مرتب:ارشد خالد
مدیر عکاس انٹرنیشنل(اسلام آباد)
نام: قریشی غلام حیدر ارشد
قلمی نام: حیدر قریشی
ولدیت:قریشی غلام سرور
پیدائش:سرکاری کاغذات میں یکم ستمبر ۱۹۵۳ء‘
درست خاندانی روایت:۱۳جنوری ۱۹۵۲ء
مقامِ پیدائش:چناب نگر (سابق ربوہ)
آبائی علاقہ:رحیم یا رخاں‘خان پور(سابق ریاست بھاولپور)
تعلیم:ایم اے (اردو)
ادبی سفر کا آغاز:۱۹۷۱ء
اصنافِ ادب:شاعری میں:
غزل‘نظم‘ماہیا
نثر میں:
افسانہ‘خاکہ‘انشائیہ‘سفر نامہ‘یاد نگاری‘
تحقیق و تنقید،حالاتِ حاضرہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتب کی تفصیل:
شاعری
سلگتے خواب(غزلیں)‘ناشر:تجدیداشاعت گھر۔لاہور،اسلام آباد۔مطبوعہ ۱۹۹۱ء
عمرِ گریزاں(غزلیں‘نظمیں اورماہیے)‘ناشر:تجدید اشاعت گھر لاہور،اسلام آباد۔مطبوعہ۱۹۹۶ء۔
محبت کے پھول(ماہیے)‘ناشر:نایاب پبلی کیشنز۔خانپور۔مطبوعہ ۱۹۹۶ء۔
دعائے دل(غزلیں‘نظمیں)ناشر:نصرت پبلشرز لاہور۔مطبوعہ ۱۹۹۷ء۔
چاروں مجموعوں کا مجموعہغزلیں‘نظمیں‘ماہیے ناشر:سرور ادبی اکادمی۔جرمنی ۔مطبوعہ ۱۹۹۸ء۔
درد سمندر(غزلیں ،نظمیں اور ماہیے)یہ مجموعہ کلیات ’عمرلاحاصل کا حاصل‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
تخلیقی نثر
روشنی کی بشارت(افسانے)ناشر:تجدید اشاعت گھر،اسلام آباد،لاہور۔مطبوعہ ۱۹۹۲ء۔
قصے کہانیاں(افسانے)یہ مجموعہ الگ سے نہیں چھپا۔افسانے میں شامل ہے۔
افسانے(روشنی کی بشارت اور قصے کہانیاں ایک جلد میں)‘ناشر:معیار پبلی کیشنز دہلی۔مطبوعہ ۱۹۹۹ء۔
ایٹمی جنگ( تین افسانے اردو اور ہندی میں) ناشر:معیار پبلی کیشنز دہلی۔مطبوعہ۱۹۹۹ء۔
میں انتظار کرتا ہوں(افسانوں کا ہندی ترجمہ)ناشر:ساہتیہ بھارتی،دہلی۔ مطبوعہ ۱۹۹۶ء۔
AND I WAIT (اب تک کے سارے افسانوں کا انگریزی ترجمہ) ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس،دہلی۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء
میری محبتیں (خاکے)‘ ناشر: نایاب پبلی کیشنز۔خانپور۔ مطبوعہ ۱۹۹۶ء۔
میری محبتیں (خاکے)،ناشر:معیار پبلی کیشنز،دہلی۔مطبوعہ ۱۹۹۸ء۔
کھٹی میٹھی یادیں(یاد نگاری)یہ الگ سے شائع نہیں کی،عمرِ لاحاصل کا حاصل میں شامل ہے۔
سُوئے حجاز(سفر نامہ۔عمرہ کا احوال)‘ ناشر: معیار پبلی کیشنز،دہلی۔مطبوعہ ۲۰۰۰ئ۔
سُوئے حجاز(سفر نامہ،سفرِحج کے اضافہ کے ساتھ)،ناشر: سرور ادبی اکادمی جرمنی۔مطبوعہ ۲۰۰۴ئ۔
فاصلے،قربتیں(انشائیے)یہ الگ سے شائع نہیں کی،’عمرِ لاحاصل کا حاصل‘ میں شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمرِ لاحاصل کا حاصل
مذکورہ بالا پانچ شعری مجموعوں اور چھ نثری مجموعوں کی عوامی کلیات۔میگزین سائز۲۸۴صفحات
ناشر:معیار پبلی کیشنز۔دہلی۔مطبوعہ ۲۰۰۵ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمرِ لاحاصل کا حاصل
مذکورہ بالا پانچ شعری مجموعوں اور چھ نثری مجموعوں کی کلیات،لائبریری ایڈیشن۔میگزین سائز۶۶۱صفحات
(بعد کی تخلیقات کے اضافوں کے ساتھ)
ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس۔دہلی۔مطبوعہ ۲۰۰۹ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحقیق و تنقید
ڈاکٹر وزیر آغا عہد ساز شخصیت(مضامین)ناشر:نایاب پبلی کیشنز۔خانپور مطبوعہ ۱۹۹۵
حاصلِ مطالعہ (تنقیدی مضامین) ناشر:ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس،دہلی مطبوعہ ۲۰۰۸ء
ڈاکٹر گوپی چند نارنگ اور مابعد جدیدیتناشر:سرور ادبی اکادمی جرمنی
(بیک وقت انڈیا و پاکستان سے) مطبوعہ ۲۰۰۹ء
تاثرات (تنقیدی مضامین اور تبصرے)۔ناشر:ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس،دہلی۔مطبوعہ ۲۰۱۲ء
اردو میں ماہیا نگاری(تحقیق و تنقید)ناشر: فرہاد پبلی کیشنز۔اسلام آباد۔مطبوعہ ۱۹۹۷ء
اردو ماہیے کی تحریک(مضامین)ناشر:فرہاد پبلی کیشنز۔راولپنڈی۔مطبوعہ ۱۹۹۹ء
اردو ماہیے کے بانی ہمت رائے شرما(مضامین)ناشر:معیار پبلیکیشنزدہلی۔۱۹۹۹ء
اردو ماہیا(ماہیے کے مجموعوں کے پیش لفظ۔یہ کتاب ”اردو ماہیا تحقیق و تنقید “میں شامل ہے)
ماہیے کے مباحث(مضامین۔یہ کتاب ”اردو ماہیا تحقیق و تنقید “میں شامل ہے)
اردو ماہیا تحقیق و تنقید(ماہیے کی تحقیق و تنقید کی پانچ کتابیں ایک جلد میں)
ناشر: الوقارپبلی کیشنز۔لاہور۔مطبوعہ ۲۰۱۰
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالاتِ حاضرہ
منظر اور پس منظر(9/11 کے بعدحالاتِ حاضرہ پر لکھے گئے فکر انگیز کالموں کا مجموعہ)
ناشر:سرور ادبی اکادمی جرمنی اورwww.urdustan.com مطبوعہ۲۰۰۴ئ
خبر نامہ (خبروں پر تبصروں کا سلسلہ)
ناشر:ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس۔دہلی۔مطبوعہ ۲۰۰۶ئ۔
اِدھر اُدھر سے(خبروں پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ)
ناشر:ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس،دہلی۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بطور مرتب
شفق رنگ:(ضلع رحیم یار خان کے شعراء) ناشر:جدید ادب پبلی کیشنز،خانپور،مطبوعہ اپریل ۱۹۷۹ء
کرنیں:(بھاولپور ڈویژن کے شعراء)ناشر: جدید ادب پبلی کیشنز،خانپور۔مطبوعہ اپریل ۱۹۸۰ء
سرائیکی غزل:(سرائیکی میں ایک بحث کے ساتھ غزلوں کا انتخاب)
ناشر:جدید ادب پبلی کیشنز،خانپور مطبوعہ ستمبر ۱۹۸۰ء
پہلا ورق:(اوراق کے اداریے)ناشر:مکتبہ ہم زبان کراچی۔مطبوعہ ۱۹۹۰ء
ادارت
ادبی رسالہ ”جدید ادب“خانپور کی ادارت نو سال تک کی۔۱۶شمارے شائع کیے۔ان میں ۸۰صفحات سے لے کر ۵۰۰صفحات تک کے شمارے شامل ہیں۔
جرمنی سے جدید ادب ۱۹۹۹ءمیں دوبارہ شروع کیا گیا لیکن دو شماروں کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔
چند برسوں کی بندش کے بعد جولائی ۲۰۰۳ءسے یہی جریدہ اب جرمنی سے جاری کیا ہوا ہے۔یہ رسالہ کتابی صورت کے ساتھ انٹرنیٹ پر اس سائٹ پر موجود ہوتا ہے۔www.jadeedadab.com
ان کوائف کی ترتیب تک اس کے ۱۷شمارے شائع ہو چکے ہیں۔رسالہ چھ ماہ کے بعد لیکن پوری پابندی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔
ویب سائٹ:خورشید اقبال،نذر خلیق اور سعید شباب کی ترتیب دی ہوئی ایک ویب سائٹ قائم ہے۔ www.haiderqureshi.com
اس ویب سائٹ پر حیدر قریشی کی بیشتر کتب موجود ہیں،مزید میٹر بھی اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ آج کے ادباءمیں سے کسی بھی اردو ادیب کی یہ سب سے پہلی ،بڑی اورمعیاری ویب سائٹ ہے۔
ادبی بلاگس
ان بلاگس پر حیدر قریشی کی کتب یونی کوڈ میں دستیاب ہیں۔
سوئے حجاز
http://soo-e-hijaz.blogspot.de/
”روشنی کی بشارت“،”قصے کہانیاں“ اور بعد کے سارے افسانے
http://hq-kayafsanay.blogspot.de/
خاکوں کا مجموعہ ”میری محبتیں“
http://meri-mohabbaten.blogspot.de/
یادوں کا مجموعہ ”کھٹی میٹھی یادیں“تازہ ترین ابواب کے ساتھ
http://khatti-mithi-yaden.blogspot.de/
انشائیوں کا مجموعہ”فاصلے،قربتیں“
http://inshaiya.blogspot.de/
کلکتہ اور دہلی کا سفر،با تصویر
http://haiderqureshi-in-kolkata-delhi.blogspot.de/
وکی پیڈیا کے صفحات
http://en.wikipedia.org/wiki/Haider_Qureshi
جدیدادب
http://en.wikipedia.org/wiki/Jadeed_Adab
عمرِ لاحاصل کا حاصل
http://en.wikipedia.org/wiki/Umr-e-Lahaasil_Ka_Haasil
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادبی اعتراف
حیدر قریشی کے بارے میںلکھی گئی ا ور مرتب کی گئی کتابیں
۱۔حیدر قریشی فکر و فن
مصنف: محمد وسیم انجم (مطبوعہ ۱۹۹۹ء)
ناشر:انجم پبلشرز،کمال آباد نمبر ۳،راوالپنڈی۔پاکستان
۲۔حیدر قریشی فن اور شخصیت
مرتبین :نذیر فتح پوری اور سنجئے گوڑ بولے(مطبوعہ۲۰۰۲ء)
ناشر:اسباق پبلی کیشنز۔پُونہ،انڈیا
۳۔حیدر قریشی کی ادبی خدمات
مرتب:پروفیسرنذر خلیق (مطبوعہ ۲۰۰۳ء)
ناشر:میاں محمد بخش پبلشرز۔خانپور ۔پاکستان
۴۔حیدر قریشی شخصیت اور فن
منزہ یاسمین کا تحقیقی مقالہ سال ۲۰۰۲۔۔۲۰۰۰ئ
اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور سے ایم اے اردو کاتحقیقی مقالہ
ناشر:میاں محمد بخش پبلشرز۔خانپور ۔پاکستان
۵۔حیدر قریشی سے لیے گئے انٹرویوز
مرتب :سعید شباب(مطبوعہ ۲۰۰۴ء)
ناشر:نظامیہ آرٹ اکیڈمی۔ایمسٹرڈیم۔ہالینڈ
۶۔ادبی کتابی سلسلہ عکاس حیدر قریشی نمبر
مدیر ومرتب: ارشد خالد
ناشر:عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد (کتاب نمبر ۴۔مطبوعہ اکتوبر ۲۰۰۵)
۷۔جدید ادب میں شائع ہونے والے مباحث
شازیہ حمیرہ کا تحقیقی مقالہ سال۲۰۰۹۔۔۔۲۰۰۷ئ
اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور سے ایم اے اردو کاتحقیقی مقالہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدر قریشی پر ترتیب دئیے گئے گوشے اور مطالعۂخصوصی
۱۔گوشہءحیدر قریشی مطبوعہ ماہنامہ”اسباق“پونہ شمارہ:فروری تا اپریل۱۹۹۳ء ایڈیٹر: نذیر فتح پوری
۲۔اشاعتِ خصوصی”دنیائے ادب کا درخشاں ستارہحیدر قریشی“
ہفت روزہ ہوٹل ٹائمز اسلام آباد ۲۲مئی تا ۲۸مئی۱۹۹۸ء مرتبین:اختر رضا کیکوٹی و محمد وسیم انجم
۳۔گوشہءحیدر قریشی مطبوعہ سہ ماہی”ادبِ عالیہ“وہاڑی۔شمارہ مارچ ۲۰۰۲ئ
ایڈیٹرز :ریاض ہانس وریاض ملک
۴۔ خصوصی مطالعہ ”مہرِامروز“ مطبوعہ ماہنامہ کائنات شمارہ مئی ۲۰۰۴ء
(اردو دوست ڈاٹ کام) ایڈیٹر: خورشید اقبال
۵۔گوشہءحیدر قریشی مطبوعہ ماہنامہ شاعر بمبئی شمارہ نومبر ۲۰۰۴ء ایڈیٹر: افتخار امام صدیقی
۶۔خصوصی مطالعہ سہ ماہی ادب ساز دہلی( تقریباً۵۰ صفحات میگزین سائزپر مشتمل)
شمارہ:۶،۷،جنوری تاجون۲۰۰۸ء ایڈیٹر: نصرت ظہیر
۷۔ خصوصی مطالعہ ”عمرِ لا حاصل کا حاصل“ مطبوعہ ادبی کتابی سلسلہ عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد(کتاب نمبر ۱۰)
۸۔گوشہ بحیثیت محقق و نقاد مطبوعہ ادبی کتابی سلسلہ عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد(کتاب نمبر ۱۱،مئی ۲۰۱۰ء)
مدیر و مرتب: ارشد خالد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اور جرمنی سے باہر کے اسفار
ہندوستان۔سعودی عرب۔انگلینڈ۔ہالینڈ۔فرانس۔ماریشس۔آسٹریا۔بلجیم۔
حیدر قریشی کاڈاک کا پتہ:
Haider Qureshi
Rossertstr.6, Okriftel,
65795 Hattersheim, Germany.
ٹیلی فون نمبر: 0049-6190-930078 ای میل:haider_qureshi2000@yahoo.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین اضافوں کے ساتھ
بحوالہ عکاس اسلام آباد شمارہ اکتوبر ۲۰۰۵ءحیدر قریشی نمبر مدیر ارشد خالد
ناصرعباس نیرکی ادبی شخصیت
گزشتہ ربع صدی کے دوران اردو میں جو نئے نقاد ابھرے ہیں ،ان میں ناصر عباس نیّر سب سے اہم اور ذہین نقاد کے طور پر سامنے آچکے ہیں۔ان کی ذہانت نے ان کی اہمیت اس وجہ سے قائم کی ہے کہ وہ اپنی تحریروں میں ایک فطری نوعیت کا توازن قائم رکھتے ہیں۔اتفاق رائے کی صورت میں تحریر کو قصیدہ نہیں بننے دیتے تو اختلاف رائے کی صورت میں ایک سلیقہ اور ادبی تہذیب کو ہمیشہ ملحوظ رکھتے ہیں۔
میں نے ان کی تحریرمیں‘’‘’فطری نوعیت کے توازن“ کی بات کی ہے،اس کا تعلق ان کے اپنے داخل سے اور اپنے مزاج سے ہے۔وگرنہ ادب میں احتیاج اور احتیاط کے درمیان مصلحت پسندوں کے ہاں بھی توازن مل جاتا ہے لیکن ان کا توازن از خود ان کی دنیا داری کی نشان دہی کر رہا ہوتا ہے۔کراچی کے صنعتی ماحول میں ایسے ناقدین اپنی ترقی پسندی میں صنعتکاروں کے لیے کھلے دل سے گنجائش پیدا کرتے ہیں تو پنجاب کے جاگیرداری ماحول میں پلنے والے ترقی پسندوں کو جاگیرداری میں اصلاح پسندی کا رجحان دکھائی دیتا ہے۔
میرا کم و بیش بیس برس سے ناصر عباس نیر کے ساتھ ادبی و شخصی رابطہ اور واسطہ ہے۔اس عرصہ میں ان سے علمی اختلاف رائے بھی ہوا،بلکہ بار بار ہوا لیکن مجال ہے ہمارے ربط باہم میں کوئی فرق پڑا ہو۔ماہیا کی بحث میں ۱۹۹۳ءمیں ہمارا بڑا واضح اختلاف رائے سامنے آیا۔در اصل میں اُس وقت ماہیا کو در پیش صورتحال کے باعث وزن کی اہمیت پر زور دے رہا تھا اور ناصر عباس نیر مستقبل کے امکانی ماہیا کو دیکھتے ہوئے اس کے مزاج پر زور دے رہے تھے۔ایک وقفہ کے بعد مابعد جدیدیت کے سلسلہ میں ہماراکھلا اختلاف رائے ہوا۔اس بار دونوں طرف ہلکی سی تلخی بھی در آئی،لیکن اس کے باوجود شخصی تنازعہ جیسی صورت پیدا نہیں ہوئی۔دوست احباب ادیبوں کے مجھ سے لیے ہوئے انٹرویوزکا مجموعہ چھپناتھا تو ناصر عباس نیر نے اس کا پیش لفظ لکھا۔ساتھ ہی مجھے کہا کہ کہیں کوئی بات ناگوار گزرے تو بتا دیجیے،یا شاید حذف کر دیجیے۔میں نے انہیں بتایا کہ کچھ بھی ناگوار نہیں گزرا۔ہم ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں گے،ایک دوسرے کو اختلاف رائے کا حق دیں گے۔چنانچہ ان کا پیش لفظ کسی ترمیم یا تبدیلی کے بغیر شائع کیا گیا۔لیکن یہ بات یہیں پر مکمل نہیں ہو رہی۔اس کے پس منظر میں ایک اہم واقعہ بھی موجود ہے۔میرے خلاف مغربی دنیا کے جعلی شاعروں،ادیبوں نے مل کر ایک بار محاذ بنایا تھا۔تب اپنی کسی ذاتی ناراضی کے باعث ڈاکٹر پرویز پروازی بھی ان لوگوںکے ساتھ مل گئے تھے۔چنانچہ انہوں نے ناصر عباس نیر اور اکبر حمیدی دونوں کو اپنے اپنے انداز میں تلقین کی کہ وہ مجھ سے قطع تعلق کر لیں۔اکبر حمیدی کو تو یہاں تک کہا کہ یا حیدر کے ساتھ تعلق رکھویا میرے ساتھ۔اکبر حمیدی نے اس کا جواب یہ دیا کہ انہیں دنوں میں اپنے نئے شعری مجموعہ کا انتساب میرے نام کرکے کتاب انہیں بھیج دی۔ ناصر عباس نیر نے تلقین کا جواب یہ دیا کہ میرے انٹرویوز کا پیش لفظ تحریر کر دیا۔ادبی دیانتداری کا تقاضا بھی پورا کیا اور اپنے استاد کی حیثیت سے پرویز پروازی کے احترام کو بھی ملحوظ رکھا۔
ہمارے درمیان اتفاق رائے کے کئی پہلو ہیں۔ادب میں فکری سطح پر آزادی۔۔۔ایسی فکری آزادی جو ہر طرح کی کٹھ ملائیت کے دباؤسے باہر آسکے چاہے وہ مارکسسٹ ملائیت ہی کیوں نہ ہو۔ادب میں صوفیانہ رویہ بھی اسی فکری آزادی سے ملتا جلتا رویہ ہے۔اور ہم دونوں اسے بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
ناصر عباس نیر کے اب تک چھ تنقیدی مجموعے چھپ چکے ہیں۔انشائیوں کا ایک مجموعہ شائع ہو چکا ہے۔۵اہم نوعیت کی کتابیں مرتب کر چکے ہیں اور اس وقت ہائیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی میں پوسٹ ڈاکٹرل فیلو شپ کے تحت”نو آبادیاتی عہد میںرائج اردو نصابات: مابعد نوآبادیاتی تناظر“کے موضوع پر کام کر رہے ہیں۔بیس برسوں میں اتنا علمی و ادبی کام کر نا اور اس میں ایک تہذیب و توازن کو ہمیشہ ملحوظ رکھنا،ان کی بہت بڑی خوبی اور کامیابی ہے ۔ان کا پی ایچ ڈی کا موضوع تھا”اردو تنقید پر مغربی تنقید کے اثرات“۔اس کتاب کے ایک ایک باب میں مغربی دنیا سے سرقہ کرنے والے کتنے ہی نامورنقادوں کو شواہد کے ساتھ نشان زد کیا گیا ہے۔اس مقالہ میں حالی،شبلی،علامہ نیاز فتح پوری اور محی الدین زور جیسے جید لوگوں سے لے کر کلیم الدین احمد،وقار عظیم،سجاد باقر رضوی،ملک حسن اختر اور ڈاکٹر سلیم اختر جیسے آج کے معتبر لوگوںتک اردو تنقید و ادب کے کتنے ہی لوگ سرقہ کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔ تاہم ناصر عباس نیر نے (چند پہلے سے موجود اور) اپنے ان انکشافات کو نہ تو شہرت کے حصول کا ذریعہ بنایا،نہ اس پر کسی قسم کی اچھل کود کی۔سب کچھ ایک سلیقے،تہذیب اور وقار کے ساتھ کیا اور اپنے کام کو زورِ بازو سے منوانے کی بجائے ادب کی تاریخ کے سپرد کر دیا۔وگرنہ میں نے تو دیکھا ہے کہ صرف کسی ایک کے ترجمہ بلا حوالہ کو نشان زد کرنے والے صاحب اپنے آپے سے باہر ہو گئے اور اس نشہ میں سرشار ہو کر پورے اردو ادب کو للکارنے لگے۔ ناصر عباس نیر نے اتنے سارے لوگوں کے سرقات کو ظاہر کرکے بھی اردو ادب کی اہمیت و افادیت کو رد نہیں کیا ۔ادب کے اچھے اور صحت مند پہلوؤں کو اپنے مضامین کے ذریعے سامنے لاتے رہتے ہیں۔وہ اس لیے بھی اس کارِ خیر میں کامیاب ہیں کہ ان کا اردو شعرو ادب کا مطالعہ گہرا ہے اور ان کی ادب فہمی بھی اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہے۔ان کے مقالہ میں سرقات کی اتنی بڑے پیمانے پر نشان دہی کا ایک فائدہ اردو کے تخلیقی ادب کو ہو گا۔ناقدینِ کرام کی اتنی بڑی تعداد سرقہ میں ملوث پائے جانے کے بعداپنی وہ بالا دستی کھو دے گی جو انہوں نے تخلیقی ادب پر حاصل کر رکھی تھی۔اب انہیں تخلیقی ادب میں اپنی ثانوی حیثیت پر ہی اکتفا کرنا ہوگا۔تنقیدکی تخلیقی ادب کے مقابلہ میں ثانوی حیثیت ہی ہونی چاہیے۔
تخلیق کار کی حیثیت سے ناصر عباس نیرابھی اپنے اظہار کے پیمانے کی جستجو میںہیں۔نثری نظم اور انشائیہ کو آزمانے کے بعد اب وہ ناول لکھنے کی طرف مائل ہیں۔تحقیق و تنقید میں اپنے قابلِ ذکر کام کے ساتھ تخلیقی سطح پر ناول میں ناصر عباس نیر کے امکانی ظہور کی صورت اردو ادب کے لیے خوش کن ہو سکتی ہے ۔
انکسار ناصر عباس نیر کے مزاج کا حصہ ہے۔منکسرالمزاج لوگوں کے ساتھ زیادتی یہ ہو جاتی ہے کہ لوگ انہیںunder estimate کرنے لگتے ہیں۔ایسے لوگ جو بنیادی طور پر کسی اور شعبے کے ہوتے ہیں لیکن ادب میں در اندازی کر لیتے ہیں،وہ تو”بقلم خود“ اپنے نام کے ساتھ کئی سابقے،لاحقے لگائے رکھتے ہیں لیکن ناصر عباس نیر ادب میں اتنی گہرائی کے ساتھ کام کرنے کے باوجود خود کو ہر طرح کے سابقوں اور لاحقوں سے پاک رکھتے ہیں۔اگر کسی کا کو ئی اہم کام ہے تو خود بولے گا اور اپنا اعتراف کرائے گا۔اگر اہم کام نہیں ہے تو کمپنی کی مشہوری کے لیے جتنے پاپڑ بیل لیے جائیں،ادب کی عبادت گاہ سے کچھ نصیب نہیں ہوتا۔
ناصر عباس نیر ہمیشہ اپنے کام اور انکساری میں مست رہتے ہیں۔یہ بہت بڑی خوبی ہے جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی،جس کے حصے میں آجائے میں اسے ادبی خوش نصیب سمجھتا ہوں۔
اردو شعروادب سے وابستہ کیسے کیسے شاعر اور ادیب جرمنی میں آئے لیکن ان کا دورہ اپنے پاکستانی احباب سے ملنا،مشاعرہ پڑھنایا اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرانے تک محدود رہا۔اور اسی کو انہوں نے اردو ادب کی بین الاقوامیت شمار کر رکھا ہے۔ ناصر عباس نیر جرمنی میں آئے ہیں تو علم و ادب کی بین الاقوامی صورتحال کو جاننے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔فرینکفرٹ آئے تو قدیم عمارتوں کو دیکھنے کے ساتھ علم و ادب کی دنیا کے معروف”فرینکفرٹ اسکول“کو دیکھنے کی خواہش کرنے لگے۔ گوئٹے یونیورسٹی فرینکفرٹ کا وہ حصہ جہاں تھیوڈور اَڈرنو،ہربرٹ مارکوزے اور میکس ہورخی مر جیسے دانشور بیٹھا کرتے تھے اور جنہوں نے نیو مارکسزم کے حوالے سے فرینکفرٹ اسکول کی بنیاد رکھی تھی۔ہم وہاں پہنچے تو ناصر عباس نیر ان حصوں کو ایسے دیکھنے لگے جیسے وہاں ان کی بہت پرانی یادیں محفوظ ہوں۔انہوں نے ادب کی مختلف جہات سے جن علوم کو پڑھ رکھاتھا،ان علوم کے حوالے سے واقعی ان کی یادیں ہی تو وابستہ تھیں۔
میں نے نومبر،دسمبر۱۹۹۳ءکے اوراق میں اعتراف کیا تھا:
”ناصر عباس نیر کو میں اردو تنقید میں ہوا کا تازہ جھونکا سمجھتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں اردو تنقید میں جو بیش قیمت اضافے ہوں گے ان میں ناصر عباس نیر کا اہم حصہ ہوگا“
یہ میرے اس مضمون کے ابتدائی جملے تھے جس میں ناصر عباس نیر سے اختلاف کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی ہمارے درمیان اختلاف کے کئی پہلو سامنے آئے لیکن ہمارا مکالمہ ادب کے دائرے میں جاری رہا ۔ اب کہ میری اٹھارہ انیس سال پہلے کہی ہوئی بات کو باقی دنیا بھی ماننے لگی ہے تو میں ناصر عباس نیر کو ایک دوستانہ مشورہ دیناچاہتا ہوں۔اقتدار کے کوریڈورزمیں ادب کے حوالے سے کام کرنے کا موقعہ ملے تو اچھی بات ہے ، تاہم اقتدار والوں کی اغراض کو ادب پر کبھی حاوی نہ ہونے دیں۔ اگر ادب میں اقتدار والوں کے مقاصد اور دوسری اغراض فوقیت اختیار کرنے لگیں تو جینوئن لکھنے والے ادبی برکت سے محروم ہو کر قلم کی بے برکتی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
میری دعا ہے کہ ناصر عباس نیر بہت آگے تک جائیں لیکن میرے اس دوستانہ مشورے کو ضرور یاد رکھیں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مطبوعہ روزنامہ ہمارا مقصد دہلی ۲۴مئی ۲۰۱۱ء
سہ ماہی تمام میانوالی۔اپریل تا جون ۲۰۱۲ء