چیئرمین حصارِ ادب محترم صارم ملک رقمطرازہیں:
شمارہ میناراردو کی کامیاب اشاعت پر مدیر اعلیٰ جناب احمدمنیبؔ صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بحیثیت چئرمین حصارادب ممبران اور مجھ ناچیز کا کلام شامل کرنے اور شمارے کی پی ڈی ایف کاپی انعام کرنے پر جناب کا انتہائی ممنون ہوں۔
صارم ملک
چیئرمین حصارِ ادب
***
محترم نویدالرحمٰن صاحب دعا دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
ماشاءاللہ ! مینارِ اردو کاعالمی ماہنامہ پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی۔اللہ سبھی قلم کاروں کے قلم کو قوت ذہنوں کو تقویت عطافرمائے۔ آمین
***
محترم عبدالرزاق بے کل کشمیر سے لکھتے ہیں:
جِن احباب کا کلام مینارِ ادب کی زینت بنا یا کِسی بھی انداز میں ان کا ذکر ہوا ، سب کو مبارک ہو !
محترمہ نیلم بھٹی صاحبہ امریکہ سے لکھتی ہیں:
بے حد خوب صورت نظم و نثر کلام پر مشتمل سجا ہوا شمارہ دیکھا بہت اچھا لگا۔
محترمہ تحسین روزی پٹنہ بہار انڈیاسے لکھتی ہیں:
عمدہ کلام واااہ بہت خوووووووووب! بہت بہت مبارک باد
ماشاءاللہ! بہت خوووووووووب عمدہ شمارہ کے لئے بہت بہت مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ سبھی شعراء شاد و آباد رہیں
ماشاءاللہ سبحان اللہ! بہت خوشی ہوئی جان کر کہ آپ اردو شعر و ادب کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہے ۔انشاءاللہ آپ کی محبت اور محنت رنگ لائے گی۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے:
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
آپ حوصلے بلند کر کے اپنا کام کرتے رہے۔بہت بہت شکریہ نوازش۔اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے نوازے آمین ثم آمین
محترم مجاہد لالٹین رقم طراز ہیں:
بہت بہت مبارک باد۔ بہت اعلیٰ شمارہ نکالا۔
صدام حسین لکھتے ہیں:
سب کے کلام لاجواب ہیں۔
محترم سلیم خان صاحب کراچی سےرقم طراز ہیں:
محترم احمد منیب صاحب آپ نے کمال خوبصورتی سے اظہار فرمایا جی بہت خوش ہوا۔
یقیناً ہم ایک دوسرے سے بہت زمانے سے شناسا ہیں اور رابطے میں بھی رہتے ہیں۔ میں ضرور کہوں کہ آپ کی آمد سے حصارِ ادب کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔
حصارِ ادب کی اصل روح تو ہمارے محترم چیئرمین صارم ملک صاحب ہیں اور وہ ہر مرحلے پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور کمال خوبی سے تمام حصارین کو جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
ایک بار پھر شکریہ قبولیے۔
سلیم خان
محترمہ فرحین چودھری اسلام آباد سےرقم طراز ہیں:
سلام بہت شکریہ مینار اردو واقعی اسم با مسمی ہے۔۔شاعری کے حوالے سے معلوماتی افکار شاعری کی مختلف پرتوں اور اقسام پر سیر حاصل مضامین کمال ہیں۔۔نظمیں ،غزلیں، ادیبوں کے دلچسپ چٹکلے خوب ہیں۔ افسانے بھی بہتر ہیں لیکن یہ شعبہ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ نامور ادبا کے افسانوں کے ساتھ ساتھ نئے افسانہ نگاروں کو شامل کیا جائے تو ان کی فنی تربیت بھی ممکن ہے ۔ یعنی کسی ایک موضوع یا فنی انداز پر نامور افسانہ نگاروں کے افسانوں کے ساتھ ساتھ نئے افسانہ نگاروں کے اسی تکنیک یا موضوع پر افسانے شامل کئے جائیں تو ایک لحاظ سے نئے لکھنے والوں کی تربیت کا پہلو بھی نکل آئے گا ۔ شاعری کو موضوعاتی اعتبار پر بھی پرکھا گیا اچھا لگا۔ اس معیاری کاوش پر مبارک باد مینار اردوادب بلند تر رہے، آمین
***
شکریہ احباب
عالمی ماہنامہ مینارِ اردو آپ کا اپنا شمارہ ہے جو 2019ء سے آپ مسلسل آپ کی خدمت میں ہر ماہ تسلسل کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔میں تمام احباب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری درخواست پر کلام بھجوایا اور پھر اپنے تاثرات کا اظہار بھی فرمایا۔ امید ہے کہ احباب آئندہ بھی تعاون فرمائیں گے اور فرماتے رہیں گے۔ اللہ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
آپ کا
احمدمنیبؔ
مدیراعلیٰ