انٹرنیٹ اپنے مثبت استعمالات کے اعتبار سے خدا کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ بالخصوص ہمارے جیسے معاشرے کے لیے جو تحقیق و علم کے میدان میں بے حد پیچھے ہے۔ علم کی غالباً کوئی ایسی شاخ نہیں جس سے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر مفت اور بلا روک و ٹوک دستیاب نہ ہوں۔ پرائمری اسکول میں پڑھنے والے بچے کو بھی اپنے اسائنمنٹ کے لیے اس پر مواد مل جاتا ہے اور پی ایچ ڈی کرنے والے شخص کے لیے بھی یہاں تمام مواد باسہولت دستیاب ہے۔ شرط صرف یہ ہے کہ انٹر نیٹ پر مواد ڈھونڈنے کا طریقہ آتا ہو اور اسے سیکھنا بہت مشکل نہیں ہے۔
اب یہ ایک معروف طریقہ بن گیا ہے کہ علم کے تمام شعبوں میں ہونے والی ترقی کا ریکارڈ انٹرنیٹ پر دستیاب کر دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ ایک عظیم لائبریری کا کام بھی کرتا ہے۔ یہ تمام معلومات زیادہ تر انگریزی زبان میں ہوتی ہیں۔ ہمارے نظام تعلیم کے انگریزی پس منظر کی بنا پر ہمارے لیے بہت آسان ہے کہ ہم انگریزی زبان میں موجود اس مواد سے بھرپور انداز میں استفادہ کر سکیں۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...