” اسے چینج کرو۔“
ایان نے درد سے آنکھیں میچتے ہوٸے بازو سے رستے خون کو دیکھ کر کہا۔
” مجھے ڈریسنگ کرنی نہیں آتی۔“
وفا اٹک اٹک کر بولی تھی۔
ایان کا غصہ ٹھنڈا ہونے لگا تھا۔
” اسے کھول تو سکتی ہو نا۔؟“
ایان نے سنجیدہ نظوں سے اسے دیکھا، وفا جھجھکتےہوۓ ڈیسنگ کھولنے لگی، اسکے ہاتھ کپکپا ہےتھے۔
” میں کردوں بھیا۔“
عناٸیہ سنجیدگی سے اٹھ کے ان کے پاس آٸی۔
” نہیں، کٸیر ٹیکر کو بلاٶ۔“
ایان سنجیدہ سا بولا تو عناٸیہ نے کٸیر ٹیکر بلا لی۔
” اس سے سیکھ لو، ڈریسنگ کیسے کرتے ہیں، مجھے اپنے ارد گرد لڑکیاں گھومتی اچھی نہیں لگتی۔“
ایان شدید کوفت زدہ لہجے میں بولا اور آنکھیں موند گیا۔
کٸیر ٹیکر نے ڈریسنگ چینج کی اور واپس چلی گٸ۔
وفا واپس بیٹھ گٸ۔
” پین کلر دو۔“
ایان نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھا، وفا کوپین کلر کی سمجھ نہیں آ ہی تھی، پاکستان میں پینا ڈول وغیرہ ک طرح کی گولیاں پین کلر کے طور پر استعمال ہوتیں تھیں، جبکہ اسے وہاں ایسی کوٸی گولی نظر نہیں آ ہی تھی۔
” وہ بلیو کلر والی ہے پین کلر۔“
عناٸیہ مسکراہٹ ضبط کرتی ہوٸی بولی۔
فا نےگلاس میں پانی ڈالا اور پین کلر اٹھا لی،اب مسٸلہ یہ تھا، ایان لیٹا ہوا تھا۔
” ڈیڈ مجھے اٹھنے میں ہیلپ کریں۔“
ایان نے کہا تو اکاش ملک نے اسے اٹھنے میں مدد کی۔
وفا نے ین کلر کھول کر دی اور پانی دے دیا۔
” میں جن یا ویمپاٸیر نہیں ہوں۔“
ایان اسے گھبرایا ہوا دیکھ کر بولا۔
وفا نے سر جھکا لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکاش ملک نے کیس فاٸل کر دیا تھا۔
کینیڈین پولیس کی طرف سے اسے سیکورٹی مل گٸ تھی، میڈیا نےناٸک کمپنی کو خوب اچھالا ہوا تھا۔
ساریہ ناٸک موجودہ صورتحال سے بری طرح اپ سیٹ تھی۔
” ایان ملک پر تم نے حملہ کروایا ہے۔“
ساریہ بالاج پر برس پڑی۔
” میں حملہ کرواتا تو اب تک وہ گاڈ کے پاس آرام کر رہا ہوتا۔“
بالاج تنفر سے بولا۔
” حملہ جس نے بھی کروایا ہے، نام میرا اچھل رہا ہے۔“
ساریہ سر تھامے پریشانی سے گویا ہوٸی۔
شزا ناٸک اور شہروز ناٸک چپ چاپ بیٹھے تماشہ دیکھ رہے تھے۔
” آپ ہی نے کروایا ہوگا، اتنی عمدہ پلاننگ آپ ہی کر سکتیں ہیں۔“
بالاج طنزیا لہجے میں بولا تھا، ساریہ نے جھٹکے سے سر اٹھایا۔
” کم آن۔۔۔۔۔پہلے ہی ٹینشن بنی ہوٸی ہے اور اوپر سے آپ سین کرٸیٹ کر رہے ہیں۔“
شزا ناٸک ناگواری سے بالاج اور ساریہ کو دیکھتی ہوٸی بولی تھی۔
” ڈونٹ کراس یوور لمٹس۔“
بالاج نے تیکھے لہجے میں شزا کو منہ توڑ جواب دیا، شزا نے نفرت سے اسے دیکھا۔
” میم ٹی وی آن کریں پلیز۔“
ساریہ ناٸک کی اسسٹنٹ پریشانی سے بولی تھی۔
شہروز ناٸک نے ریموڈ سے ایل ای ڈی آن کردی۔
” breaking news is that both cars are registerd on balaj naiq identity.
اینکر بولی ہی تھی کہ بالاج کے طوطے اڑ گٸے۔
” یہ بکواس ہے ۔“
بالاج واٸن گلاس ٹیبل پر پھینکتا چلایا۔
” تمہارا بدلہ پورا ہو گیا اور نام میرا خراب ہو گیا۔“
ساریہ شدید غصے سے بولتیں واک آٶٹ کر گٸیں۔
” مشورہ تو کرلیتے۔“
شہروز ناٸک سنجیدگی بھری خفگی سے بولے۔
AYan malik says that balaj naiq took his revenge of slap that ayan malik give him onhis opening cermony.
اینکر نے نیا صور پھونکا تھا۔
ناٸک فیملی کی بے حد بدنامی ہو چکی تھی، اور یہ انکے بزنس کے لیے بلکل اچھا نہیں تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایان ملک کو اکاش نے گھر شفٹ کروا لیا تھا، کٸیر ٹیکر کو ایان نے سختی سے رد کر دیا۔
” اس لڑکی کو کچھ کرنا نہیں آتا۔“
اکاش ملک اسکی بے جا ضد پر زچ ہو کر فرنچ میں بولے۔
” آٸی فیلٹ پیس فل ود ہر۔“
ایان سنجیدگی سے بولا تھا۔
اکاش ملک اسکے کمرے سے نکل گٸے۔
وفا نے افسوس سے اسے دیکھا۔
” آپ کو انہیں ناراض نہیں کرنا چاہیے تھا۔“
وفا افسردگی سے بولی۔
” تم اپنے مشورے سنبھال کر رکھو۔“
ایان ناگواری سے بولا، وہ مسلسل بیٹھے رہنے سے چڑچڑا ہو رہا تھا۔
” مجھے انسلٹ کرنے کے لیے رکھا ہے آپ نے۔“
وفا کو اسکا بے وجہ غصہ ہونا برا لگا، ایان نے گردن موڑ کر اسے دیکھا۔
وفا نے ناراض نظر اس پر ڈالی اور جھک کر صوفے پر سے اپنا بیگ اٹھایا اور مڑنے لگی۔
” رکو۔۔۔۔ایم سوری۔“
ایان اسے مڑتے دیکھ فوراً بول پڑا۔
وفا نے پلٹ کر اسے دیکھا۔
” تمہیں مجھے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔“
ایان نرمی سے بولا تھا، وفا اسکے پل میں بدلتے لہجے سے حیران رہتی تھی۔
” آپ کو بھی کسی کہ سیلف ریسپیکٹ کا پاس رکھنا چاہیے۔“
وفا بیگ رکھتی سادگی سے بولی تھی۔
” وفا۔۔۔۔“
ایان نے برا سا منہ بنایا، وفا کو بے اختیار ہنسی آ گٸ۔
” جی مسٹر ملک۔“
وفا اسکے سامنے ہاتھ سینے پر باندھے کھڑی ہو گٸ،
ایان نا چاہتے ہوۓ مسکرادیا، اسی وقت دروازہ کھلا تھا۔
عینا ہاتھ میں پھولوں کا بکے تھامے اندر آنے والی تھی، لیکن انہیں مسکراتا دیکھ جی جان سےجل گٸ۔
” دروازہ ناک کرنا بھی مینرز میں شمار ہوتا ہے۔“
عینا کی شکل دیکھ کر ہی ایان کا پارہ چڑھ گیا تھا۔
عینا پھول زمین پر پٹخے اور واپس پلٹ گٸ، ایان نے کندھے اچکاۓ ، گویا اسکی خواہش کی تکمیل ہو گٸ۔
وفا نے خفگی سے اسے دیکھا۔
” وفا پلیز۔“
ایان کوفت سے بولا اور رخ موڑ گیا۔
” میرا لیپ ٹاپ پکڑاٶ، اور چپ چاپ بیٹھ جاٶ، مجھے ڈسٹرب مت کرنا۔“
ایان سنجیدگی سے بولا۔
” پہلے کونسا میں آپ کے کانوں کے پاس گھنٹیاں جا رہی تھی۔“
وفا کی زبان پھسل گٸ، اس نے زبان دانتوں تلے دبا لی۔
ایان خاموش رہا تو وفا نے شکر ادا کیا اور کھڑکی کے پاس رکھی کسی پر بیٹھ کر کہنی کرسی کے بازو پر رکھے، ہاتھ پر ٹھڑی رکھے باہر دیکھنے لگی۔
وہ انہماک سے سڑک دیکھ رہی تھا یا کچھ سوچ رہی تھی، ایان سمجھ نہیں پا رہا تھا۔
” سنو وفا۔“
ایان نے پکارا تو وہ چونک کر اسکی طرف دیکھنے لگی۔
” ٹاٸیپنگ کرو، میرے ہاتھ درد کر رہے ہیں۔“
ایان رعب سے بولا تھا، گویا اسے خرید لیا تھا۔
وفا بیڈ کے دوسری جانب سے آ کر بیٹھ گٸ، ایان اسے بتانے لگا تھا، وہ اسکے کہنے پر ٹاٸپ کرتی جا رہی تھی۔
راٸنہ نے دروازہ کھولا تو وفا بوکھلا گٸ۔
” ریلیکس مام آدم خور نہیں ہیں۔“
ایان نے اسے گھوری سے نوازتے ہوٸے کہا تو راٸنہ مسکرا کر اسکے سر پر چپت رسید کر گٸیں۔
” ابھی بھی کام کی پڑی ہے تمہیں۔“
راٸنہ وفا کو ٹاٸپینگ کرتے دیکھ ایان کی طرف دیکھتیں خفگی سے بولیں۔
” مام دن بہت کم رہ گٸے ہیں، مجھے ساریہ ناٸک کو بتانا ہے، ہار کسے کہتے ہیں۔“
ایان تلخ لہجے میں کرختگی سے بولا تھا۔
” جاٶ، ایان کے لیے کھانا لے کر آٶ۔“
راٸنہ نے حکم دیا۔
” بیٹھو۔“
ایان نے اسکے کندھے پر ہاتھ سے دباٶ ڈالا۔
” وفا ملازم نہیں ہے، میرے لے کھانا نہیں لاسکتیں آپ تو میں میڈ ہاٸیر کر لیتا ہوں۔“
ایان قدرے سنجیدگی سے بولا تو راٸنہ بوکھلا گٸیں۔
” نہیں بیٹا، ایسی بات نہیں ہے۔“
راٸنہ نے گھبرا کر عزر پیش کیا۔
” پہلے بھی آپ میرا کھانا کمرے میں لے کر آیا کرتیں تھیں نا مام، تو اب کیوں نہیں۔“
ایان کو برا لگا تھا۔
” میں لے کر آتی ہوں۔“
راٸنہ کمرے سے نکل گٸ۔
وفا نے گہری نظروں سے ایان کو دیکھا۔
” جب بھی میں کسی سے بات کرتا ہوں، تم مجھے ایسے کیوں گھورتی ہو۔؟“
ایان نے نارمل لہجے میں پوچھا۔
”کیونکہ آپ سب کو ناراض کر رہے ہیں، پہلے آپ کے ڈیڈ، پھر عینا اور اب آپکی مام۔“
وفا نے الجھ کے اسے دیکھا تھا، یہ بندہ اسکی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔
” تم مجھےبتاٶ گی اب، مجھے کس کےساتھ کیسے پیش آناہے۔“
ایان اسے گھورتے ہوۓ بولا تھا۔
وفا چپ ہو گٸ۔
راٸنہ کھانا لے آٸیں۔
وفا نے ایان کے ہاتھ دھلواۓ اور کھانا نکال کر دیا اور خود ایک طرف بیٹھ گٸ۔
” تم بھی کھاٶ۔“
ایان نے وفا کی طرف دیکھا۔
” نہیں، مجھے بھوک نہیں ہے۔“
وفا نے انکار کردیا۔
” میں نے پوچھا۔؟“
ایان نے غصیلی نظروں سے وفا کو دیکھا۔
” اسے بھوک نہیں ہوگی۔“
راٸنہ نے نرمی سے کہا۔
” یہ میرا مںسٸلہ نہیں ہے، اور تم۔“
وہ راٸنہ سے مخاطب ہو کر وفا کی طرف دیکھنے لگا۔
” تم جاب پر ہو، میرا حکم ماننا تمہارا فرض ہے، اب اٹھو اور کھانا کھاٶ۔“
ایان سرد لہجے میں بولا تو وفا کو ناچار اٹھنا پڑا۔
ایک چمچ چاول پلیٹ میں ڈالے اور مڑنے لگی تھی، جب ایان کی تیکھی نظروں نے اسکے قدم جکڑے۔
” چڑیا کو نہیں ڈالنے۔“
ایان نے خفگی سے کہا۔
وفا نے ناراض نظر اس پر ڈالی اور جا کر کرسی پر بیٹھ گٸ۔
راٸنہ بیگم کی طنزیا نظریں اسے کاٹ رہیں تھی، کچھ دیر بعد وہ برتن سمیٹ کر چلیں گٸیں۔
وفا نے خفگی سے ایان کو دیکھا اور رخ موڑ لیا۔
” مجھے گھور کیوں رہی ہو؟“
ایان نے اسکی خفگی محسوس کرلی تھی۔
” آپ کی فیملی مجھے پسند نہیں کرتی۔“
وفا اسکی طرف دیکھتے سنجیدہ لہجے میں بولی۔
” مجھے فرق نہیں پڑتا، تمہیں کوٸی پسند کرے یا نا کرے۔“
ایان سرد لہجے میں بولا۔
” میرا نا سہی، اپنی فیملی کی پسند کا خیال کرناچاہیے۔“
وفا اسی کے انداز میں بولی تھی، اسے ایان کے بےوجہ چڑنے پر غصہ آنے لگا تھا۔
” تمہیں کیوں لگتا ہے، مجھے تمہارا خیال نہیں ہے۔“
ایان نے دلچسی سے اسکی خفا چہرے کو دیکھا۔
” ہمارے درمیان ایسا کوٸی رشتہ نہیں ہے، محض ایک کاغذ کے ٹکڑے کے لیے کوٸی کسی کو اپنی فیملی پر اہمیت نہیں دےسکتا۔“
وفا سنجیدگی سے بولی تھی۔
” لیکن میں ایان ملک ہوں، میں ایسا چاہوں تو کر سکتا ہوں۔“
ایان نے بیڈ کی پشت سے ٹیک لگا کر اسے دیکھا۔
” اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے محترمہ، سب کے رشتے کاغذ سے ہی شروع ہوتے ہیں، تم نے کبھی نکاح نامے کاغذ کے ٹکڑے سے ہٹ کر کسی اور چیز پر ہوتے دیکھے ہیں۔“
ایان نارمل لہجے میں بول رہا تھا۔
” ایک بات بتاٸیں۔؟“
وفا نے کہا ہی تھا کہ۔
” میں کیوں بتاٶں۔“
ایان اس کے ساتھ بحث کے موڈ میں لگ رہا تھا۔
وفا اسے دیکھ کر رہ گٸ، ایان نے مسکراہٹ ضبط کی، اسے وفا کو ستانے میں مزہ آ رہا تھا۔
” مجھے لیٹنا ہے ہیلپ کرو۔“
ایان اسے مسلسل خاموش پا کر بولا تھا۔
وفا نے اسکی ہیلپ کی تھی، ایان اسے اس قدر قریب پا کر کھو سا گیا تھا، وفا نے دھیان نہیں دیا تھا۔
وہ پیچھے ہٹ گٸ تھی، ایان نے بازو آنکھوں پر رکھ لیا۔
وفا اسکی نظروں کو محسوس کر چکی تھی۔
جلد ہی ایان نیند کی وادیوں میں اتر گیا، بازو ہٹا کر ساٸڈ پر آ گرا۔
وفا نے اسے بغور دیکھا، چہرے پر نشان مدھم پڑ گٸے تھے، عنابی لب ایک دوسرے میں پیوست ساکت تھے، سیاہ آنکھیں جن میں وہ دیکھنے کی سکت نہیں رکھتی تھی، فلحال بند تھیں، وفا نے آنکھوں پر اختیار کھودیا، پلکیں ساکن سی ہوکر رہگٸیں، وہ محویت سے اسے دیکھ رہی تھی۔
کبھی کبھی اپنی حدود کو توڑ دینے میں راحت کا احساس ہوتا ہے، بظاہر وہ خوبصورت احساس اندر سے بھیانک حقیقت کاروپ ہوتا ہے،من مرضی کے چند لمحے زندگی پلٹ دینے سکت رکھتے ہیں۔
وفا نے گھبرا کا نظروں کا رخ بدلا، اسکی اتھل پتھل الجھی سی زندگی، مزید پلٹتی تو وہ کبھی سلجھا نہیں پاتی۔
شام کے ساۓ پھیلتے مزید گہرے ہونے لگےتھے، ایان ہنوز گہری نیند میں تھا، وفا نے اپنا بیگ لیا اور کمرے سے نکل آٸی۔
اکاش ملک، راٸنہ اور عناٸیہ کھانا کھا رہے تھے، وفا ان کے قریب سے گزرنے لگی تھی۔
” کھانا کھا کے جاٸیے گا۔“
عناٸیہ نے پکارا تو وہ پلٹی۔
” شکریہ۔“
وفا نے مسکرا کر کہا، اور چلی گٸ۔
” کیا ضرورت تھی، تمہیں۔“
راٸنہ نے عناٸیہ نے گھوری سے نوازا۔
” مام پلیز۔۔۔۔۔۔“
عناٸیہ نے برا سا منہ بنایا۔
” وفا کی جگہ کوٸی اور ہوتی تو اب تک سارے گھر میں دندناتی پھرتی، رعب جماتی، حق جتاتی پھرتی۔“
عناٸیہ سنجیدگی سے بولی تھی۔
” لیکن وہ ایسا نہیں کر رہی، اگر کوٸی شرافت سے پیش آ رہا ہے، تو میرا نہیں خیال اسے اتنا زچ کیا جاٸے کہ اسے اپنی شرافت بھولنی پڑے۔“
عناٸیہ کو کم گو ، بے ضرر سی وفا اچھی لگی تھی۔
” توتم بھی اب ایان کی زبان بولو گی۔“
راٸنہ بیگم چمچ پلیٹ میں پٹختے ہوٸے بولیں۔
” مام۔۔۔۔۔ہم کوٸی زبان نہیں بول رہے، بس آپ لوگوں کو سمجھنے میں دقت ہو رہی ہے۔“
عناٸیہ کھانا چھوڑ کر اٹھ گٸ تھی، وہ مزید بحث کر کے خود کو ایان کی طرح بدتمیز کہلوانا نہیں چاہتی تھی۔
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...