جنت بیس منٹ دیر سے آفس پہنچی تھی اور یہ پہلی بار ہوا تھا سب انہیں شادی کی مبارک باد دیتے رہے معیز منہ پھلائے پورا دن اسکے ساتھ والی کرسی پر بیٹھا رہا جنت نے کام کے دوران اس سے جتنی بھی گفتگو کی اس نے سنجیدگی سے اُس کے جواب دیے کچھ ایڈورٹائزنگ کا کام بھی اسکے ذمے لگایا—بہت سارے انٹرنیشنل ایونٹس کی پیڈ مارکٹنگ کا کام بھی اسکے ذمے لگا چکا تھا وہ— مارکٹنگ مینجر ہونے کا بہت اچھا فائدہ اٹھا رہا تھا وہ “مجھے دو دن تک یہ سارے ایڈز سوشل میڈیا پر نظر آنے چاہیے اوکے؟؟؟” اسکی میز پر فائل پھینکتے وہ بہت سخت لہجے میں مخاطب تھا— جنت دانت پر دانت جمائے صرف سر ہلا کر رہ گئی
“یہ پوسٹر چیک کرلیں یہ ڈال دوں ایڈز میں؟؟؟” جنت نے سیل فون میں موجود اپنا گرافک ورک اسے دکھایا ہر تصویر پر وہ ناک چڑھاتا اگنور کر رہا تھا
“کوئی ڈیزائننگ نہیں ہے نا کلرز کا آئیڈیا ہے آپ کو— کوئی اٹریکشن ہی نہیں ہے ان میں” اس نے ایک بھی پوسٹر پسند نہیں کیا—پہلے اگر اسے اسکا کام پسند نہیں آتا تھا تو خود ایڈٹنگ کردیتا تھا مگر آج اس نے ایک ایک کام کیلیے اسے گھنٹہ گھنٹہ خوار کیا تھا
“کہیں سے نہیں لگ رہا یہ نیو میرڈ کپل کا کیبن— دیکھو تو ذرا دونوں کتنے جوش و خروش سے کام کرنے میں لگے ہیں—” ایمن نے لنچ ٹائم میں اندر جھانک کر کہا اس کے پیچھے حرا اور دوسرے کولیگز بھی تھے قہقہوں کی آواز نے اس ہجوم کا پتا دیا تھا انہیں
“کیوں نیولی میرڈ کپل اپنے کیبن میں ڈانس کرتے ہیں یا گلاب کے پھولوں سے سجاتے ہیں جو تمہیں ہمارا کیبن اتنا ناگوار گزر رہا ہے” جنت تو سر جھکائے کی پیڈ پر ابھی تک انگلیاں چلا رہی تھی مگر معیز اپنی چیئر کا رُخ موڑ چکا تھا اسکے جواب پر سب ہنسنے لگے
“لے آؤ بھئی” اچانک لے آؤ لے آؤ کا شور مچ گیا
“انہیں باہر بلاؤ” کوئی باہر کھڑا ایمن کو بولا
“چلو اٹھو بہت ہوگیا کام اٹس لنچ ٹائم” ایمن زبردستی جنت کو باہر لائی معیز کے ساتھ بھی لڑکوں نے یہی کیا باہر فلور پر کیک ٹرالی کے آس پاس لال رنگ کے غبارے گرے پڑے تھے صرف ان کے فلور والے کولیگز جمع تھے—تھوڑی دیر میں باس بھی سامنے سے آتے نظر آئے—معیز اور جنت کو بکے دیتے شادی پرحاضر نہ ہونے پر معذرت کی—معیز پچھلے سات آٹھ سال سے یہاں کام کررہا تھا جب وہ انٹرنشپ کیلیے آیا تھا اور اب مارکٹنگ کا سارا کام اس نے سنبھال رکھا تھا پچھلے دو سال سے مارکٹنگ مینجر کے عہدے پر فائز تھا—
“کیک کاٹو بھئی سب اسی لیے کھڑے ہیں” حرا نے شوخی سے کہا رو ایک بار پھر سب ہنسنے لگے—جنت کے چھری تھامے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر اس نے کیک کاٹا—سب سے پہلے جنت نے اسے کیک کھلایا معیز نے اس سے پکڑ کر اسے کھلایا ایک اور پیس کاٹ کر باس کو بھی کھلایا— لنچ ٹائم اسی میں گزر گیا معیز کا موڈ بتدریج خراب تھا—جنت نے بھی اسے منانے کی کوشش نہیں کی
***************
معیز کو دو دن ہوگئے تھے اس بات چیت بند کیے— پہلے دن کے بعد سے وہ ناشتہ کرنے لگا تھا ڈنر بھی کر لیتا مگر حسنہ بیگم سے بھی کچھ موڈ بنا ہوا تھا اسکا—آج ناشتے کی میز پر انہوں نے بھی اسے مخاطب نہیں کیا تو معیز نرم پڑ ہی گیا آخر کہاں عادت تھی اسے یوں منہ پھلائے گھومنے کی, غصہ کرنے کی وہ ہنس مکھ سا بندہ تھا
“کیا ہوا ہے آج حسنہ بیگم خاموش خاموش ہیں” آملیٹ اور بریڈ سے ناشتہ کرتے اس نے مسکرا کر پوچھا جبکہ جنت انہیں نظرانداز کیے اپنے ناشتے میں مگن تھی—معیز کی ناراضگی سے جیسے اسے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا تھا وہ شادی کے پہلے دن سے ہی اسکی قربت سے دور بھاگتی تھی “میرا بات کرنا کسی کو پسند ہی نہیں تو کیوں بولوں میں؟؟؟” وہ منہ بسور کر بیٹھی تھیں
“ایسی بات نہیں ہے امی” “ایسی بات نہیں ہے مما” معیز اور جنت اکٹھے بولے پھر ایک دوسرے کو دیکھنے لگے “تمہارے والد مرحوم کبھی مجھ سے ایک دن سے زیادہ ناراض نہیں رہے بلکہ چند گھنٹوں میں ہی مان جاتے تھے مگر تم دونوں—” انہوں نے افسوس سے نفی میں سر ہلایا “تمہیں تو خوش ہونا چاہیے معیز گھر میں بھی بیوی ساتھ رہتی ہے اور آفس میں بھی پاس رہے گی مگر تم نے تو مجھے بہت ہی مایوس کیا” وہ ناراضگی سے کہہ رہی تھیں “اب آپ غلط کررہی ہیں پہلے بھی آپ نے اسکی سائیڈ لی اب بھی اسکی طرف داری کررہی ہیں—” اس نے غصے سے جنت کی جانب دیکھا جو پلیٹ پر جھکی بیٹھی تھی
“اس کون ہے؟؟؟ وائف ہے تمہاری معیز— تمیز سے مخاطب کیا کرو میری بیٹی کو” وہ بچہ تھا جب سے وہ اسے صحیح غلط کی سخت تربیت دیتی آرہی تھیں اب بھی انہوں نے سختی سے ٹوکا تو جوس کا گلاس غٹاغٹ چڑھا کر ایک غصیلی نگاہ سر جھکائے بیٹھی جنت پر ڈال کر نکل گیا— وہ اسے آفس بھی نہیں چھوڑتا تھا وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کررہی تھی
“معیز کبھی مجھ سے ملے بغیر آفس نہیں کیا اسے نجانے کیا ہوگیا ہے” جنت کو ان کی آواز نم محسوس ہورہی تھی اسے شرمندگی نے آگھیرا
“سوری امی میری وجہ سے وہ آپ کے ساتھ بھی ناراض ہیں” وہ کرسی چھوڑ کر ان کے پاس آکر کھڑی ہوگئی ان کا ہاتھ تھام لیا
“تم ہی ضد چھوڑ دو آج اُسکی مان لوگی تو کل وہ تمہاری مان لے گا بیٹا— مرد کے ساتھ انا کا مقابلہ نہیں کرتے میرے بیٹے کا یہ رویہ پہلے کبھی نہیں رہا مگر بیوی کے اوپر ہر مرد برتری چاہتا ہے اپنے فیصلے مسلط کرنا چاہتا ہے میں سمجھتی تھی کہ میں نے اپنے بیٹے کی بہت اچھی پرورش کی ہے وہ شوہر نہیں بنے گا وہ دوست بنے گا اپنی بیوی کا, اُسکا ہم سفر, اُسکا غم خوار بنے گا— برتر نہیں” وہ سانس لینے کو رکیں
“مگر میری تربیت میں کہیں کمی رہ گئی” جنت متحیر سی انہیں سُن رہی تھی ایسی بھی مائیں ہوتی ہیں؟؟؟
اس نے تو ہمیشہ ساس کے رشتے کے بارے میں برا ہی سنا تھا امی بھی کہتی تھیں فلاں کام کروگی تو ساس گِٹوں (ٹخنوں) پر مارے گی— معیز اپنی کار کی چابی غصے میں ٹیبل پر ہی بھول گیا تھا—چابی لینے واپس آیا تو ان کی گفتگو نے اسکے کان کھڑے کردیے—اپنی ماں اپنی جنت کو اپنے رویے کے باعث وہ کتنا ہرٹ کرچکا تھا یہ بات سچ تھی کہ جنت کی جاب سے زیادہ ایشو اسے جنت کی ہٹ دھرمی اور اپنی بات نہ ماننے پر تھا وہ پیار سے بھی تو اسے منا سکتی تھی اور دوسری وجہ حسنہ بیگم کی تنہائی تھی وہ اگر گھر رہتی تو کم از کم ان کو وقت گزارنے کیلیے اچھا ساتھی مل جاتا— معیز کے اندر آنے پر جنت فوراً متوجہ ہوئی–حسنہ بیگم ابھی تک سر جھکائے بیٹھی تھیں
“آجاؤ— میں باہر تمہارا ویٹ کررہا ہوں” جنت کو کہہ کر وہ ٹیبل سے چابیاں اُٹھا کر باہر نکل گیا—حسنہ بیگم نے سر اٹھا کر اسے دیکھا جو حیرت زدہ سی ابھی بھی باہر کے دروازے کی جانب دیکھ رہی تھی جہاں سے وہ گیا تھا “جلدی کرو تمہیں دیر ہورہی ہے” حسنہ بیگم نے لہجے میں بشاشت بھرتے کہا تو جنت ان کا کندھا سہلاتی اوپر کمرے سے اپنا ہینڈ بیگ لینے چلی گئی
****************
کچن سے آتی اشتہا انگیز خوشبو نے معیز کے پیٹ میں چوہے دوڑا دیے تھے—جنت کچن میں براؤن چکن کڑاہی بنارہی تھی جبکہ وہ لاؤنج میں تھری سیٹر صوفے پر بیٹھی حسنہ بیگم کی گود میں سر رکھ کر آڑا ترچھا سا لیٹا ہوا تھا—وہ اسکے گھنے بالوں میں اُنگلیاں چلاتی ہم چینل پر ڈرامہ دیکھ رہی تھیں
“مما کیا ہر وقت یہ روتی دھوتی ہیروئنوں اور امیر کبیر ہیرو والے ڈرامے دیکھتی رہتی ہیں— کچھ اور لگائیں” وہ بیزاری سے ان کے ہاتھ سے ریموٹ جھپٹتا بولا
“معیز تم نے چینل بدلا تو مار کھاؤ گے مجھ سے” وہ انہماک سے ڈرامہ دیکھتیں خفگی سے بولیں—اسکرین پر امیر سوٹڈ بوٹڈ لڑکا بڑی شاندار سے گاڑی میں بس اسٹاپ پر کھڑی لڑکی کو لفٹ آفر کررہا تھا
جنت پلیٹ میں دھنیہ لے کر لاؤنج میں ہی ان کے پاس بیٹھ کر دھنیہ بنانے لگی
“ایسے ہی ڈرامے فلمیں دیکھ کر لڑکیوں کے دماغ خراب ہوتے ہیں—انہیں اپنے لیے بھی کسی مرسیڈیز والے کا انتظار ہوتا ہے اور پھر پیرنٹس کو بھی تنگ کرتی ہیں— امیر لڑکا غریب بداعتماد لڑکی کا دیوانہ ان سٹوری لائنز نے لڑکیوں کی اکسپیکٹیشنز کو مزید بڑھا دیا ہے وہ کم پر راضی ہی نہیں ہوتیں—اُنہیں گھر بیٹھے بس ایک امیر زادے کا انتظار ہوتا ہے جو آئے گا اور ہزاروں لڑکیوں میں سے ان کو چُن لے گا— فیری ٹیل تھوڑی ہے یہ” معیز مسلسل بول رہا تھا—حسنہ بیگم نے اسکے ہاتھ سے ریموٹ کھینچا اور اسکا سر گود سے ہٹایا
“بولے جارہا ہے مجھے ڈرامہ نہیں دیکھنے دے رہا” انہوں نے جھنجھلا کر کہتے والیم بڑھا دیا—معیز نے جسے سنانا تھا اُسے وہ سنا چکا تھا جنت دھنیہ کاٹتے اسے ہی دیکھ رہی تھی اسکے دیکھنے پر دوبارہ دھنیے کی جانب متوجہ ہوگئی
“بولے جارہا ہے مجھے ڈرامہ نہیں دیکھنے دے رہا” انہوں نے جھنجھلا کر کہتے والیم بڑھا دیا—معیز نے جسے سنانا تھا اُسے وہ سنا چکا تھا جنت دھنیہ کاٹتے اسے ہی دیکھ رہی تھی اسکے دیکھنے پر دوبارہ دھنیے کی جانب متوجہ ہوگئی “جنت کے ہاتھ میں تو بہت ذائقہ ہے تم سے زیادہ مزے کی کڑاہی بنائی ہے” وہ ابھی پلیٹ میں کڑاہی ڈال ہی رہا تھا جب حسنہ بیگم نے روٹی کا نوالہ منہ میں رکھتے تعریف کی—جنت مسکرائی معیز نے اسے گھورا
“میرا بیٹا بہت اچھی کوکنگ کرتا ہے— سب سکھایا ہے میں نے اسے” اسکی ساس ایسے اپنے بیٹی کی تعریف کررہی تھیں جیسے مائیں رشتے والوں کے سامنے کرتی ہیں
“زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے آئندہ میں کچن میں نہیں جاؤں گا” جنت کو خوشگوار حیرت پر جلے کٹے انداز میں کہہ کر اس نے ہاٹ پاٹ سے چپاتی نکالی
“بےفکر رہو ابھی معیز ہمیں کشمیری چائے بنا کر پلائے گا” حسنہ بیگم نے مزے سے کہا
“کوئی نہیں— بالکل بھی نہیں— بیوی کے ہوتے بھی چائے میں بناؤں— یہ سراسر ظلم ہے آپ اسکی ساس ہیں یا میری؟؟؟” معیز باقاعدہ لڑنے والے انداز میں بولا تو وہ ہنس دیں
“بیوی کا ہاتھ بٹانا سنت ہے ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی” وہ پیار سے بولیں تو معیز نے منہ مروڑا “اسے بھی کچھ سکھا دیں” مزے سے کھانا کھاتی جنت کی جانب اشارہ کیا—جنت نے آنکھیں پھاڑے حسنہ بیگم کی جانب دیکھا
“کھانے دو اُسے تنگ مت کرو”
“آپ تو بہو کو پیاری ہوگئیں ہیں میرا تو اب اللہ ہی مالک ہے” اس نے ٹھنڈی آہ بھرتے کھانا شروع کردیا—کڑاہی واقعے ہی بہت ذائقے دار تھی
*****************
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...