(Last Updated On: )
سحر کے وقت ابراہیم نے اٹھ کر دعا مانگی
سکون قلب مانگا خوئے تسلیم و رضا مانگی
کہ اے مالک عمل کو تانع ارشاد کرتا ہوں
میں بیوی اور نچے کو یہاں آباد کرتا ہوں
اسی سنسان وادی میں انہیں روزی کا ساماں دے
اسی بے برگ و سامانی میں شان صد بہاراں دے
الہٰی نسل اسمٰعیل بڑھ کر قوم ہو جائے
یہ قوم اک روز پابند صلوۃ و صوم ہو جائے
اسی وادی میں تیرا ہادی موعودﷺ پیدا ہو
کرے جو فطرت انسان کو تیرے نام پر شیدا
بشارت تیری سچی ہے ترا وعدہ بھی سچا ہے
بس اب تو ہی محافظ لے یہ بیوی اور بچہ ہے