(Last Updated On: )
محمد فیروز شاہ
حرف رکھتا ہے بے پناہ انا!
جو قلمکار حرف چادر کو
جھوٹ کی اوڑھنی بناتا ہے
اس سے وہ انتقام لیتا ہے
اس کی تحریر بے اثر کر کے
حرف
توقیر چھین لیتا ہے
خود ہی بن جاتا ہے کفن اس کا
اس کو زندہ ہی گاڑ دیتا ہے!!!