(Last Updated On: )
عاشق ، محبوب ہوا
کھیل انوکھا تھا
جاذب ، مجذوب ہوا
کس نُور کا درشن تھا
سامنا ہوتے ہی
روشن مرا تن من تھا
کثرت کی زبانی ہیں
کعبہ کی دیواریں
وحدت کی نشانی ہیں
پوچھو نہ مزہ ہم سے
پیاس بجھائی تھی
جب بئرِ زم زم٭ سے
(٭عربی میں کنویں کو بئر کہتے ہیں یعنی زم زم کا کنواں)
لطف آ گیا جینے میں
نُور مناظر کا
جب بھر گیا سینے میں
قربت میں کمال ہوا
ناز قبول اور عجز
بلند اقبال ہوا
جو یار سے دُور ہوا
عجز، ریا اس کا
ا ور ناز ، غرور ہوا