(Last Updated On: )
خواجہ زین العابدین۔۔ نایاب
ہے ان کا دوا خانہ خیراتی دوا خانہ
پر لیتے ہیں نذرانہ لاحول ولاقوت
اوروں سے تو تھرّانا اپنوں ہی پہ غرّانا
یہ ہمّتِ مردانہ لاحول ولاقوت
ٹُن ٹُن سا بدن جس کا ہے نام رکھا اس کا
ماں باپ نے دردانہ لاحول ولاقوت
نایابؔ مرا فن ہے ہر شعر دنادن ہے
پر آتا نہیں گانا لاحول ولاقوت