کارواں در کارواں اک اسم ہے وردِلساں
ہر سے مہاں
اسم وہ مہرِ کلاں اور لاگماں دارالاماں
ہر سے مہاں
اُس کی آمد سے دو عالم کی ہے گمراہی مٹی
ساری ہٹی
وہ عطاکا ، مہرکا ، اکرام کا ہے آسماں
ہر سے مہاں
مُکرم و اکرم ، مکرّم دہرکے اصل الاصول
اعلیٰ رسول
ہر سے وَر امداد گر وہ ہے مدد گارِکلاں
ہر سے مہاں
وہ ہے ممدوحِ الہٰ اور عالموں کا ،دائماََ
اور رائماََ
اُس کے سر لولاک کا سہرا ،وہی ہے حکمراں
ہر سے مہاں
مسکراہٹ ، حوصلہ ،آسودگی اُس کی عطا
صلِّ علیٰ
دُکھ ، دلدّر،درد سارے دُور کرکے دے اماں
ہر سے مہاں
سرورِ دہراں وہی اللہ کا احساں وہی
ہر آں وہی
سرور و سردار ہے وہ اور امامِ مرسلاں
ہر سے مہاں
وہ مسلسل رحم کا دھارا ، سہارا ، دادرس
امداد رس
مصدرِ حلم و سلام و صلح اور دارالاماں
ہر سے مہاں
وسوسے اور واہمے،صدمے کرے وہ دُور دُور
اور سرور
ہر طرح آسودگی اور عمدگی ہے اُس کے ہاں
ہر سے مہاں
وہ گداؤں ،سائلوں کے واسطے امداد گار
وہ حلم دار
کامگار اس کا گدا اور اُس کا سائلؔ کامراں
ہر سے مہاں