(Last Updated On: )
اللہ کو ۔۔جان۔۔ لیا
جس نے بھی اپنے
من کو ۔پہچان۔۔ لیا
٭
اب سمجھ میں آیا ہے
علم کے نقطے کو
جہلا نے بڑھایا ہے
٭
دنیا ۔میں۔ خراب۔ ہوا
محبوب اور محب
میں عشق ۔حجاب۔ ہوا
(توحید کا بھید)
٭
وہ شخص ۔ہی ۔جاہل ہے
جو توحیدِ خدا
کے بارے میں سائل ہے
٭
پھر۔ جو ۔اسے سمجھائے
دے کے مثال کوئی
خود ۔شرک میں پڑجائے
٭
الحاد۔۔ اسے ۔ سمجھو
دعویٰ، سمجھنے کا
توحیدِ ۔۔مکمل ۔۔ کو
٭
بے حد کے حدو د نہیں
ہستیٔ ۔ باری کا
ہم۔ جیسا ۔وجود نہیں
٭
وہ۔۔ اکفر کافر ۔ہے
جوکوئی حیدر
توحید ۔کا ۔منکر ۔ہے
٭٭٭