زیرِ نظر کتاب کی افادیت کا اندازہ ناظرین کو ہو جائے گا، حضرت علامہ رحمۃ اللہ علیہ کے بیش بہا مضامین کا ایک بڑا ذخیرہ ٹیپ ریکارڈ کی شکل میں بحمد للہ محفوظ ہے، اس ذخیرے میں متعدد عنوانات پر بحث کی گئی ہے اور بڑے نادر مضامین آ گئے ہیں۔ یہ ذخیرہ حاجی محمد صدیق صاحب، طیبی سینٹر شاہراہِ لیاقت کراچی، کے پاس محفوظ ہے اور اس کی مجموعی تعداد 300 ٹیپوں پر مشتمل ہے۔ اہلِ خیر اور اہلِ نظر حضرات جن کو دینی علوم کی اشاعت کا ذوق ہو، درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان بیش بہا مضامین کی اشاعت کا انتظام اپنی ذمے لیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔ قوم کی بڑی بد قسمی ہو گی اگر ایسے فاضل علامہ کے افکار اور خیالات عوام الناس تک نہ پہنچ سکیں اور یہ ذخیرہ تلف ہو جائے۔ مولانا موصوف کی حیثیت مسلمانانِ عالَم کے لئے فردِ واحد تھی، جواب ہم سے ہمیشہ کے لئے جُدا ہو گئی۔ امید کی جاتی ہے کہ صاحبِ ذوق حضرات متوجہ ہوں گے اور اس عظیم اور بیش بہا علم کی قدر کریں گے۔
حضرت علامہ اس دار فانی سے رحلت پا چکے ہیں، اس لئے قارئین کرام سے استدعا ہے کہ وہ حضرت کے لئے ایصالِ ثواب کریں۔ (ادارہ) یہ کتابچہ مولوی صاحب کے ٹیپ ریکارڈ کی ہوئی تقریر سے نقل کیا گیا ہے۔
ہمارا مقصد
خالص علمی سطح پر دلائل و براہین کے ساتھ مخالفینِ اسلام کے پھیلائے ہوئے مغالطوں کا جواب دینا اور اسلامی عقائد و تعلیمات کی حقیقی روح سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا۔
٭٭٭
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...