تعریف: اس مرض میں کان کے اندر کیڑے پڑ جاتے ہیں۔
وجوہات: کان بہنا اور گندہ ہو جانا اور اُس پر مکھی کا بیٹھ جانا، کیڑے پیدا کرتا ہے۔
تشخیص و علامات: کان سے رطوبت بہتی ہے۔ کبھی درد بھی ہوتا ہے۔
علاج: کانوں کو بورک لوشن، یا کاربالک لوشن یا مرکری لوشن سے پچکاری کر کے صاف کریں۔ اور بعد میں مندرجہ ذیل نسخہ کان میں ڈالیں۔
تریاق الاُذن: کلوروفارم پیور ۲ ڈرام، روغن تارپین ۲ ڈرام۔
دونوں ملا کر کان میں ڈالیں۔ آدھ گھنٹہ بعد کان صاف کر دیں۔ تمام کیڑے مردہ ہو کر خارج ہو جائیں گے۔ کیڑے مارنے کی اول درجہ کی دوائی ہے۔ زخم بھرنے کے لیے بھی یہی دوائی استعمال کرتے رہیں۔
دیگر نیازبو کے سبز پتوں کا پانی بھی کان میں ڈالنے سے تمام کیڑے مر جاتے ہیں۔
نسخہ: اکتھیول ۱ ڈرام، ایسڈ بورک ۴ ڈرام، پیرافین مول البم ایک اونس، ان ادویہ کو باہم ملا کر مرہم تیار کریں، مقام ماؤف پر لگائیں۔
کان کی اندرونی اور بیرونی پھنسیوں کے لیے نہایت مجرب مرہم ہے۔
سلوپرین (ساختہ سیلگ) یہ ایک پیٹنٹ دوا ہے جو کان کی تمام سوزشی اور التہابی بیماریوں مثلاً سوزش، ورم، پیپ بہنا، پھنسیاں نکلنا وغیرہ کے لیے مفید و مجرب ہے۔
ترکیب استعمال: ڈراپر سے پانچ چھ قطرے ہر تیسرے گھنٹے بعد کان میں ڈالیں۔ کان میں دوا ڈال کر پانچ دس منٹ تندرست کان کے بل لٹائے رکھیں بے نظیر دوا ہے۔ نیز کان کی التہابی بیماریوں میں پینی سلین کا بذریعہ انجکشن استعمال کرنا بے حد مفید و مجرب ہے۔
کلورومائی سین ٹاپیکل (ساختہ پارک ڈیوس)
کان کی اُن تمام بیماریوں کے لیے مفید و مجرب ہے جن میں کانوں میں ورم، رطوبت اور مواد خارج ہو، سوزش اور درد بھی ہو۔
ترکیب استعمال: ایک ایک قطرہ ہر چار گھنٹہ بعد کان میں ٹپکائیں۔
بہرہ پن کا آلہ: جب کان کا اندرونی پرہ پھٹ جاتا ہے تو اُس کی وجہ سے بہرہ ہو جانے کا کوئی علاج نہیں ہے۔ البتہ مصنوعی آلات سے کام لیا جا سکتا ہے۔
آریکل: یہ ایک چھوٹا سا آلہ ہوتا ہے۔ جو آواز کی لہروں کو اکٹھا کر کے کان میں منتقل کر دیتا ہے۔ اور کان کے ڈھول کا سوراخ بند کرنے کے لیے مصنوعی کان کا ڈھول کان میں داخل کیا جاتا ہے۔ جس سے آواز بخوبی سنائی دینے لگتی ہے۔ کاروباری آدمیوں کے لیے یہ آلہ بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اور اس سے کافی مدد لی جا سکتی ہے۔
اگر مصنوعی کان کا ڈھول نہ ہو تو روئی کا پھویہ، گلیسرین یا پیرابین میں تر کر کے کان می داخل کرنے سے بھی کام چل جاتا ہے۔
روغن: آملہ ۱ تولہ، برگ نیب ۱۰ عدد، مرچ سیاہ ۳ ماشہ، طوطیا ۱ ماشہ، تیل سرسوں ۱ باؤ۔
تیل کو گرم کر کے آملہ کے سوا باقی سب دوائیں اس میں ڈال کر جلائیں اور آملہ پیس کر ملا لیں۔ اس تیل کے چند قطرے کان میں ٹپکانے سے کان کے زخم درست ہو جاتے ہیں۔ بے حد مفید و مجرب ہے۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...