(Last Updated On: )
انٹرنیٹ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جو ہمارے معاشرے میں استعمال ہونا شروع ہو چکی ہے۔ اس کے کچھ استعمال ہم دیکھ چکے ہیں اور کچھ نئے استعمال مزید سامنے آئیں گے۔ یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اچھی یا بری چیز نہیں بلکہ اس کے اچھے اور برے ہونے کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ ہم کس طرح اس کو استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی تربیت کریں۔ انہیں سمجھائیں کہ اس کے اچھے استعمال سے ہم مختصر عرصے میں ترقی کر سکتے اور مغرب کی سائنسی اور تہذیبی برتری کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر ہم نے صرف اس کے منفی استعمال کو لیا تو ہماری رہی سہی قوت بھی خاک میں مل جائے گی اور ہم ہر اعتبار سے مغرب کے غلام بن جائیں گے۔