تعریف: اس مرض میں تمام جسم یا بعض اعضاء خودبخود پھڑکنے لگتے ہیں۔ یہ بذات خود کوئی مرض نہیں ہے۔ بلکہ کسی اور مرض کی علامت ہوتی ہے۔ مثلاً اگر کسی شخص کا چہرہ ہمیشہ پھڑکتا رہے تو لقوہ ہونے کی علامت ہے۔ اگر پیٹ میں پھڑکن ہو تو مرگی کا پیش خیمہ ہے۔ اگر تمام بدن کے عضلات میں پھڑکن ہو تو یہ سکتہ ہونے کی علامت ہے۔ اگر پہلو میں اختلاج ہو تو ورم پہلو کی علامت ہے۔
شکم کے عضلات میں اختلاج کا ہونا مالیخولیا کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔ اور پیٹ میں ریح کی علامت ہے۔
وجوہات: عام طور پر اختلاج ریح کے رک جانے اور بلغمی مواد کے جمع ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔
علاج: اصل سبب کو معلوم کر کے رفع کرنا ہی اس کا کامیاب علاج ہے۔ اور مقام ماؤف کو سینک دینے سے بھی تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔
دوائے اختلاج: کبابہ ۱ تولہ، کشنیز ۱ تولہ، سفوف تیار کریں۔ روزانہ ۱۰ ماشہ صبح ع شام کھلائیں۔ رفع اختلاج کے لیے بے حد مفید ہے۔