کیا۔۔؟؟؟
امی سچ کہہ رہیں ہیں آپ؟؟؟؟ ۔۔۔۔۔ عائشہ کدھر ہے مجھے ملنا ہے ۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے… ٹھیک ہے…جاؤ بیٹا ہم نے بھی ابھی اسے کچھ نہیں بتایا ۔۔۔ میں چاہتی تھی تم خود اسے بتاؤ ۔۔۔
عائشہ کیسی ہو اب۔۔۔؟؟؟
عائشہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوتے ہیں ۔۔۔
عائشہ چپ کرو کیوں رو رہی ہو ۔۔۔؟
آج رونے کا دن نہیں ہے۔۔۔
آج تم نے مجھے سب کچھ دے دیا ہے۔۔۔ عائشہ مجھے معاف کر دو ۔۔۔میں غلط تھا۔۔مجھے معاف کردو۔۔
ارسل آپ کیوں معافی مانگ رہے ہیں میں اس بات پہ خوش ہوں آپ کو میری محبت کا احساس ہے ۔۔۔
احساس کیسے نہ ہو عائشہ آخر آج ہمیں اتنی بڑی خوشی ملی ہے ۔۔۔
ارسل کیسی خوشی ۔۔۔ بات کو گھومائیں نہیں۔ ۔۔
عائشہ میں نے تمہیں اولاد کا طعنہ دیا تھا اس کے لیے مجھے معاف کر دو ۔۔۔
اور دیکھو آج اللّٰہ نے مجھے غلط ثابت کر دیا اور ہمارے لیے ہمیں اولاد کا تحفہ دے رہا ہے ۔۔۔
ارسل یہ یہ واقعی ہی سچ ہے میں سچ میں ۔۔۔۔
ہاں عائشہ اب مجھے بھی بابا ۔۔۔بابا کہنے والا ننھا سا کوئی آنے والا ہے ۔۔۔ میں بتا نہیں سکتا آج میں کتنا خوش ہوں۔۔۔
عائشہ ارسل کو سینے سےلگا لیتا ہے ۔۔۔
اسی وقت ارسل کے موبائل پر رنگ ٹیون بجتی ہے ۔۔۔
حرا کا نام موبائل سکرین پر دیکھ کر ارسل کال کٹ کر دیتا ہے ۔۔۔ اور موبائل آف کر دیتا ہے ۔۔۔
کچھ دیر بعد ارسل عائشہ کو لے کے گھر آتا ہے ۔۔۔
سکینہ بیگم عائشہ کی امی کو بتاتی ہیں وہ نانی بننے والی ہیں۔۔۔
سب خوش ہوتے ہیں ۔۔۔۔ سکینہ بیگم عائشہ کے لیے سوپ بنا کے لاتی ہیں۔
۔۔۔ اب عائشہ تم بس آرام کرو گی کسی قسم کی کوئی بھی پریشانی ٹینشن ہو مجھے بتانا ۔۔۔۔ اس ارسل کو بھی میں سیدھا کر لوں گی ۔۔۔
اس پر ارسل اپنی امی کی طرف دیکھ کر جلدی سے بولتا ہے امی ایسا کچھ نہیں ہے ۔۔اور عائشہ کو کبھی کوئی ٹیشن نہیں ہوگی۔۔۔۔
آپ سب بیٹھیں میں ایک ضروری کام کر کے ابھی آیا ۔۔۔
ارسل باہر نکل کر حرا کو کال کرتا ہے ۔۔۔
حرا آج کے بعد مجھے کوئی بھی کال یا میسج مت کر نا میں جہاں بھی ہو اپنی بیوی کے ساتھ خوش ہو۔۔۔۔ اور اب تو اللّٰہ نے مجھ پہ اپنا کرم بھی کر دیا ہے ۔۔۔۔
ارسل تم پاگل ہو گئے ہو ۔۔۔۔ یہ کیا کہہ رہے میں اپنی جان دے دو گی اگر تم نا ملے مجھے ۔۔۔
ٹھیک ہے مر جاؤ ۔۔۔۔۔
ارسل کال بند کر دیتا ہے ۔۔۔۔
دوسری طرف حرا غصہ میں چیزیں ادھر أدھر پھینکنے لگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارسل میں تمہیں نہیں چھوڑوں گی ۔۔۔۔ اس سب کے لیے اب تم خود ذمہ دار ہوگے ۔۔۔
💥💥💥💥
عائشہ میری جان اب تو تمہارے دل میں مجھے لے کے کوئی بات تو نہیں میں نے اتنے دن تک جو رویہ رکھا۔مجھے اس سب کے لیے معاف کر دو ۔۔۔
ارسل پلیزززززز آپ یوں بار بار مجھ سے معافی مانگ کے مجھے شرمندہ نہیں کریں ۔۔۔۔۔۔ جو ہوا اسے میں کب کا بھول چکی ہو ۔۔۔ آپ بھی سب بھول جائے ۔۔۔ اب سو جائیں صبح آفس بھی جانا ہے آپ نے۔ ۔۔
ارسل اور عائشہ دونوں چپ چاپ بس سوچوں میں گم ناجانے کب سو جاتے ۔۔۔
ارسل آفس کے لیے لیٹ ہو جائیں گے آپ اٹھ جائیں۔۔۔۔۔
عائشہ کے باربار اٹھانے پہ ارسل اٹھتا ہے ۔۔۔
آج بہت دنوں بعد صبح بہت حسین ہوئی ہے ۔۔۔
دونوں ہنسنےلگتے ہیں ۔۔۔۔
اچھا چلیں اب اٹھ جائیں باتیں نہیں بنائے ۔۔۔۔ اٹھ گیا ہوں عائشہ کوئی اور حکم ۔۔۔۔۔ نہیں ابھی کے لیے یہ ہی ۔۔۔ بہت ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔
ارسل ناشتہ کے بعد آفس کے لیے نکتا ہے ۔۔۔
حرا سے لڑائی کے بعد اسے احساس ہوتا ہے وہ حرا کے بنا اب نہیں رہ سکتا۔اسی لیے ارسل نے حرا کو آفس بلایا تھا۔
آفس میں حرا اس کا انتظار پہلے سے ہی کر رہی ہوتی ہے ۔۔۔
ارسل آگئے ۔۔۔۔ارسل کیا ہوا ہے تمہیں .؟؟؟؟
تم ایسے کیسے بدل سکتے ہو ۔۔۔۔
میں تمہارے بنا نہیں۔ رہ سکتی ۔۔۔۔ پلیززز ایسا مت کرو ارسل کچھ تو بولو ۔۔۔۔
حرا ایک بات دھیان سے سن لو میری۔۔۔۔
میں تم سے شادی نہیں کر سکتا۔۔۔۔ میں بابا بننےوالا ہو ۔۔۔۔۔ میں عائشہ کو نہیں چھوڑ سکتا اب ۔۔۔
اووہہہہ وااووووو ۔۔۔۔ گریٹ ۔۔۔۔
اب وہ پرگنینٹ ہے وہ تمہیں اولاد دینےلگی ہے تو تم مجھے چھوڑ رہے ۔۔۔۔ بہت خوب مسٹر ارسل ۔۔۔
حرا نہیں یہ بات نہیں ہے ۔۔۔
تو پھر کیسی بات ہے ۔۔کہاں گئی اب تمہاری محبت ۔۔ جو مجھ سے کرتے تھے ۔۔۔ میں کہاں جاؤ اب ۔۔۔
ارسل تم مجھ سے شادی کرو گے ۔۔۔۔ میں تمہیں یہ تو نہیں کہتی سب کے عائشہ کو چھوڑ دو ۔۔۔۔ لیکن عائشہ کے ساتھ ساتھ مجھے بھی رکھ لو ۔۔۔۔ کسی کو نہیں پتہ لگنے دو گی کہ میری شادی تمہارے ساتھ ہوئی ہے سب کو چھوڑ کر بس ایک تمہارا ساتھ چاہیے مجھے ۔۔۔۔۔۔
ارسل دو گے نا میرا ساتھ۔۔۔۔۔۔۔ جب عائشہ کے بےبی ہو جائے گا تب ہم سب کو بتا دیں گے ۔۔۔۔
ارسل مجھے رسوا مت کرو ۔۔۔۔
ارسل جو حالت اور دل کے آگے مجبور ہو کے ہاں کر دیتا ہے ۔۔۔۔
ٹھیک ہے پھر کل ہی کر لیں گے شادی ہم ۔۔۔ میں روز روز سے تنگ آگیا ہوں ۔۔۔۔
ارسل کیا سچ۔ ۔۔۔۔۔؟؟ میں تمہارے صدقے ۔۔۔۔
ٹھیک ہے اب کام کرتے ہیں ۔۔۔۔باقی باتیں بعد میں سہی ۔۔۔۔
ارسل یہ کہہ کے چلا جاتا ہے ۔۔۔۔اور حرا رومی کو میسج کرتی ہے ہے کہ میں تمہیں پیسے دینے کے لیے ریڈی ہوں ۔۔۔۔۔
آج رات مجھ سے ملنا ۔۔۔۔
ہاں بولو حرا ۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ جلدی ہی سمجھ گئی پیسے دینے کے لیے ۔۔۔۔
پیسے میں تمہیں اس سے بھی زیادہ دو گی لیکن تمہیں میرا ایک اور کام بھی کرنا ہو گا ۔۔۔۔۔
کیسا کام ۔۔۔؟؟؟
رومی تمہیں میری اورارسل کی یہ سب ویڈیو تصویریں عائشہ کو سینڈ کرنی ہے ۔۔۔۔ اور کل میں ارسل شادی کر رہے ۔۔۔۔جب ارسل اور میں ساتھ ہوگے تم نے وہ بھی ویڈیوز تصویریں ایک ساتھ عائشہ کو بھجینی ہے ۔۔۔اور لکھنا تمہارا شوہر اب کسی اور کا شوہر ہے خود کو ان کی محبت کے راستے سے ہٹا لو ۔۔۔۔۔
کیا واقعی ہی شادی کر رہی ہو ۔۔۔۔مطلب تم اپنے کام میں کامیاب ہو گئی ہو ۔۔۔۔ لیکن یہ سب عائشہ کو کیوں دیکھانی ہے ۔۔۔۔
تمہیں بس پیسے سے مطلب ہے نا ۔۔۔ وہ تمہیں مل جائیں گے باقی باتیں میرا مسئلہ ہے ۔۔۔۔ ٹھیک ہے کل مجھے پہلے پیسے چاہیے پھر باقی کا کام ہو گا ۔۔۔
دونوں ڈیل ڈن کرتی ہیں اور رومی باہر آکر فون کرتی ہے ۔۔۔۔
ہمارا کام ہو گیا ہے ۔۔۔وہ پیسے دینے کے لیے تیار ہے ۔۔۔شاید میں کبھی بھی یہ نا سوچتی کے اس طرح بلیک میل کرنے سے ہمیں پیسے مل جائے گے ۔۔۔۔ آج تمہاری وجہ سے میں سکون کے دن گزارو گی ۔۔۔۔
ہاں ہاں تمہارا حصہ بھی ہے میں کل پہنچ جاؤ گی ۔۔۔
دوسری طرف سے کال بند ہو جاتی ہے ۔۔۔۔
"”””””””””””””””آج کی رات سب کے لیے سوچوں میں ڈوبی ہوئی رات ہے کل صبح کو لے کے کوئی پریشان ہے تو کوئی خوش ۔۔۔۔۔کسی کو اس کی محبت منزل ملنے والی تھی تو کسی کی محبت اسے بہت بڑا دکھ دینے والی تھی ۔۔۔۔ لیکن جانتا کوئی بھی نہیں تھا کہ جو جیسا سوچ رہا ہے کیا ویسا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
______________
صبح ہوتے ہی ارسل عائشہ سے نظریں چراتا گھر سے نکلتا ہے کیونکہ آج جو وہ عائشہ کو دھوکہ دینے والا تھا جس کا سے احساس تھا
ارسل کے نکلتے ہی عروہ آتی ہے بہن کے پاس ۔۔۔کیوں کے آج زینی نے عائشہ کو اس خوشی کے بعد پہلی بار ملنا ہوتا ہے ۔ تو وہ عروہ کو بھی بولا لیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
زینی حرا نہیں آئی ۔۔۔؟؟؟؟؟
نہیں ۔۔۔۔کہتی آج طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔
تم بڑا اسے یاد کر رہی ہوں میں سامنے ہوں میرا پوچھ لو ۔۔۔۔
نہیں وہ بہت اچھی ہے تمہارے بعد پہلی بار کوئی دوست بنائی ہے میں وہ بھی بہت اچھی ۔۔
ہممم یونہی تینوں باتوں میں مگن ہو جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
حرا گھر سے نکلتے وقت گھر پر لکھ کے چھوڑ آتی ہے ۔۔۔کہ میں شادی کرنے جارہی ہوں اگر آپ سب کو بتاتی تو شاید آپ سب کبھی نا مانتے مجھے معاف کر دینا آپ سب ۔۔۔۔
"”””””””””””حرا "”””””””””””
———————
حرا ارسل دوست کے گھر جاکر نکاح کرتے ہیں وہاں رومی بھی آئی ہوتی ہے ۔۔۔۔ رومی حرا کے کہنے کے مطابق ان کی تصاویر بناتی ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔
نکاح کے تھوڑی دیر بعد حرا کے اشارہ پہ عائشہ کو سب سینڈ کرتی ہے ۔۔۔۔۔
حرا اسے پیسے پکڑاتی ہے اور اگلی منزل کی طرف روانہ ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔
عائشہ کے نمبر پہ کسی انجان کا نمبر دیکھ کے عروہ عائشہ کو بتاتی ہے آپی کسی کے میسج آئے ہیں ۔۔۔۔یہ لے موبائل ۔۔۔ دیکھ لیں۔۔۔
میسج کس کے ۔۔۔لاؤ دیکھاؤ ۔۔۔۔۔۔۔
عائشہ کے ساتھ زینی بیٹھی موبائل کو ہی دیکھ رہی ہوتی ہے کہ تصویر ایک کے بعد ایک ڈاؤن لوڈ ہوتی جاتی ہے ۔۔۔۔اور میسج کو دیکھ کے عائشہ اور زینی کے رنگ اڑتے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
عائشہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کے عروہ بھی جلدی سے موبائل پکڑ کر دیکھتی ہے اور حیران رہ جاتی ہے ۔۔۔۔
عائشہ اونچی آواز میں ارسل کا نام لیتی ہے اور رونے لگتی ہے ۔۔۔
آواز سن کر جلدی جلدی سکینہ بیگم اور الطاف صاحب آتے ہیں ۔۔۔
کیا ہوا عائشہ ۔۔۔۔ عائشہ تم کیوں رو رہی ہوں ۔۔۔۔ ؟؟؟
عائشہ ارسل ٹھیک تو ہے ۔۔۔
کچھ بولو بھی سکینہ بیگم تینوں کو دیکھتی ہے ۔۔۔۔
عائشہ بولتی ہے امی ارسل نے مجھے دھوکہ دے دیا امی ۔۔۔۔ امی ارسل نے شادی کر لی ۔۔۔۔
امی ان کی اس قدر شرمناک تصاویر ۔۔۔۔۔ اور شادی والی تصویریں۔ارسل بہت عرصے سے مجھے دھوکہ دے رہے تھے۔
عائشہ اونچی اونچی رونےلگتی ہے ۔۔۔
سکینہ بیگم اور الطاف صاحب ارسل کی کسی لڑکی کے ساتھ تصویریں اور شادی کی تصویریں دیکھ کے حیران رہ جاتےہیں۔۔۔
یہ میرا بیٹا نہیں ہو سکتا ارسل کے ابا یہ دیکھیں یہ کیا ہے ۔۔۔؟؟
حرا کو تو میں دوست بنایا تھا لیکن یہ تو میری ہی سوتن بن گئی ۔۔۔۔
ارسل حرا دونوں نے مل کر مجھے دھوکہ دیا ہے ۔۔۔عائشہ ارسل کا نام لے کر چیخنے لگتی ہے کہ وہیں پر گر جاتی ہے۔۔۔
عائشہ عائشہ بیٹا اٹھو۔
عائشہ کو ہسپتال لے جاتے ہیں ۔۔۔۔
ارسل جو اپنی خوشی میں مگن ہوتا ہے باپ کے فون کرنے پر سب پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔۔۔
حرا کو زور کا تھپڑ مارتا ہے ۔۔۔۔۔یہ کیا کیا تم نے حرا ۔۔۔۔۔
کیا کیا ہے میں نے ۔۔۔۔ تم نے سب کچھ عائشہ کو دیکھا دیا ۔۔۔۔۔
دفعہ ہو جاؤ آئندہ مجھے شکل نہیں دیکھانا میں تمہیں طلاق دیتا ہو ۔۔۔۔تین لفظ بولے حرا کو نئی نویلی دلہن کو وہی چھوڑے عائشہ کے پاس ہسپتال بھا گتا ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رومی جو پیسے لیے اپنی گاؤں کی دوست کے بتائے ہوئے ایڈریس پر پہنچتی ہے ۔۔۔۔۔ وہاں رومی کی دوست فاطی اور اس کا بھائی دونوں رومی پر حملہ کرتے ہیں اور رومی کو مار کر پیسے لے کر وہاں سے غائب ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔ رومی کی لاش وہی پڑی جانوروں کی خوراک بن جاتی ہے ۔۔۔۔۔
فاطی جو ہمیشہ سے رومی کے ساتھ ہر قسم کے غلط کاموں میں اس کی ملوث ساتھی ہوتی تھی ۔۔۔۔ اس کا اپنا بھائی پیسوں کے لالچ میں اس کے ساتھ زبردستی کر کے اسے اسی طرح بری حالت میں وہی چھوڑ کر بھاگ نکلتا ہے ۔۔۔
فاطمی بنا لباس کے وہی روتی رہتی ہے۔ ۔۔۔
💔💔💔💔💔💔💔💔💔
حرا جو چند گھنٹے پہلے تیار ہوئی دلہن بنی تھی ۔۔۔۔۔۔ جس کا شوہر اسے شادی کے دن۔ ہی طلاق دے گیا ۔۔۔۔
وہ غصہ سے پاگل اور ارسل کے جانے کا غم برداشت کیے بنا ۔۔۔۔۔۔
خود کو مار دیتی ہے ۔۔۔۔۔
خودکشی کرتے ہوئے اسے بلکل خیال نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر شو مئی قسمت وہ بچ جاتی ہے ہمیشہ کے پچھتاوے کے ساتھ۔۔۔۔
٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫”””””
عائشہ عائشہ اٹھو عائشہ میں آگیا ہوں اٹھ جاؤ۔۔۔۔ پلیزززززز
یہ سب آپ کی وجہ سے ہوا ہے بھائی آپ دھوکہ باز نکلے ۔۔آپ نے میری بہن کے ساتھ اچھا نہیں کیا ۔۔۔ میں نہیں ملنے دو گی دوبارہ کبھی بھی اپنی بہن کو آپ کے ساتھ ۔۔۔۔
زینی بھی ساتھ ہی ہوتی ہے ۔۔۔۔ وہ عروہ کو چپ کرواتی ہے ۔۔۔۔۔
عائشہ کی امی ارسل کے منہ پر تھپڑوں کی برسات شروع کردیتی ہے ۔۔۔۔
مجھے معاف کردیں سب خدارا مجھے معاف کر دیں ۔۔۔۔۔ ۔۔
مریض کی حالت بہت خراب ہے دعا کریں ۔۔۔۔۔ میں نے کہا بھی تھا ان کے بی پی کا مسئلہ ہے خیال کرئیے گا لیکن آپ تو الٹا ان کی حالت اور خراب کر کہ لے آئے ہیں ۔۔۔۔۔
ڈاکٹر جلدی آئیں پیشنٹ کی پلس بہت کم آرہی ہے اور ہارٹ بیٹ بھی ۔۔۔۔۔
ڈاکٹر عائشہ کے پاس جاتی ہے جلدی سٹاف کو ڈرپ کا کہتی ہے ارسل عائشہ کا ہاتھ پکڑے معافی مانگتا ہے ۔۔۔۔ اور اپنی آنکھوں کے سامنے ہی عائشہ کی سانس ختم ہوتی دیکھتا ہے ۔۔۔۔
سوری شی از نو مور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہہ کے سٹاف سے ڈرپس اتارنے کا کہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عائشہ عائشہ ۔۔۔وہاں ایک نوجوان لڑکی جس کی شادی کو ایک سال ہوا ہوتا ہے ماں بننے والی ہوتی ہے شوہر کی بے وفائی اسے اس دنیا سے رخصت کر دیتی ہے ۔۔۔۔ جینا سکھانے والا انسان ہی اس کی موت کا سبب بنتا ہے عورت ہی عورت کا گھر تباہ کرتی ہے ۔۔۔کبھی دوست کی شکل میں کبھی بہن کی شکل میں ۔۔۔۔۔
ہسپتال میں ہر طرف عائشہ کے نام کی چیخ وپکار گونجتی ہے ۔۔۔۔عائشہ جو ان سب سے دور دوسری دنیا میں چلی جاتی ہے اور ارسل کو ہمیشہ پچھتاوے اور بے سکونی کے لیے چھوڑ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر سوال ہے ایسے مردوں سے کیا ملتا ہے اوروں کو برباد کرکے۔۔؟؟؟
ایسی دوستیں جو پیٹھ پیچھے وار کریں وہ خود بھی آباد نہیں ہوپاتیں۔
سنبھل جاؤ اس سے پہلے ہر گھر سے ایک عائشہ کی میت اٹھے۔
کہانی ایک گھر کی جس کے مسیحا نے آپنے ہی ہاتھوں خود کو برباد کردیا اور ساتھ کئی لوگوں کے لیے سبق بھی چھوڑا۔ باقی رہ گئے تو صرف۔۔۔
گہرے پچھتاوے۔۔۔۔۔۔خاموش وجود۔۔۔۔۔۔۔سسکتی آوازیں۔۔۔
_________________ختم۔شد_____________
جب قانون موجود نہ ہو۔۔۔۔ ایک حیرت انگیز سچا واقعہ
یہ 1 نومبر 1955 کی بات ہے کہ جان گلبرٹ گراہم نامی ایک امریکی شہری کہ جس کا اس کی...