“حمنہ میری شال کہاں ہے؟”مہرماہ نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے کہا لیکن حمنہ کمرے میں نہیں تھی تو وہ خود ہی حمنہ کی الماری کھولنے کے لئے آگے بڑھی
“آپی________!!”حمنہ نے کمرے داخل ہوتے ہی چیخ کر کہا
“کیا ہوگیا چیخ کیوں رہی ہو”مہرماہ نے حیرانگی اور ناسمجھی سے اسے دیکھتے ہوئے کہا
“آپ کیا لے رہی ہیں الماری میں سے؟”حمنہ نے سوالیہ انداز میں پوچھا
“میری شال نہیں مل رہی تھی کہی تمہاری الماری میں تو نہیں ہے”مہرماہ نے پوچھا
“آپ پیکنگ کرلیں میں دیکھ کر دیتی ہوں”حمنہ نے جلدی سے کہا
“ہاں صحیح”مہرماہ نے کمرے سے جاتے ہوئے کہا
مہرماہ کے جاتے ہی حمنہ نے سکون کا سانس لیا
حمنہ الماری کھولے شال ڈھونڈ رہی تھی الماری میں سے کچھ پینٹنگز آکر گر گئی حمنہ نے پینٹنگ اٹھا کر دیکھا جو اس نے کچھ عرصہ پہلے بنائی تھی ایک لڑکا اور لڑکی کسی بات پر ہنس رہے تھے وہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش لگ رہے تھے پیچھے کھڑی لڑکی انہیں ستائش سے دیکھ رہی تھی اس نے پینٹنگز اٹھا کر واپس الماری میں رکھ دی اور شال نکالے نیچے مہرماہ کو دینے چلی گئی
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
“کتنا دلکش منظر ہے”مہرماہ نے ستائش سے چاروں جانب نظریں گھماتے ہوئے کہا
“سچ میں مہرماہ ہمارا پاکستان بہت خوبصورت ہے”عباد نے آس پاس نظر دوڑاتے ہوئے کہا
“احسان مانو میرا میری وجہ سے ہی تم آئی ہو”عباد نے فخر سے کہا
“احسان وہ بھی تمہارا______!! میں خود ہی بات کرلیتی بابا جانی سے تمہارا احسان ماننے سے تو بہتر تھا”مہرماہ نے طنزیہ کہا
“اتراؤ نہیں ورنہ یہاں کی پہاڑی سے دھکا دے دوں گا”عباد نے منہ بسورتے ہوئے کہا
“اوہ٥ عباد دیکھو رونے مت لگ جانا یہاں”مہرماہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا
شاہ زین وہی کھڑا مہرماہ اور عباد کو دیکھ رہا تھا صبا نے اس کی نظروں کے اطراف میں دیکھا غصے کی ایک سرد لہر دوڑی
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
وہ سب ہوٹل میں سامان رکھ کر گھومنے کے لیے نکل گئے
“شاہ زین سے تمہاری کچھ زیادہ اچھی دوستی نہیں ہوگئی_____!! دوستی ہی ہے یا کوئی اور چکر ہے”صبا نے مہرماہ کو مشکوک نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا
“ایسی بات نہیں ہے تم غلط سمجھ رہی ہو”مہرماہ نے اس کی نظروں سے کنفیوز ہوتے ہوئے کہا
“اوہ٥ اچھا تو پھر کیسی بات ہے”صبا نے طنزیہ کہا
“میری بس ان سے اچھی سلام دعا ہے”مہرماہ نے مطمئین انداز میں کہا
“ایک بات کہوں شاہ زین میرا کزن ہے اور میں اسے اچھے سے جانتی ہوں______!! وہ ایسے ہی کرتا ہے جہاں کوئی اچھی لڑکی دیکھی اس سے سلام دعا اور پھر دوستی پھر محبت کے ڈرامے اور بعد میں اسے دھوکہ دے دیتا ہے سنبھل کر رہو”صبا نے بڑی صفائی سے جھوٹ بولا
“لیکن وہ ایسے تو نہیں لگتے”مہرماہ نے کچھ سوچتے ہوئے کہا
“کسی کے چہرے پر تو نہیں لکھا ہوتا وہ کیسا ہے میرا کام تھا سمجھانا آگے تمہاری مرضی”صبا کہتی ہوئی اس سے آگے چلی گئی
“رک کیوں گئی چلو”صبا نے پیچھے مڑ کر دیکھا مہرماہ وہی کھڑی تھی صبا کے چہرے پر مسکراہٹ رینگ گئی اسے اپنا منصبہ کامیاب ہوتا ہوا نظر آیا
“جی_______!!”مہرماہ کچھ سوچتی ہوئی اس کے ساتھ چلنے لگی
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
شاہ زین کی کسی بات پر مہرماہ منہ پر ہاتھ رکھے ہنس رہی تھی صبا اسے شاہ زین کے ساتھ دیکھ کر غصے سے آگ بگولہ ہو گئی
“افففففففف یہ لڑکی پیار سے سمجھنے والوں میں سے ہے ہی نہیں!! اس کا کچھ تو کرنا پڑے گا کچھ سوچا صبا جلدی اس سے پہلے یہ تجھ سے شاہ زین کو چھین لے”صبا نے سوچتے ہوئے دل میں کہا
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
کچھ دیر بعد ژالہ باری شروع ہو گئی منظر اور بھی حسین ہوگیا تھا
وہ سب پہاڑوں پر چڑ رہے تھے عباد شاہ زین اور مہرماہ آگے تھے جبکہ صبا ان سے پیچھے چلتے ہوئے سارے حسین منظر کیمرے میں قید کررہی تھی
اچانک مہرماہ کا پاؤں لڑکھڑایا
اس سے پہلے مہرماہ پہاڑ سے نیچے گرتی شاہ زین نے اسے اپنی جانب کھینچا
شاہ زین اور مہرماہ ایک ساتھ زمین پر گر گئے مہرماہ جلدی سے شاہ زین کے اوپر سے ہٹی اور شرمندگی سے آس پاس دیکھنے لگی
سب کچھ اتنی جلدی میں ہوا تھا لیکن صبا نے ان مناظر کو اپنے کیمرے قید کر لیا تھا
“تم ٹھیک ہو مہرماہ؟”عباد نے فکرمندی سے پوچھا
“جی”مہرماہ نے مختصر جواب دیا اس کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا
“شکریہ یار تم نہیں بچاتے تو انجانے کیا ہوجاتا”عباد نے خوش دلی سے شاہ زین کے گلے لگتے ہوئے کہا
“یہ تو میرا فرض تھا “شاہ زین نے مسکراتے ہوئے کہا
“شکر ہے تم بچ گئی ورنہ مامو نے تو مجھے ہی الزام دینا تھا”عباد نے گھبرائی ہوئی مہرماہ کو دیکھتے ہوئے شرارت سے کہا
“تمہیں تو صرف اپنی فکر ہے”مہرماہ نے منہ بسورتے ہوئے کہا
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
“آئی لو یو مہرماہ”عباد نے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر چلایا تھا اس کی آواز گونج رہی تھی مہرماہ آنکھوں میں محبت سموئے اسے دیکھ رہی تھی
شاہ زین ان سے پیچھے تھا لیکن پہاڑ کی چوٹی پر پہنچتے ہوئے اس نے بآسانی عباد کی آواز سن لی تھی اس کا دل ٹوٹ چکا تھا
“تم نے کبھی بتایا نہیں تم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہو”شاہ زین نے مہرماہ کو اپنی نظروں کے حصار میں لیتے ہوئے کہا
“صرف پسند ہم دونوں تو بچپن سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں البتہ ہماری منگنی بھی ہوچکی ہے اور بہت جلد نکاح ہے………………نکاح کے بعد میں کینیڈا چلا جاؤں گا مہرماہ کے بھائی کے پاس ان کے ساتھ بزنس پارٹنر شپ کرنے پھر بہت جلد مہرماہ کو بھی بلا لوں گا”عباد نے تفصیل سے بتایا
“آپ دونوں کو مبارک ہو”شاہ زین نے بمشکل مسکراتے ہوئے کہا
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
“آپی چائے”حمنہ نے چائے ٹیبل پر رکھتے ہوئے کہا
“حمنہ یہ دیکھو سوات کی تصویریں”مہرماہ نے موبائل اس کے آگے کرتے ہوئے کہا
“ماشاءﷲ کتنے پیارے لگ رہ ہو ایک ساتھ تم دونوں”فائزہ بیگم نے مسکراتے ہوئے کہا
“آپی مجھے اسائنمنٹ بنانی ہے میں بعد میں دیکھوں گی”حمنہ کہہ کر اپنے کمرے میں چلی گئی
“اسے کیا ہوا ہے مما بہت بجھی بجھی سی لگ رہی ہے؟”مہرماہ نے فائزہ بیگم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
“تھک گئی ہوگی کالج سے آتے ہی میرے ساتھ کام کروانے لگ گئی تھی”فائزہ بیگم نے جواب دیا
حمنہ اپنے کمرے میں آ کر بیڈ پر بیٹھ گئی اس کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی
“آپی اور عباد ایک ساتھ کتنے اچھے اور خوش لگتے ہیں میں بلاوجہ ناجانے کس خوش فہمی میں مبتلا تھی مجھے تو کبھی بھی عباد نے کہی کہا انہیں مجھ میں انٹرسٹ ہے”وہ دل میں خود سے محو گفتگو تھی آنکھوں سے آنسو ٹوٹ کر رخسار کو بھگو رہے تھے
اسے آج بھی یاد تھا وہ دن جب تحمینہ بیگم عباد کے لیے مہرماہ کا رشتہ مانگنے آئی تھی
“آپی پھپھو آئی ہیں”حمنہ نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے کہا
“ہاں پتہ ہے”مہرماہ نے بالوں کی پونی بناتے ہوئے مصروف سے انداز میں کہا
“وہ عباد کے لیے آپ کا رشتہ لائی ہیں”حمنہ نے اسے اپنی نظروں کے حصار میں لیتے ہوئے کہا
“ہاں جان یہ بھی پتہ ہے”مہرماہ نے مسکراتے ہوئے اس کا حال تھپتھپایا
“آپ خوش ہیں اس رشتے سے؟”حمنہ نے بےیقینی کے عالم میں کہا
“خوش! میں تو بہت بہت بہت زیادہ خوش ہوں”مہرماہ کی خوشی اس کے چہرے سے عیاں تھی
“تمہیں پتہ ہے میں اور عباد ایک دوسرے کو بچپن سے پسند کرتے ہیں لیکن میں پھپھو کو زیادہ نہیں پسند وہ تو صرف دادا جان کی آخری خواہش پوری کرنے کی خاطر مجھے اپنی بہو بنا رہی ہیں”مہرماہ ایک پل کے لیے تحمینہ بیگم کے بارے میں سوچ کر افسردہ ہو گئی
“تم کہاں کھوگئی؟”مہرماہ نے حمنہ کے سامنے ہاتھ لہراتے ہوئے کہا
“کہی نہیں”حمنہ نے بمشکل مسکراتے ہوئے کہا
کون جانے اس مسکراتی ہوئی لڑکی اندر کونسی قیامت برپا تھی!
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...