(Last Updated On: )
جان عالم(مانسہرہ)
ہاں تو میں یہ کہہ رہا تھا
مرے اجداد نے ورثے میں مجھ کو ڈر دیا ہے
گزرتے پل کو ڈر اور آنے والے کل کا ڈر
خدا کا ڈر ․․․․
خدا کے ضابطوں کے چھوٹنے اور ․․
رابطوں کے ٹوٹنے کا ڈر
توا تر نے مری پشتوں کی پشتوں سے
اُبلتے دودھ میں یہ ڈر ملایا ہے
(یہ ڈر اب کس طرح جائے ․․․یہ ڈر اب جا نہیں سکتا)
مرے بیٹے نے کل مجھ کو جگا کر جب کہا بّپا!
تم آنکھیں کھول کر سونا،مجھے ڈر لگ رہا ہے
تو میں اُس وقت بیٹے سے زیادہ ڈر گیا تھا