(Last Updated On: )
کوئی اپنا ہم نوا ہو
دل کا اس سے رابطہ ہو
وہ کوئی اہل نظر ہو
اور کرتا بھی وفا ہو
دل سے دل ایسا ملا ہو
درمیاں،نہ فاصلہ ہو
دل کی دہلیز پر،کوئی آئے
چاہتا کوئی دعا ہو
پھر کھلا دل کا حرم ہو
کوئی محو التجا ہو
منزلوں کی ہو خبر تو
راہ کوئی ڈھونڈھتا ہو
ہم نشیں کوئی ہو دل کا
اور وفا کا سلسلہ ہو
ائے مجیب!ان کی محبت
زینت حرف دعا ہو
****