ تمہیں ذیادہ پسند کیوں نہیں کرتے کیونکہ تم مختلف ہو سب سے۔ کیونکہ وہ لڑکیوں کو نزاکت کے سانچے میں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر سچ میں زہرہ خضر تو پھر دی گریٹ زہرہ خضر ہے نہ جس کا معیار ان کے معیار سے بہت الگ ہے۔
ہیری فوراً اٹھو ہمیں ابھی جانا ہو گا۔ زہرہ ایک دم سے اٹھ کھڑی ہوٸ۔
کیوں کیا ہوا خیریت تو ہے نہ۔
نہیں خیریت بالکل نہیں ہے ہمیں ابھی ڈاکٹر کے پاس جانا ہو گا۔
مگر کیوں۔۔۔ ہوا کیا ہے آخر؟؟؟؟
تمہارا چیک اپ کروانا ہے شاید تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے جو تم ایسی بہکی بہکی باتیں کر رہےہو۔۔۔۔۔
زہرہ پریشانی سے بولی جبکہ ہیری کا سچ میں دماغ خراب ہوا تھا۔ میں پاگل ہی ہوں جو تمہارے بارے میں اچھا سوچتا ہوں تم تم تم ایک انتہاٸ بد دماغ لڑکی ہو۔ ہیری کو اس وقت تو وہ زہر لگ رہی تھی۔
اگر میں تمہیں زہر لگ رہی ہوں تو تم بھی مجھے کوٸ کیک پیسٹری نہیں لگتے سمجھے تم۔
بلکہ میرا تو دل چاہتا ہے کہ تمہیں گنگا چوٹی سے دھکا دے دوں ہیری پورٹر۔۔۔۔
اور میرا دل چاہ رہا ہے تمہیں نانگا پربت پہ الٹا لٹکا آٶں۔۔۔۔۔ ہیری نے بھی حساب برابر کیا۔
اوہ تو میری کیٹ مجھ پہ اٹیک میں نے تمہیں سارا پاک کشمیر یاد کروایا ساری انفارمیشن لا کر دی تمہارے ساتھ ایک ہفتے سے خوار ہو رہی اور تم اب میری ہی بتاٸ جگہوں کے مجھے ڈراوے دو گے۔
کاش تم پیدا نہ ہوٸ ہوتی زہرہ تو آج زندگی میں امن ہوتا۔
امن کی بات تم نے ٹھیک کہی دیکھنا ایک دن زہرہ امن کا جھنڈا لہراۓ گی۔
اور ہیری تمہیں اسی جھنڈے میں لپیٹ دے گا۔
کوٸ ضرورت نہیں مجھے پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹنا اچھا نہ۔۔۔۔۔۔
اور اس وقت کون جانتا تھا کہ زہرہ خضر کی یہ بات قسمت مہر لگا کر محفوظ کر چکی ہے۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...