(Last Updated On: )
محمد امین(ملتان)
٭گھومتے چرخ آسمانوں کے
پھیلتے فاصلے جہانوں کے
تیری تخلیق کاعمل جاری
٭اک طرف چیونٹیوں کا رازق تو
دوسری سمت ہاتھیوں کے غول
تیری تقسیم تیری حکمت ہے
٭پھول ، پتے ،یہ تتلیاں جگنو
آسمان پر یہ ان گنت تارے
اک نشانی ہے تیرے ہونے کی
٭گرمیاں سردیاں، بہار ، خزاں
یہ تغیر بدلتے موسم کے
یہ تحیر تری گواہی ہے
٭اونٹ کو کس طرح کیا تخلیق
آسمان کی بلندیاں کیسی
اور زمین کس طرح بچھائی گئی