ہو سکے تو تھوڑا پیار جتا دے
سوکھی پڑی دل کی اس زمیں
کو بِھگا دے
واٶ یار کتنا ہینڈسم ہے تُو۔۔۔۔
اممممممممہہہہ۔۔۔۔ آٸ لَو یو زکی۔۔۔۔
آٸ رٸیلی لَو یو۔۔۔۔
آٸینے میں دیکھتا زکی خود پہ نثار ہو رہا تھا۔
آٸینہ دیکھ کر بے اختیار یہ بولا دل
ہو کوٸ ایسا حسیں تو ہمارا بھی آۓ دل
او ہیرو بس کرو اب خود پرستی میں تو تم نے لڑکیوں کو بھی مات دے دی ہے۔
اپنی اتنی تعریفیں بھی اچھی نہیں ہوتیں۔
حمنہ بیڈ پہ بیٹھتے ہوۓ بولی۔
ڈٸیر بہنا جیلس نہیں ہوتے اب اگر آپ کا بھاٸ اتنا ہینڈسم ہے تو اس میں اس کا کیا قصور ہمممم۔۔۔۔
ہینڈسم ہونا جرم نہیں مگر یہ جو صبح صبح تم گانے گنگناتے اور پھر اپنی تعریفیں کرنے لگ جاتے ہو نہ اس میں مسٸلہ ہے۔
آپ رہنے دیں اچھا نہ میرا گٹار پکڑاٸیں اور ہاں آج دو بجے میری ریس ہے آپ ٹاٸم سے پہنچ جانا۔۔۔۔
کچھ نہیں ہو سکتا اس لڑکے کا ڈریس اس نے فٹبال والا پہنا ہوا ہے ہاتھ میں اس کے گٹار ہے اور یہ خود آج باٸیک ریسنگ کی پریکٹس کے لیے جارہا ہے۔
پتا نہیں کیا بنے گا اس کا۔۔۔؟؟؟؟
ہےے زیک بڈی ہاٶ آر یو؟؟؟ تیمور اس کے گلے لگتا بولا۔
فرسٹ کلاس برو۔۔۔
چل میچ شروع ہونے میں کچھ ہی دیر باقی ہے آج ان لاہور بواٸز کو بتاتے ہیں کہ میچ کھیلتے کیسے ہیں؟؟؟؟
ہاہاہا ویسے ان قلندروں نے جو جھنڈے کرکٹ میں گاڑے ہیں وہیں فٹبال میں بھی گاڑیں گے۔
یہ ہیں مسٹر زکی جنکی کل کاٸنات انکی بہن حمنہ ہی ہے۔فٹبال سنگنگ باٸیک ریسنگ کا بیک وقت شوق رکھتے ہیں اور دنیا میں سب سے ذیادہ پیار خود سے ہی کرتے ہیں۔
********************************
مما میں جا رہی مجھے ہاسپٹل کے لیے دیر ہو رہی ہے۔۔
اچھا خیریت سے جاٶ۔
اور کوشش کرنا جلدی آجاٶ تمہاری زینی خالہ آرہی ہیں آج جانتی تو ہو نہ آپا کی عادت کو تو ذرا جلدی آنا۔۔
جی اچھا میں چلتی ہوں۔۔۔
اللہ حافظ۔
جاٶ اللہ کی امان۔۔۔۔
ڈاکٹر رمشا ڈاکٹر رمشا۔۔۔ جیسے ہی وہ اپنے کیبن کی طرف بڑھی ایک نرس بھاگتی ہوٸ اس تک آٸ۔
آرام سے سمعیہ کیا ہوا اتنی بھاگ بھاگ کر کیوں آرہی ہو خیریت ہے۔
ڈاکٹر رضا نے آپ کو بلایا ہے۔
اچھا میں آتی ہوں آپ چلیں۔
مے آٸ کم اِن۔۔۔۔
جی جی آجاٸیں بیٹا آپ کے پاس تو ٹاٸم نہیں ہوتا میں نے سوچا میں خود ہی اپنی بیٹی کا حال پوچھ لوں۔۔۔
سوری رضا انکل آپ کو تو پتا ہے میں بزی ہوتی ہوں ٹاٸم ہی نہیں ملتا۔۔۔
جی بالکل میں جانتا ہوں اور پھر ڈاکٹر رمشا تو ہمارے ہاسپٹل کی سب سے بیسٹ ساٸیکاٹرسٹ ہیں۔
اب ایسی بھی بات نہیں میں جو بھی ہوں آپکی ہی وجہ سے ہوں ورنہ بابا کے بعد تو سب ختم ہو گیا تھا۔
ایسے نہیں کہتے آپ میرے سب سے اچھے دوست کی بیٹی ہو۔
پتا ہے جب آپ پیدا ہوٸ تھیں تو میں نے آپکو سب سے پہلے گود میں اٹھایا تھا اور تیمور کو تمہارے بابا نے۔
تیمور کو تمہارے بابا نے کہا تھا کہ یہ میرا شیر ہے اور پھر چھ مہینےبعد جب تم پیدا ہوٸ تو میں نے بھی حساب برابر کر دیا تمہیں میں نے لے لیا۔
تو پھر میری بیٹی پہ میرا احسان کیسے ہو سکتا ہے ہمممم۔۔۔۔
بس اسکی زندگی نے وفا نہیں کی ورنہ میں اسے بتاتا کہ دیکھو تمہارا شیر کتنا بگڑا ہوا ہے اور میری بیٹی کتنی سلجھی ہوٸ کامیاب ساٸیکاٹرسٹ ہے۔۔۔
اچھا میں چلتی ہوں دو تین لوگوں کی سِٹنگ ہے آج۔
اوکے ہیو آ گڈ ڈے۔۔۔
تھینک یو۔۔۔
تو یہ ہیں ڈاکٹر رمشا نہایت ہی قابل ساٸیکاٹرسٹ۔۔۔۔۔۔
*******************************
یاہووووو۔۔۔۔۔
کہا تھا نہ ان لاہور والوں کو دھول چٹا دیں گے۔۔۔۔
بالکل اب چلو ریس بھی تو ہے آج۔۔۔۔
زکی زکی کم آن زکی۔۔۔۔۔
ریس شروع ہو چکی تھی اور ہمیشہ کی طرح زکی سب سے آگے تھا۔۔۔
وہ یہ ریس بھی جیت گیا تھا آج اسکا دن تھا۔
ہو ہو یاہوووووو وہ سب دوست اپنی جیت کا جشن منانے سی ساٸیڈ آۓ تھے۔
زکی تیرا فون بج رہا ہے۔۔۔۔
فون پہ حمنہ کا نام بلِنک کر رہا تھا۔
یس ڈٸیر سسٹر۔۔۔
زکی مام ڈیڈ گھر آرہے ہیں فوراً گھر پہنچو۔۔۔
ارے یار آپو میں اپنی جیت سیلیبریٹ کر رہا تھا۔
اچھا ابھی فوراً پہنچو۔
اوکے آتا ہوں۔
وہ تیمور کو انفارم کر کے تیزی سے باہر نکل آیا۔
آٶچ۔۔۔۔
ام سو سوری میں نے دیکھا نہیں تھا۔
تو مسٹر اپنی آنکھیں جگہ پہ ہی رکھیں نہ نیچے دیکھیں گے تو کچھ نظر آۓ گا آپکو۔۔۔
لسن مس۔۔۔۔ وہ کچھ کہہ ہی رہا تھا کہ تبھی اسکا فون بجا۔
حمنہ کی کال دیکھ کر وہ تیزی سے نکلتا چلا گیا۔
اسٹوپڈ۔۔۔۔
ھُدا اپنی چیزیں سمیٹنے لگی جو وہ گرا کر جا چکا تھا۔
کہاں رہ گٸ تھی یار۔۔۔۔اسکی دوست آگے چلی گٸ تھی تبھی پوچھ رہی تھی۔
کہیں نہیں ایک جاہل ٹکرا گیا تھا۔۔۔میری ساری چیزیں گرا دی اور بغیر اٹھاۓ چل دیا۔ پتا نہیں کہاں کہاں سے اٹھ کر آجاتے ہیں ایسے لوگ۔
جی تو یہ ہیں مس ھُدا جن کی مام لیکچرار ہیں اور ڈیڈ بزنس مین خود یہ ماڈلنگ کا شوق رکھتی ہیں۔
*******************************
تیمور یہ کونسا ٹاٸم ہے گھر آنے کا۔
ڈیڈ پلیز میں تھکا ہوا ہوں ابھی کچھ نہیں سننا چاہتا۔
تم میں احساس ذمہ داری نام کی کوٸ چیز ہے یا نہیں۔
اوہ کم آن ڈیڈ میں اب بچہ نہیں ہوں اوکے۔
اور ہماری سوساٸٹی میں دو بجے گھر آنا کوٸ بڑی بات نہیں۔ وہ بے زاری سے بولا۔
سوساٸٹی میں بڑی بات بے شک نہ ہو مگر میرے گھر نیں یہ بات قابلِ قبول نہیں ہے کان کھول کر سن لو تم۔
رضا غصے سے کہتے اپنے کمرے کی جانب چل دیے۔
جبکہ تیمور انکی باتوں کو ہوا میں اچھالتا اپنے کمرے میں چلا گیا۔
تیمور رضا فٹبال چیمپٸن جس کا خواب فٹبالر میسی کے جیژا بننا ہے۔ اسکے علاوہ پارٹیز لیٹ ناٸٹ کلب فرینڈز کے ساتھ گھومنا پھرنا اسکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
********************************
زکی باٸیک فل اسپیڈ میں چلاتا گھر پہنچا مگر اسکے والدین پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔
اوہ نو اب کیا کروں۔
زکی کدھر ہے حمنہ؟؟؟؟
وہ اپنے کمرے میں ہے سو رہا ہے۔
اوہ کیا سچ میں آج اتنی جلدی کیسے سو گیا ہممم کہیں تم جھوٹ تو نہیں کہہ رہی۔
کم آن مام آپ تین مہینے بعد گھر آۓ ہیں اور آتے ہی شروع ہو گٸ ہیں۔
تین مہینے آپکو زکی کی یاد نہیں آٸ اور آج آتے ہی اسکا پوچھنا شروع کر دیا۔
تم خاموش رہو حمنہ ہم گھومنے پھرنے نہیں بزنس کے لیے گھر سے باہر ہوتے ہیں۔
کس کے لیے کر رہے یہ سب۔۔۔ ہم دونوں کو یہ سب نہیں چاہیے۔
تمہیں نہیں چاہیے ہو گا مگر زکی تو وارث ہے تمہاری وجہ سے اسے بورڈنگ میں نہیں ڈالا تم نے ذمہداری لی ہوٸ ہے اسکی تو اسے ہی نبھاٶ صرف۔۔۔
ٹینا زکی کے روم کی طرف بڑھ گٸیں حمنہ ساتھ ہی آٸ تھی زکی تو گھر نہیں پہنچا تھا تو پھر اب کیا ہو گا؟؟؟؟
ٹینا بیگم نے جیسے ہی دروازہ کھولا سامنے ہی زکی سو رہا تھا۔ حمنہ نے سکون کا سانس لیا۔
کل میں اور تمہارے ڈیڈ ایک پارٹی میں انواٸیٹڈ ہیں تم دونوں ہمارے ساتھ چلو گے۔
مگر۔۔۔۔
میں نے پوچھا نہیں بتایا ہے۔۔۔۔
ٹینا بیگم اپنے کمرے کی طرف بڑھ گٸیں جبکہ حمنہ نے زکی کے کمرے کا رخ کیا دروازہ بند کر کے اسکے اوپر سے کمبل کھینچا۔
اٹھو ڈرامے باز میرا سانس سوکھا کے مزے کر رہے ہو تم؟؟؟
زکی جوتوں سمیت بیڈ پر تھا۔
ہاں تو کیا کرتا مام ڈیڈ پہنچ گۓ تھے۔
تو جلدی پہنچتے نہ اور تم اوپر کیسے آۓ۔
گیلری والی ساٸیڈ سے چڑھ کر آیا ہوں۔۔۔ یہ دیکھیں ہاتھ ریڈ ہو گۓ ہیں میرے۔
اچھا تو کیا ہوا مرد کو درد نہیں ہوتا۔ وہ اسکے بال بگاڑتے ہوۓ بولی۔
سارا سال مام ڈیڈ باہر رہتے ہیں سال میں ایک دو مرتبہ گھر آتے ہیں وہ بھی کچھ دنوں کے لیے اور ان کچھ دونوں میں ہمارا سانس سوکھا کر رکھ دیتے ہیں اپنے ماں باپ ہونے کا حق وصول کرتے ہیں مگر ہمیں کیا چاہیے اس بارے میں نہیں سوچتے۔
اچھا اب تم بھی ذیادہ مت سوچو اور سو جاٶ وہ تو اچھا ہوا کہ ڈیڈ آتے ہی روم میں چلے گۓ ورنہ تو تمہیں اٹھاتے اور آج ہی تین مہینوں کا حساب لے لیتے۔
وہ ہنستے ہوۓ کہہ کر سونے چلی گٸ۔
***********************************
اس پارٹی میں آکر وہ بے حد بور ہو رہا تھا۔ حمنہ کو تو اسکی کچھ فرینڈز مل گٸ تھیں سو وہ ان کے ساتھ چلی گٸ۔
ایک وہی بیٹھا بور ہو رہا تھا۔
ایکسیوز می سافٹ ڈرنک پلیز۔۔۔
ہاۓ۔۔۔۔ زکی نے اسے پہچانتے ہوۓ کہا۔
اس نے ایک نظر اسے دیکھا پھر سامنے کی جانب دیکھنے لگی۔
وہ کل میں جلدی میں تھا سوری نہیں کر پایا۔
زکی بور ہو رہا تھا تبھی اس سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔
اٹس اوکے۔۔۔ رکھاٸ سے جواب دیا گیا۔
مممم ہم کچھ دیر بات کر سکتے ہیں۔
بالکل نہیں۔ کہتے ہی وہ لی گٸ۔
جبکہ زکی اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔
بالآخر تنگ آکر وہ ڈی جے پاس جا پہنچا۔۔۔۔
مجھے گٹار مل سکتا ہے؟؟
یاہ شیور سر۔۔۔۔
اچانک ہی میوزک بند ہو گیا اور اب زکی گٹار لیے پاکستانی گانے پہ تار چھیڑ رہا تھا۔۔۔
تینوں تکیا بنا نی دل رجدا
محلے وچوں کوچ نہ کریٸ
بیبا واسطہ۔۔۔او بیبا سوہنے رب دادیب
محلے وچوں کوچ نہ کریٸ
وہ گا رہا اور لوگ اسکی آواز میں کھو گۓ تھے۔
وہی زکی کسی کے دل کے تار چھیڑ گیا تھا تو کہیں کسی کو غصے سے لال پیلا کر گیا تھا۔
ٹینا اور فہد غصے سے گھر چلے گۓ تھے جبکہ حمنہ پریشان ہو گٸ تھی۔
یقیناً کوٸ بڑا طوفان آنے والا تھا۔
اس سب سے بے نیاز زکی اب گانا ختم کر کے سب سے داد وصول کر رہا تھا۔
اسکی بے ساختہ ہی نظر ھدا پر پڑی تھی جو نظروں میں ستاٸش لیے اسکی جانب دیکھ رہی تھی۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...