(Last Updated On: )
نام: محمد اشفاق ایاز
ولد: محمد اسماعیل
تاریخ پیدائش: ۸ جون ۱۹۵۸ء (میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے رجسٹر پیدائش میں چار جون درج ہے)
تعلیم: ایم اے ( اردو پنجابی)، ڈپلومہ کمپیوٹر سائنسز، بیچلر ماس کمیونیکیشن
مشغلہ: لکھنا اور لکھنے والوں کا احترام کرنا۔
رکن مجلس عاملہ: جلالپور جٹاں پریس کلب
ڈاک کا پتہ: مکان نمبر B-III-69-A خضر کالونی۔ جلالپور جٹاں۔ 50780 ضلع گجرات۔ پاکستان
ای۔ میل: vojpj@yahoo.com اور apnajpj@gmail.com
ایڈیٹر ویب سائٹ: www.vojpj.com
رابطہ نمبر: موبائل: +92-333- 8402492
ادبی کام: پہلا افسانہ ’’سالگرہ‘‘ روزنامہ جنگ راولپنڈی میں ۱۹۷۴ ء میں شائع ہوا۔ روزنامہ مشرق اور روزنامہ امروز (لاہور) کے میگزین ایڈیشن میں ۱۹۷۹ء سے ۱۹۹۲ء تک مختلف موضوعات پر باقاعدگی سے مضامین شائع ہوتے رہے جن کی تعدادسینکڑوں میں ہے۔ ان کے علاوہ روزنامہ ’جنگ‘ اور روزنامہ ’نوائے وقت‘‘ (لاہور) میں بھی گاہے بگاہے مضامین شائع ہوتے رہے۔
ماہنامہ اردو میگزین ’اردو ڈائجسٹ‘ اور ’سیارہ ڈائجسٹ‘ (لاہور) میں بھی مضامین اور انگریزی افسانوی ادب سے تراجم شائع ہوتے رہے۔
طنزو مزاح کے حوالے سے ’’تیس روزہ چاند‘ (لاہور) میں پہلی مزاحیہ کہانی ۱۹۸۰ء میں شائع ہوئی۔ پھر یہ سلسلہ اس کی آخری اشاعت دسمبر ۲۱۲۱ء تک تواتر سے جاری رہا۔ کراچی سے شائع ہونے والے مزاحیہ ماہنامہ ’’زیر لب‘‘ میں پندرہ سے زائد مضامین اور انٹرویو شائع ہوئے۔ انٹرنیٹ پر مزاحیہ برقی مجلے ’’ارمغان ابتسام‘‘ میں بھی مضامین شائع ہوئے۔
سب سے اہم یہ کہ جلالپور جٹاں سے شائع ہونے والے اکلوتے اردو ادبی ماہنامے ’’ناوک‘‘ کا ۱۹۹۴ء سے ۲۰۰۰ء تک چیف ایڈیٹر رہا۔ اس دور میں اس ماہنامے کا ایک بھی شمارہ التوا کا شکار نہ ہوا۔ ۱۹۹۴ ء میں قائم ہونے والی جلالپور جٹاں کی واحد اور فعال ادبی تنظیم ’بزم سخن‘ کا سیکرٹری بھی رہا۔ اس تنظیم نے نہ صرف ملک کی معروف ادبی اور شعری شخصیات کے ساتھ تقریبات کا اہتمام کیا۔ بلکہ بے شمار ادبی کتب کی ’’تقریبات رونمائی‘‘ منعقد کیں۔
۴۰۰۲ ء میں جلالپور جٹاں کی تاریخ، تہذیب، تخلیقی سرگرمیوں اور شخصیات کو متعارف کروانے کے لئے اپنی ویب سائٹ اپنا جلالپور جٹاں www.apnajpj.com شروع کی۔ جسے ۲۰۰۹ء میں وائس آف جلالپور جٹاں www.vojpj.com کا نیا نام دیا گیا۔ اور ابھی تک آن لائن ہے۔
ملازمت: سینئیر سکیل سٹینو گرافر
(i) آغاز سروس دفتر روزگار گجرات: ۳ مارچ ۱۹۸۰ ء سے یکم فروری ۱۹۹۵
(ii) دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات: یکم فروری ۱۹۹۵ سے ۳۰ جولائی ۲۰۰۲ء
(iii) دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد: یکم اگست سے ۳۱ دسمبر ۲۰۰۲ء
(iv) دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنارووال: یکم جنوری سے ۳۰ اکتوبر ۲۰۰۳ء
(v) دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات: یکم نومبر ۲۰۰۳ء سے یکم ستمبر ۲۰۰۶ء
(vi) دفتر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ: یکم ستمبر ۲۰۰۶ء سے اکتیس مارچ ۲۰۱۱ء
(vii) دفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات: یکم اپریل ۲۰۱۱ ء سے سات جون ۲۰۱۸ء
(vii) ریٹائرمنٹ: سات جون ۲۰۱۸ء
٭٭٭
میری زیر طبع کتابیں
۱۔ چاند ماری۔ ہنستے مسکراتے، مزاحیہ و طنزیہ مضامین
۲۔ میری ہم سفر کتابیں۔ تبصرے، جائزے، تنقیدی مضامین
۳۔ میں اور میرا شہر۔ اپنے خاندان اور جلالپور جٹاں سے جڑی یادداشتیں
۴۔ مجلس علم و ادب۔ جلالپور جٹاں کی ادبی تاریخ
۵۔ She was mine (English fiction)
۶۔ اللہ تے نبی دے گھر حاضری (پنجابی)۔ حرمین شریف دا سفر
۷۔ نم۔ شعری مجموعہ، نظمیں، غزلیں
۸۔ فیصلہ۔ (اردو، پنجابی) افسانے
۸۔ منظر پس منظر۔ مختلف موضوعات پر کالم
٭٭٭
تشکر: مصنف جنہوں نے اس کی فائل فراہم کی
ان پیج سے تبدیلی، تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید