اگر آپ ہندوستان کی تاریخ پڑھنا چاہتے ہیں یا پھر برطانوی راج کے عروج و زوال کی وجوہات تلاش کر رہے ہیں یا پھر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے برِصغیر دو دشمن ریاستوں میں تقسیم ہوا اور اس کے نتیجے میں دونوں ریاستوں اور انجام کار ایشیا میں کیوں تشدد ہوا تو آپ کو مایوسی ہوگی کہ اگرچہ میں نے پوری زندگی اس ملک میں گزاری ہے اور ان واقعات کو بہت قریب سے وقوع پذیر ہوتے دیکھا ہے مگر میں نے اتنا قریب سے مشاہدہ کیا ہے کہ میری رائے اس بارے غیرجانبدارانہ نہیں رہ سکتی۔
“میرا ہندوستان” میں، میں نے اس ہندوستان کے بارے بات کی ہے جو میں جانتا ہوں اور جس میں چالیس کروڑ انسان آباد ہیں اور ان میں نوے فیصد انتہائی سادہ، ایماندار، بہادر، وفادار اور جفاکش ہیں اور روزانہ عبادت کرتے ہیں اور انہیں اور ان کی ملکیت کا تحفظ حکومتِ وقت کا کام ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی محنت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہ لوگ بلاشبہ غریب ہیں اور انہیں “ہندوستان کی بھوکی عوام” کہا جاتا ہے اور ان کے درمیان میں نے زندگی گزاری ہے اور مجھے ان سے محبت ہے اور یہ کتاب میں ان لوگوں کے نام منسوب کرتا ہوں جو ہندوستان کے غریب ہیں۔
تابناک مستقبل کی تشکیل کے لئے ماضی کو محفوظ کرنا ضروری
تابناک مستقبل کی تشکیل کے لئے ماضی کو محفوظ کرنا ضروری اسٹیٹ پبلک لائیبریری ، پریاگ راج میں یونیسکو اور...