محمد حامد سراج
خاور چودھری کا تعلق فن افسانہ نگاری کے اس قبیلے سے ہے جو سوز دروں کےسمندر میں اُتر کر درد کی سیپیاں چُن لیتا ہے۔ افسانہ نگار کی تخلیقیآنکھ صرف ظاہری منظروں کوCapture نہیں کرتی بلکہ وہ باطنی آنکھ سےمعاشرے میں بسنے والے کرداروں کےInner Self میں اُتر کر وہ منظر مصور کرلاتا ہے جہاں تک عام شخص کی نگاہ نہیں پہنچ پاتی۔
خاور چودھری کے من میں جوVideo Camera فٹ ہے جب وہ قلم کی آنکھ سے کرداروں کے باطنی منظرPicturise کرتا ہے تو حیرت انگیز طور پر قاری تحیر کے آسمانپر دھنک رنگوں میں اپنا رنگ تلاش کر لیتا ہے۔
افسانے میں منظر نگاری کے ساتھ ساتھ انفرادی اور معاشرتی دکھ بیان کرناشاید آسان ہو لیکن کرداروں کی باطنی کیفیات کوPersonify کرنا مشکل ترینمرحلہ ٹھہرتا ہے اور اسی مرحلے سے خاور چودھری کامیاب گزرے ہیں۔
” چیخوں میں دبی آواز ” میں شامل افسانے انسان کے ان رویوں کے عکاس ہیں جنسے انسانی سرشت بے نقاب ہوتی ہے۔ رویہ کیسے، کہاں اور کیوں کر انسانیزندگی اور ماحول میں قلوب کو زخمی کرتا اور معاشرے میں ناسور پھیلاتا ہے ،اُسے خاور چودھری نے اپنے قلم سے امر کر دیا ہے۔ یہ افسانوی مجموعہافسانوں کے انبار میں محض ایک اضافہ نہیں بلکہ ” چیخوں میں دبی آواز” اُردو افسانے کی گم ہوتی قدروں کی بازیافت ہے۔
Readability اس کتاب کا ایسا جزو اعظم ہے کہ خاور چودھری کا افسانہ قاری کو دوران مطالعہ مکمل گرفت میں رکھتا ہے۔
آپ کتاب کا مطالعہ کیجیے۔ ہر افسانہ اپنے اثبات اور جواز کی گواہی دے گا۔