(Last Updated On: )
کبھی تو ایسا اثر ہو، میری دعاؤں میں
کوئی تو طرز ادا ہو، میری نواؤں میں
میرے عروج کو بھی شرف عاجزی آئے
مقام فہم و حیا ہو، میری نگاہوں میں
ہو میرے دل کو عطا، حق سے درد الفت بھی
کسی کا نام لوں میں بھی، کبھی دعاؤں میں
قبولیت کی صدا آئے کچھ تو یوں آئے
ہو لب پہ کلمۂ شکر، اشک ہوں نگاہوں میں
مجیب!میری حیات بے ضرر ہی رہے
کبھی نہ آئے الم،زندگی کی راہوں میں
****