ادبی و شخصی کوائف
نام : خواجہ سلطان جمیل
والد:خواجہ محمد امیر ۔صبا اکبرآبادی والدہ : عقیلہ بیگم
پیدائش :۱۴ اگست ۱۹۳۵۔آگرہ شادی : ۶دسمبر ۱۹۶۵
اولاد :چاربیٹے تین بیٹیاں (سب شادی شدہ۔الحمدللہ) تعلیم: ایم اے (جامعہ کراچی)
ملازمت : دسویں پاس کرنے (۱۹۵۴میں) کے بعدمختلف محکموں میں رہے۔ ۱۹۶۰ء میں یوبی ایل
سے وابستہ ہو گئے ۔۱۹۹۵ء میں ریٹائر ہوئے۔
رہائش : (پاکستان) A/49-3گلشن اقبال کراچی
کناڈا(اکتوبر۲۰۰۱سے) 1807-37 0DIXON R0AD
ETOBICOKE ON M9R 1T 2
لکھنے کی ابتداء : ۱۹۵۱ ء پہلی کہانی جو شائع ہوئی :’آخری تاریخ‘ ۱۹۵۳ء
کتابیں :افسانے ۔ کھویا ہوا آدمی (۱۹۸۶ء) سایہ سایہ دھوپ (۱۹۸۹ء)
ایک شام کا قصہ (۲۰۰۰ء) میں آئینہ ہوں (۲۰۰۲ء)
ڈرامے جنگل زمین خوشبو (۱۹۹۹ء)
منتظرِ اشاعت : ۳۷ افسانے ۲۵ شخصی خاکے
ناول (امید کی کہانی) ۔ بچوں کے لئے ناول ( سلیم کی واپسی)۔بچوں کے لئے کہانیاں
٭ مختلف موضوعات پر مضامین جن میں ریڈیو سے نشر ہونے والے پاکستانی۲۶افسانہ نگاروں کے بارے میں اظہارِ رائے کیا گیا ہے۔ ہر افسانہ نگار کے بارے میں اِس ہفت روزہ پروگرام کا دورانیہ ۴۵ منٹ ہوتا تھا۔
٭ ریڈیو پاکستان کراچی سے ہی مسلسل تین سال تک ایک ڈرامائی فیچر ’’حامد منزل‘‘ کے نام سے تحریر کیا۔
٭ ان کے بارے میں سندھ یونیورسٹی سے ایم اے کی سطح پر دو مقالے لکھے گئے ۔
٭ کناڈا میں مقیم مشہور و معروف ناول نگار جناب اکرام بریلوی کی کتاب’’سلطان جمیل نسیم کے افسانے تنقید اور تجزیہ‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔
سفر:۔ فریضہء حج اور دو مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ سنگاپور، ملیشیا، تھائی لینڈ
انگلستان‘ فرانس‘امریکاکی سیاحت کی․․․․کناڈا کی شہریت حاصل ہے۔