(Last Updated On: )
ان اونچے درباروں میں
“آنچ نہیں انگاروں میں”
لفظ معانی سے خالی
آپ کے ان شہ پاروں میں
عشق نے شامل کرڈالا
ہم کو بھی بے کاروں میں
غیرت وافر ہوتی ہے
بھوکوں میں، ناداروں میں
خیر کی اب امید ہی کیا
بگڑی ہوئی سرکاروں میں
پیڑ، پرندہ اور آنگن
ہیں شامل بیچاروں میں
تیری خوشبو سب سے جدا
گلشن کی مہکاروں میں
میں ہوں نسیم اور میں ہوں صبا
میں مشرق کے اجیاروں میں