جنُون Insanitymama (اِن سنیٹی ماینا)
تعریف: اس مرض میں انسانی عقل میں خرابی ہو جاتی ہے اور غیر پسندیدہ حرکات کرتا ہے۔
وجوہات: کثرت جماع، جلق، کثرت شراب خوری، فاقہ کشی، خامگی، پریشانیاں، رنج اور روحانی پریشانیاں اور اکثر یہ مرض موروثی بھی ہوتا ہے۔
تشخیص و علامات: ایسے مریض کا حافظہ کمزور، بے چینی، بدحواسی، چڑچڑاپن، بےخوابی اور سر میں بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ پست ہمت اور پریشان خیال رہتا ہے۔
شدید حالات میں مریض کو زیادہ شور و غل، اُچھلنا، کودنا، گالیاں دینا، دوسروں کو نقصان پہنچانے کی رغبت ہوتی ہے۔
علاج: اصل سبب کو دور کریں۔ قبض نہ ہونے دیں۔ نیند لانے کی کوشش کریں۔
اکسیر جنون: چھوٹی چھندن کا سفوف ۱۰ رتی، کیپ شول میں ڈال کر ہمراہ شربت نیلوفر ۲ تولہ، پانی ایک چھٹانک میں ملا کر ایسی ایک ایک خوراک دن میں تین بار پلائیں۔ ہفتہ عشرہ میں جنون کی علامات دور ہو جائیں گی، بہترین دوا ہے۔
اس مرض میں ماءالجبن کرانا بھی مفید ہے۔ شدید حالات میں ہائیوسین ہائیڈرو برومائیڈ کا زیر جلد ٹیکہ کریں۔ عمدہ خواب آور اور دافع جنون ہے۔
۱۔ ہر قسم کے جنون کے علاج میں مریض کو نیند لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
۲۔ مریض کے ساتھ کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کہ طبیعت میں جوش پیدا ہو۔
۳۔ نیند لانے کے لیے پوٹاسیم برومائیڈ ۲۰ گرین، ایک اونس پانی میں ملا کر پلائیں۔
۴۔ نیمبوٹال (پنٹو باربی ٹال) ۱ ۱/۲ گرین کا ایک کیپ شول پانی کے ساتھ کھلائیں۔
یہ مسکن اور خواب آور دوا ہے، ذہنی تناؤ، بے چینی، کم خوابی، بذیان، پاگل پن، جنون میں بہت مفید و مجرب ہے۔ دماغ کو سکون بخشتی ہے۔
(نوٹ): مریض کو شفا یاب ہو جانے کے بعد کم از کم ۶ ماہ مریض کو آرام اور چین سے رکھنا چاہیے۔
ہر حال میں مریض کو خوش رکھنا، معتدل جگہ پر بٹھانا، اور غذائے تر کھلانا بہت مفید ہے۔