(Last Updated On: )
متاع فارس کو آتشکدوں نے خاک کر ڈالا
یہ پاک آتش ملی ایسی کہ قصہ پاک کر ڈالا
سکندر کی چلی آندھی گلستان جم و کے پر
تباہی چھا گئی ایران پر توران پر رَے پر
رہی اس قتل گہ میں خونِ انسانی کی ارزانی
کیانی ظالموں سے بڑھ کے نکلی آل ساسانی
مٹے اس ملک میں انسانیت کے عام جوہر بھی
کہ گھر میں ڈال لیتے تھے مجوسی اپنی دختر بھی