(Last Updated On: )
غم تو افسانہ ہی فقط نکلا
کس قدر خوش ہو کس قدر مسرور
تمھیں اللہ ہمیشہ خوش رکھے
یہ مسرت سنبھال کر رکھنا
اپنے تنہا اداس کمرے میں
موت سے سرد آئنے پہ کبھی
بھول کر بھی نگاہ مت کرنا
تمھیں اللہ ہمیشہ خوش رکھے
سوچتا ہوں کہ میں غلط نکلا
عورتیں بےوفا نہیں ہوتیں
عورتیں بےوقوف ہوتی ہیں
۲۸ نومبر، ۲۰۱۸ء