(Last Updated On: )
وقت کا زہراب رنگا رنگ
کاسوں میں ملا
قطرہ قطرہ، جرعہ جرعہ، کاسہ کاسہ
پی گئے—
چاک داماں، چاک جاں—
سہہ بھی گئے ، سی بھی گئے—!
——
زندگی جینے کے لائق تھی
نہ تھی
آدمی کی زندگی!
مہرباں ، نامہرباں، شعلہ بجاں
جس کو ملی، جیسی ملی—
مرحلہ در مرحلہ— جینا پڑا
جی بھی گئے—!!