(Last Updated On: )
باپ کی نافرمانی کرنا آدم زاد کا شیوہ ہے
پہلے چرواہے سے لے کر
دور زر کے آخری نا پیغمبر تک
ہر پیغام کے سبز و سرخ نوشتے سے
اس نے رو گردانی کی
جیسے وہ مخلوق ہو گدلے پانی کی
جو گاہے گاہے ظلمت کے حبس زدہ مسکن سے باہر
آتش و باد کے ساحل پر
سانس سکھانے آتی ہے
چندھیائی آنکھوں کو دے کر
دھوکا نیل بلندی کو چھو لینے کا
جل بھومی کے مادر زاد بلاوے پر
اپنے آپ میں پھر ہجرت کر جاتی ہے
***