دنیا کو منور کرنے والے چاند نے یزداں سے کہا، ’’میری روشنی رات کو دن بنا دیتی ہے۔
کتنے اچھے تھے وہ دن جب میں روز و شب کے بغیر زمانے کے دل میں آرام کر رہا تھا،
میرے اردگرد کوئی ستارہ تھا نہ میری فطرت میں گردش تھی!
افسوس اس وجود کی دلکشی و مسحوریت پر اور برا ہو نمود کی تابانی اور اس کی آرزوئے شدید کا
کہ میں نے آفتاب سے چمکنا سیکھا اور ایک مردہ خاک داں کو روشن کیا،
ایسا خاک داں جو روشن و پر رونق ہے لیکن سکون سے محروم، جس کا چہرہ غلامی سے داغدار ہے۔
اس کا آدم مچھلی کی طرح کانٹے میں پھنسا ہوا قاتلِ یزداں اور آدم پرست ہے۔
جب سے آپ نے مجھے اس جہانِ آب و گل کا پابند بنایا ہے میں طواف کرنے میں خفت و شرمندگی محسوس کرتا ہوں۔
یہ دُنیا روح و روحانیت کے نور سے آگاہ نہیں ہے اس لیے یہ سورج اور چاند کے لیے موزوں نہیں۔
آپ اسے فضائے نیلگوں میں چھوڑ دیجیے اور ہم نوریوں کا رشتہ اس سے منقطع کر دیجیے۔
یا مجھے اس دنیا کی خدمت سے آزاد کر دیجیے یا اس کی خاک سے نیا آدم پیدا کیجیے۔
میری کھلی ہوئی آنکھ بے نور اور اندھی ہی بھلی۔ اے خدا! اس خاک داں کا تاریک اور اندھیرا رہنا ہی بہتر ہے۔‘‘
غلامی سے دل جسم میں مر جاتا ہے۔ غلامی سے روح جسم پر بوجھ بن جاتی ہے۔
غلامی سے جوانی میں بڑھاپے کا ضعف آ جاتا ہے۔ غلامی سے جنگل کا شیر دانتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔
غلامی کی وجہ سے قوم کی بزم پارہ پارہ ہو جاتی ہے۔ ایک فرد دوسرے سے اُلجھ پڑتا ہے۔
یہ سجدے میں تو وہ دوسرا قیام میں! ایسی قوم کے معاملات بے امام کی نماز جیسے ہو جاتے ہیں۔
ہر فرد دوسرے فرد سے جھگڑ رہا ہوتا ہے۔ ہر وقت ہر فرد کو نئی مصیبت درپیش رہتی ہے۔
غلامی کی بدولت حق کا بندہ زُنّار باندھ لیتا ہے۔ غلامی سے اُس کا موتی بے وقعت ہو جاتا ہے۔
اس کی شاخ بغیر خزاں کے موسم ہی کے خالی ہو جاتی ہے اور اس کی روح میں موت کے خوف کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔
وہ ایسا کورذوق ہو جاتا ہے کہ زہر کو آب حیات سمجھ بیٹھتا ہے۔ بغیر موت کے ہی مردہ ہوتا ہے اور اپنی لاش اپنے کندھوں پر لیے پھرتا ہے۔
وہ زندگی کی غیرت و ناموس کو ہار کر گدھوں کی طرح چارے اور گھاس پر خوش اور مطمئن ہوتا ہے۔
اس کے ممکن اور محال کو دیکھو اور اس کے ماہ و سال کے ہونے اور نہ ہونے کو دیکھو۔
ان کے اوقات ایک دوسرے کے ماتم میں ہوتے ہیں۔ ان کی چال گھڑی کی ریت سے بھی زیادہ سست ہوتی ہے۔
ایک شورہ زمین بچھوؤں کے ڈنک سے خارزار۔ اُس کی چیونٹیاں اژدہے کو ڈسنے والی اور بچھوؤں کو شکار کرنے والی۔
اُس کی آندھیاں جہنم کی آگ، شیطان کی کشتی کے لیے ہوائے سازگار۔
اُس کی فضا میں آگ بسی ہوئی۔ شعلے آپس میں گتھے ہوئے۔
بل کھائے ہوئے دھوئیں کی تلخی میں لپٹی ہوئی آگ۔ ہولناک کڑک والی اور سمندر کے طوفانی شور جیسی۔
اُس کی وسعتوں میں اپنے پھنوں سے زہر ٹپکاتے ہوئے سانپ آپس میں لڑتے ہوئے۔
اُس کے شعلے کٹکھنے کتے کی طرح بھنبھوڑنے والے۔ ہولناک اور زندہ جلا دینے والے، جن کی روشنی مری ہوئی۔
ایسے بیابان میں سیکڑوں برس گزارنے کو غلامی کے ایک لمحے سے بہتر سمجھو!
غلاموں کے فنونِ لطیفہ کے بیان میں
موسیقی
میں غلامی کی ساحری کے متعلق کیا بیان کروں کہ غلام کے فنونِ لطیفہ میں موت ہوتی ہے!
اس کا نغمہ و موسیقی زندگی کی حرارت اور گرمی سے خالی ہوتی ہے اور پانی کے ریلے کی طرح دیوارِ حیات سے ٹکراتی ہے۔
غلام کا ظاہر بھی اس کے باطن کی طرح تاریک ہوتا ہے اور اس کی موسیقی بھی اس کی فطرت و طبیعت کی طرح پست ہوتی ہے۔
اس کے مرے اور بجھے ہوئے دل سے سوز و درد جاتا رہتا ہے۔ آئندہ کا ذوق ہوتا ہے نہ آج کی لذت!
اُس کی بانسری سے اس کے قلب و روح کی کیفیت ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے ساز میں شہر بھر کے لیے موت کا سامان ہوتا ہے۔
اس کا ساز و آواز تمہیں کمزور اور مضمحل اور دنیا سے متنفر اور بیزار کر دیتے ہیں۔
مسلسل بہتے ہوئے آنسو اُس کی آنکھوں کا سرمہ ہوتے ہیں۔ جہاں تک ہو سکے اس کی موسیقی پر کان مت دھرو!
خدا کی پناہ! یہ صرف موت کا نغمہ ہے۔ آواز کے لباس میں موت اور نحوست ہے۔
کیا تم پیاسے ہو؟ اس حرم میں چشمۂ زمزم نہیں ہے بلکہ اس کے زیروبم میں انسان کی ہلاکت و تباہی پوشیدہ ہے۔
دلوں سے درد و سوز ختم کر کے اس کی جگہ غم و مایوسی پیدا کر دیتی ہے اور اس کی روحانی سرشاری اور غیب دانی کی جگہ اس میں زہر بھر دیتی ہے۔
اے بھائی! غم کی دو قسمیں سنو اور ہمارے اس شعلے سے اپنے ہوش کا چراغ روشن کرو۔
ایک غم وہ ہے جو انسان کو ختم کر دیتا ہے۔ دوسرا غم وہ ہے جو تمام غموں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔
وہ دوسرا غم جو ہمارا رفیق اور ساتھی ہے اس کی معیت و رفاقت میں ہماری جان بے فکر اور بے غم رہتی ہے۔
اِس غم میں مشرق و مغرب کے ہنگامے پوشیدہ ہیں بلکہ وہ ایسا سمندر ہے جس میں تمام کائنات غرق ہے۔
جب کسی کے دل میں گھر کر لیتا ہے تو دل اُس کی وجہ سے بحرِ ناپیداکنار ہو جاتا ہے۔
محکومی و غلامی رازِ زندگی سے ناواقفیت ہے لہٰذا اس کی موسیقی اس دوسرے غم سے خالی ہوتی ہے۔
میں نہیں کہتا کہ اُس کی موسیقی غلط ہے۔ بیوہ عورتوں کے لیے ایسا نوحہ جائز ہے!
موسیقی کو بادل کی گرج، بجلی کی کڑک اور پانی کے ریلے کی طرح ہونا چاہیے کہ غموں کے پہاڑ اپنے ساتھ بہا لے جائے۔
موسیقی جنون کی پرورش کرے، ایسی آگ ہو جو خونِ دل میں حل کی ہوئی ہو،
جس کے نم سے شعلے کو پروان چڑھایا جا سکے اور سکوت و حیرت کو اس کا حصہ بنایا جا سکے۔
تمہیں معلوم ہے، موسیقی میں ایک ایسا مقام آتا ہے جہاں بے حرف و صوت کلام پیدا ہوتا ہے؟
روشن نغمہ اِنسانی فطرت کا چراغ ہے، اس کی روح موسیقی کی خارجی شکل کی صورت گری کرتی ہے۔
روشن نغمے کی روح کی صدا کہاں سے نکلتی ہے، میں نہیں بتا سکتا مگر اس کی خارجی صورت ظاہر ہے اور اُس سے اہم ہیں۔
نغمے میں اگر معنی نہیں تو وہ مردہ ہے اور اُس کا سوز بجھی ہوئی آگ سے ہے،
مگر معنی کا راز مرشدِ رومی نے کھولا ہے جن کے آستانے پر میری فکر سجدہ ریز ہے:
’’معنی وہ ہے جو تمہیں اپنی گرفت میں لے کر صورت سے بے نیاز کر دے،
معنی وہ نہیں جو تمہیں اندھا بہرا کر کے صورت پر اور فریفتہ کر دے!‘‘
ہمارے مطرب نے معنی کا جلوہ نہیں دیکھا۔ اُس نے صورت سے دل لگا لیا اور معانی سے دُور جا پڑا۔
مصوری
اسی طرح میں نے فنِ مصوری بھی دیکھا ہے۔ اُس میں نہ براہیمی ہے نہ آذری ہے:
’’کوئی راہب ہوس میں گرفتار، کوئی حسینہ پنجرے میں ایک پرندہ لیے ہوئے،
کوئی بادشاہ کسی خرقہ پوش فقیر کی خدمت میں، کوئی پہاڑی آدمی کاندھوں پر لکڑی کا گٹھا اُٹھائے ہوئے،
کوئی نازک اندام نازنیں مندر کی طرف جاتی ہوئی، کوئی جوگی ایک ویرانہ میں بیٹھا ہوا،
کوئی ٹوٹا پھوٹا بوڑھا بڑھاپے کے امراض سے چُور اور اُس کے ہاتھوں میں ایک بجھا ہوا چراغ،
کوئی گویا کسی پردیسی گانے میں مست جیسے آہ و زاری کرتے ہوئے کسی بلبل کی سانس اُکھڑ گئی ہو،
کسی کے تیرِ نگاہ کا گھائل کوئی نوجوان، کوئی چھوٹا بچہ جو بوڑھے باپ کی گردن پر سوار!‘‘
موئے قلم سے موت ہی کے مضمون نکلتے ہیں اور ہر جگہ موت ہی کی داستان اور اُس کا جادو ہوتا ہے۔
دورِ حاضر کا علم ڈوب جانے والی چیزوں کے سامنے سجدہ ریز ہے جس نے اُس کے شبہات بڑھا دیے ہیں اور اُس کے دل سے یقین ختم کر دیا ہے۔
جو یقین سے محروم ہو اُس میں لذتِ تحقیق ہوتی ہے نہ قوتِ تخلیق،
بے یقین شخص کا دل اندر سے کانپتا رہتا ہے اور اُس کے لیے کوئی نئی شکل وجود میں لانا مشکل ہوتا ہے۔
وہ خوداعتمادی سے محروم اور بیمار ہوتا ہے۔ وہ عام چلن کے مطابق چلتا رہتا ہے۔
وہ فطرت سے حسن کی بھیک مانگتا رہتا ہے، وہ رہزن ہے جو مفلسوں پر ڈاکا ڈالتا ہے۔
حسن کو اپنے وجود کے باہر تلاش کرنا غلطی ہے، جو ہمیں مطلوب ہے وہ بھلا ہے کہاں؟
جب مصور اپنے آپ کو فطرت کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ اس کی نقالی کرنے لگتا ہے اور اپنے فن کو ضائع کر دیتا ہے،
مدتوں اپنا کوئی رنگ نہیں دکھاتا اور ہمارے شیشے پر کوئی پتھر نہیں مارتا۔
فطرت سات رنگوں میں لپٹی ہوئی اُس کے قرطاس پر معذور اور مخفی رہ جاتی ہے۔
اس کا پروانہ سوز سے خالی ہوتا ہے اور اس کا حال مستقبل کی فکر سے عاری ہوتا ہے،
اس کی نگاہیں آسمان میں سوراخ نہیں کرتیںکیونکہ سینے میں بے باک دل نہیں ہوتا،
خاک سار، بے حضور اور شرم گیں! رُوح الامیں کی صحبت سے محروم!
اس کی سوچ مفلس اور کشمکش کے ذوق سے محروم ہوتی ہے اور اس کے اسرافیل کی آوازِ صور سے کوئی قیامت برپا نہیں ہوتی۔
انسان اپنے آپ کو مٹی سمجھ بیٹھے تو اُس کے ضمیر میں خدا کا نور مر جاتا ہے،
وہ کلیم کی طرح اپنے آپ سے باہر نکلے بھی تو اُس کا ہاتھ تاریک اوراُس کا عصا رسی ہوتا ہے۔
زندگی معجزے کی قوت سے خالی نہیں ہے مگر ہر ایک اس راز سے واقف نہیں۔
جس مصور نے فطرت میں اضافہ کیا اُس نے اپنے راز کو ہم پر آشکار کیا۔
اُس کے سمندر کو ضرورت تو نہیں ہے مگر ہماری نہر سے اُسے خراج پہنچتا رہتا ہے۔
وہ زمانے کے فرش سے شکنیں دُور کر دیتا ہے اور اُس کا ہنر ہر نگاہ کا اعتبار بن جاتا ہے۔
اُس کی حور جنت کی حور سے زیادہ حسین ہوتی ہے۔ اُس کے لات و منات کا منکر کافر ہوتا ہے!
ایک نیا عالم پیدا کرکے قلب کو ایک نئی زندگی عطا کرتا ہے۔
اس کا سمندر اور اس کی موجیں اُس کی اپنی ذات سے ٹکراتی ہیں مگر ہمارے وہ موجیں ہمارے سامنے موتی ڈال جاتی ہیں۔
اُس کی رُوح میں جو کثرت ہے اُس سے ہر خالی کو پُر کرنا اُس کی شان ہے۔
اُس کی پاک فطرت اچھے برے کا معیار اور اُس کی صنعت اچھے برے کی آئینہ دار ہے۔
وہ ابراہیم بھی ہے اور آذر بھی، اُس کا ہاتھ بت شکن بھی ہے اور بت تراش بھی!
ہر پرانی عمارت کی بنیاد اُکھاڑ ڈالتا ہے اور تمام موجودات کو صاف کر ڈالتا ہے۔
غلامی میں جسم روح سے خالی ہو جاتا ہے۔ بے روح جسم سے بہتری کی کیا اُمید ہو!
ایجاد اور اپنے آپ کو نمایاں کرنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے اور انسان اپنی ذات سے بیخبر گزر جاتا ہے۔
جبرئیل بھی اگر غلام ہو جائیں تو آسمان سے نیچے آ رہیں گے!
اُس کی روایت تقلید اور اُس کا مذہب آذری ہوتا ہے۔ اُس کے مذہب میں ندرت کفر کا درجہ رکھتی ہے۔
جدید اور نئی باتیں اس کے وہم و شک میں اضافہ کرتی ہیں، قدیم اور فرسودہ اُسے بھلے لگتے ہیں۔
اُس کی نگاہ ماضی پر مرکوز اور مستقبل سے اندھی ہوتی ہے۔ وہ مجاور کی طرح قبر کی مٹی سے اپنا رزق تلاش کرتا ہے۔
یہ اگر ہنر ہے توآرزو کی موت ہے۔ اس کا باطن برا اور ظاہر خوبصورت ہے!
عقل مند پرندہ قید میں نہیں آتا خواہ جال رشیمی تاروں ہی سے کیوں نہ بنا ہوا ہو!
غلاموں کا مذہب
غلامی میں عشق اور مذہب کے درمیان جدائی سے زندگی کا ذائقہ بدمزہ ہو جاتا ہے۔
عاشقی؟ توحید کو اپنے دل پر نقش کرنا اور اُس کے بعد خود کو ہر مشکل سے ٹکرا دینا!
غلامی میں عشق محض زبانی ہوتا ہے اور ہمارا عمل ہمارے قول کا ساتھ نہیں دیتا۔
شوق کا قافلہ ذوقِ سفر سے محروم ہوتا ہے، بے یقین، بے راہ اور بے راہبر!
غلام علم اور دین کو سستا بیچتا ہے۔ جسم کو زندہ رکھنے کے لیے روح بھی دے ڈالتا ہے۔
اگرچہ اُس کے لبوں پر خدا کا نام ہے مگر اُس کا قبلہ فرمانروا کی طاقت ہے،
جس کے نام کی طاقت صرف ایک پھلا پھولا جھوٹ ہوتی ہے جس کے بطن سے مزید جھوٹ کے سوا کچھ اور جنم نہیں لیتا۔
جب تک تم اس بت کو سجدہ کرتے رہو یہ خدا ہے مگر جونہی اس کے سامنے جم کر کھڑے ہو جاؤ یہ ختم ہو جاتا ہے۔
وہ خدا رزق بھی عطا کرتا ہے اور رُوح بھی مگر یہ خدا رزق دے کر رُوح لے لیتا ہے۔
وہ خدا جدائی کے مرض کا علاج ہے مگر اِس خدا کے کلام میں نفاق اور پھوٹ ہے،
بندے کو اس حد تک اپنا عادی بنا لیتا ہے کہ آنکھ، کان اور ذہن کو کافر بنا دیتا ہے۔
جب بندے کی روح پر سوار ہوتا ہے تو اگرچہ جسم میں روح رہ جائے پھر بھی جسم بے روح ہوتا ہے۔
زندہ اور بے روح، دیکھو کیا راز ہے!دیکھو میں تمہیں ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔
اے سمجھدار انسان، مرنا اور جینا بس اضافی امور ہیں،
مچھلیوں کے لیے پہاڑ اور صحرا وجود نہیں رکھتے۔ پرندوں کے لیے دریا کی گہرائی موجود نہیں۔
سننے کی صلاحیت سے محروم شخص موسیقی کے سوز اور نغمہ و صدا کے لیے مردہ ہے،
نابینا موسیقی سے مست اور مسرور ہو جاتا ہے مگر رنگوں کے سامنے وہ زندہ درگور ہوتا ہے۔
روح ذاتِ حق کے ساتھ زندہ اور باقی رہتی ہے ورنہ یہ اِس کے لیے مردہ اور اُس کے لیے زندہ ہے۔
ذاتِ حق زندہ اور کبھی نہ مرنے والی ہے، بس اُسی کے ساتھ جینا اصل زندگی ہے۔
جو بھی ذاتِ حق کے بغیر جیتا ہے وہ محض مردہ ہے اگرچہ کوئی اُس کی تعزیت نہیں کر رہا۔
دیکھنے کے لائق چیزیں اُس کی نگاہوں سے چھپی ہوئی ہیں، اُس کا دل تبدیلی کے ذوق و شوق سے خالی ہے۔
اُس کے کردار میں محبت کا سوز کہاں، اُس کی گفتار میں آفاق کا نور کہاں!
اُس کا مذہب اُس کے آفاق کی مانند تنگ اور اُس کی اشراق، عشا سے زیادہ تاریک!
زندگی اُس کے کندھوں پر ایک بھاری بوجھ اور اُس کی موت اُس کی اپنی پالی ہوئی!
اُس کی صحبت سے عشق کو ہر بیماری اور اُس کی پھونک سے ہر آگ بجھی ہوئی!
اُس کیڑے کے نزدیک جو کبھی مٹی سے اُٹھا ہی نہیں، سورج، چاند اور آسمان کہاں ہیں!
غلام سے ذوقِ دیدار کی توقع مت رکھو، غلام سے روحِ بیدار کی توقع مت رکھو!
اُس کی آنکھ نے دیکھنے کی زحمت ہی نہ کی، دنیا میں کھایا پیا، گہری نیند سویا اور مر گیا!
حکمراں اگر ایک بیڑی کھولتا ہے تو اُس کی روح میں دوسری بیڑی ڈال دیتا ہے،
ایک پیچیدہ آئین بناتا ہے اور کہتا ہے اِسے زرہ کی طرح پہن لو!
قہر و غضب کی جھلک دکھاتا ہے اور اُس میں موت کے خوف کو بڑھا دیتا ہے۔
کہیں غلام اپنے آپ سے مایوس نہ ہو جائے اور اُس کے سینے سے آرزو رخصت نہ ہو جائے،
کبھی اُسے خلعتِ فاخرہ عطا کرتا ہے اور زمامِ کار بھی اُس کے ہاتھ میں دے دیتا ہے۔
شاطر نے مہرے کو ہاتھ سے اُچھالا اور اپنے پیادے کو فرزیں بنا دیا!
آج کی آسائش کا دلدادہ بنا دیا یہاں تک کہ اصل میں آئندہ کا منکر کر دیا!
بادشاہوں کی مہربانی کے نشے سے جسم موٹا تازہ مگرجانِ پاک تکلے کی طرح کمزور!
ایک جانِ پاک کا خراب ہونا اس سے بہتر ہے کہ جسموں کے کئی شہر تباہ ہو جائیں۔
بیڑیاں پیروں میں نہیں بلکہ روح اور دل پر ہیں، مشکل میں مشکل میں مشکل ہے!
آزاد لوگوں کے فنِ تعمیر کے بارے میں
ذرا گزرے ہوؤں کی صحبت اختیار کرو۔ آزاد لوگوں کا فن بھی دیکھو۔
اٹھو، ابیک اور سوری کا کام دیکھو! اگر حوصلہ ہے تو آنکھیں کھولو!
وہ اپنے آپ کو باہر لائے ہیں اور اس طرح انہوں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے۔
پتھر سے پتھر جوڑ کر گزرتے ہوئے وقت کو ایک لمحے میں روک دیا ہے۔
اس کا مشاہدہ تمہیں اور مضبوط بنا دیتا ہے اور تمہیں کسی دوسرے ہی عالم میں پہنچا دیتا ہے۔
تصویر ہمیں مصور کی طرف متوجہ کرتی ہے اور اُس کے باطن کی خبر دیتی ہے۔
جری ہمت اور بلند طبیعت! پتھر کے دل میں یہ دو لعل!
مجھ سے مت پوچھو کہ یہ کس کی سجدہ گاہ ہے، اے بیخبر! روح کی بات دل سے مت پوچھو!
افسوس ہے مجھ پر کہ اپنے آپ سے چھپا ہوا ہوں اور میں نے زندگی کے فرات سے پانی نہیں پیا۔
افسوس ہے مجھ پر کہ مجھے میری جڑوں سے اکھاڑ کر میرے مقام سے دُور پھینک دیا گیا ہے!
پختگی یقینِ محکم سے ہے اور مجھ پر افسوس کہ میرے یقین کی شاخ بے نم ہے!
مجھ میں الااللہ کی وہ قوت نہیں، میرا سجدہ اس درگاہ کے شایانِ شاں نہیں!
ایک نظر اُس سچے موتی کو بھی دیکھو، تاج محل کو چاندنی رات میں دیکھو!
اُس کا مرمر بہتے ہوئے پانی سے زیادہ رواں اور وہاں کا ایک لمحہ ابد سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔
جوانمردوں کے عشق نے اپنی داستان بیان کر دی ہے، پلکوں کی نوک سے پتھر تراشے ہیں!
جوانمردوں کا عشق جنت کی طرح پاک اور رنگیں ہے۔ سنگ و خشت سے نغمے پیدا کرتا ہے۔
جوانمردوں کا عشق حسینوں کو پرکھنے کی کسوٹی ہے، حسن کا پردہ چاک بھی کرتا ہے اور حسن کا پردہ دار بھی ہے!
اُس کی ہمت آسمانوں سے پرے پہنچ کر اِس محدود جہان سے باہر نکل گئی۔
جو دیکھا وہ چونکہ بیان میں نہیں سما سکتا تھا اس لیے اپنے باطن ہی کو بے نقاب کر دیا۔
بلند جذبے محبت سے ہیں، اسی سے بے وقعت قدر و قیمت پاتا ہے!
محبت کے بغیر زندگی سراپا ماتم ہے، اُس کے تمام معاملات خراب اور ناپائیدار ہیں۔
عشق عقل و ہوش کو چمکاتا ہے۔ پتھر کو آئینے کی چمک عطا کرتا ہے۔
دل والوں کو طورِ سینا کا سینہ عطا کرتا ہے اور ہنرمندوں کو یدِ بیضا دیتا ہے۔
اُس کے سامنے ہر ممکن و موجود مردہ ہے کہ ساری دنیا کڑوی اور وہ مٹھاس ہے۔
ہمارے افکار کی گرمی اُس کی آگ سے ہے، پیدا کرنا اور روح پھونکنا اُس کا کام ہے!
عشق چیونٹی، پرندے اور انسان کے لیے کافی ہے، دونوں جہانوں کے لیے تنہا عشق کافی ہے!
قاہری کے بغیر حسن جادوگری ہے مگر قاہری کے ساتھ حسن پیغمبری ہے۔
عشق دونوں کو دنیا کے معاملات میں ملا دیتا ہے! دُنیا میں ایک نئی دُنیا پیدا کر دیتا ہے!
ورنہ نئی تہذیب سے آگ لے لو، اپنا ظاہر روشن کرو اور اندر سے مر جاؤ!می نامہ
دنیا کو منور کرنے والے چاند نے یزداں سے کہا، ’’میری روشنی رات کو دن بنا دیتی ہے۔
کتنے اچھے تھے وہ دن جب میں روز و شب کے بغیر زمانے کے دل میں آرام کر رہا تھا،
میرے اردگرد کوئی ستارہ تھا نہ میری فطرت میں گردش تھی!
افسوس اس وجود کی دلکشی و مسحوریت پر اور برا ہو نمود کی تابانی اور اس کی آرزوئے شدید کا
کہ میں نے آفتاب سے چمکنا سیکھا اور ایک مردہ خاک داں کو روشن کیا،
ایسا خاک داں جو روشن و پر رونق ہے لیکن سکون سے محروم، جس کا چہرہ غلامی سے داغدار ہے۔
اس کا آدم مچھلی کی طرح کانٹے میں پھنسا ہوا قاتلِ یزداں اور آدم پرست ہے۔
جب سے آپ نے مجھے اس جہانِ آب و گل کا پابند بنایا ہے میں طواف کرنے میں خفت و شرمندگی محسوس کرتا ہوں۔
یہ دُنیا روح و روحانیت کے نور سے آگاہ نہیں ہے اس لیے یہ سورج اور چاند کے لیے موزوں نہیں۔
آپ اسے فضائے نیلگوں میں چھوڑ دیجیے اور ہم نوریوں کا رشتہ اس سے منقطع کر دیجیے۔
یا مجھے اس دنیا کی خدمت سے آزاد کر دیجیے یا اس کی خاک سے نیا آدم پیدا کیجیے۔
میری کھلی ہوئی آنکھ بے نور اور اندھی ہی بھلی۔ اے خدا! اس خاک داں کا تاریک اور اندھیرا رہنا ہی بہتر ہے۔‘‘
غلامی سے دل جسم میں مر جاتا ہے اور روح جسم پر بوجھ بن جاتی ہے۔
غلامی کی بدولت جوانی میں بڑھاپے کا ضعف آ جاتا ہے اور اس کی بدولت جنگل کا شیر دانتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔
غلامی کی وجہ سے ملت کی جمعیت پارہ پارہ ہو جاتی ہے اور افراد ایک دوسرے کے دشمن اور ایک دوسرے سے برسرِ پیکار رہتے ہیں۔
کوئی سجدہ میں ہے تو کوئی قیام میں! ایسی قوم کے معاملات بے امام کی نماز جیسے ہو جاتے ہیں۔
ہر شخص دوسرے سے لڑا پڑتا ہے۔ ہر وقت کسی نہ کسی کو کوئی نیا مسئلہ رہتا ہے۔
غلامی کی بدولت مردِ حق پرست کافر ہو جاتا ہے اور اس کا موتی بے وقعت ہو جاتا ہے۔
اس کی شاخ بغیر خزاں کے موسم ہی کے خالی ہو جاتی ہے اور اس کی روح میں موت کے خوف کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔
وہ ایسا کورذوق ہو جاتا ہے کہ زہر کو آب حیات سمجھ بیٹھتا ہے۔ بغیر موت کے ہی مردہ ہوتا ہے اور اپنی لاش اپنے کندھوں پر لیے پھرتا ہے۔
وہ زندگی کی غیرت و ناموس کو ہار کر گدھوں کی طرح چارے اور گھاس پر خوش اور مطمئن ہوتا ہے۔
اس کے ممکن اور محال کو دیکھو اور اس کے ماہ و سال کے ہونے اور نہ ہونے کو دیکھو۔
ان کے اوقات ایک دوسرے کے ماتم میں ہوتے ہیں۔ ان کی چال گھڑی کی ریت سے بھی زیادہ سست ہوتی ہے۔
ایک شورہ زمین بچھوؤں کے ڈنک سے خارزار، اس کی چیونٹیاں اژدہے کو ڈسنے والی اور بچھوؤں کو شکار کرنے والی،
اُس کی آندھیاں جہنم کی آگ اور شیطان کی کشتی کے لیے سازگار ہوا،
اس کی فضا میں آگ یوں بسی ہوئی کہ شعلے آپس میں گتھے ہوئے ہوں،
آگ جو بل کھائے ہوئے دھوئیں کی تلخی میں لپٹی ہوئی ہو جس کی آواز مہیب گرج دار اور سمندر کے طوفانی شور کی طرح ہو،
اس کی وسعتوں میں اپنے پھنوں سے زہر ٹپکاتے ہوئے سانپ آپس میں لڑ رہے ہوں،اس کے شعلے کٹکھنے کتے کی طرح بھنبھوڑنے والے، ہولناک، زندہ جلا دینے والے اور تاریک ہوں،
ایسے بیابان کی سیکڑوں سال کو غلامی کے ایک لمحے سے بہتر سمجھو!
غلاموں کے فنونِ لطیفہ کے بیان میں
موسیقی
میں غلامی کی ساحری کے متعلق کیا بیان کروں کہ غلام کے فنونِ لطیفہ میں موت ہوتی ہے!
اس کا نغمہ و موسیقی زندگی کی حرارت اور گرمی سے خالی ہوتی ہے اور پانی کے ریلے کی طرح دیوارِ حیات سے ٹکراتی ہے۔
غلام کا ظاہر بھی اس کے باطن کی طرح تاریک ہوتا ہے اور اس کی موسیقی بھی اس کی فطرت و طبیعت کی طرح پست ہوتی ہے۔
اس کے مرے اور بجھے ہوئے دل سے سوز و درد جاتا رہتا ہے۔ آئندہ کا ذوق ہوتا ہے نہ آج کی لذت!
اُس کی بانسری سے اس کے قلب و روح کی کیفیت ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے ساز میں شہر بھر کے لیے موت کا سامان ہوتا ہے۔
اس کا ساز و آواز تمہیں کمزور اور مضمحل اور دنیا سے متنفر اور بیزار کر دیتے ہیں۔
مسلسل بہتے ہوئے آنسو اُس کی آنکھوں کا سرمہ ہوتے ہیں۔ جہاں تک ہو سکے اس کی موسیقی پر کان مت دھرو!
خدا کی پناہ! یہ صرف موت کا نغمہ ہے۔ آواز کے لباس میں موت اور نحوست ہے۔
کیا تم پیاسے ہو؟ اس حرم میں چشمۂ زمزم نہیں ہے بلکہ اس کے زیروبم میں انسان کی ہلاکت و تباہی پوشیدہ ہے۔
دلوں سے درد و سوز ختم کر کے اس کی جگہ غم و مایوسی پیدا کر دیتی ہے اور اس کی روحانی سرشاری اور غیب دانی کی جگہ اس میں زہر بھر دیتی ہے۔
اے بھائی! غم کی دو قسمیں سنو اور ہمارے اس شعلے سے اپنے ہوش کا چراغ روشن کرو۔
ایک غم وہ ہے جو انسان کو ختم کر دیتا ہے۔ دوسرا غم وہ ہے جو تمام غموں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔
وہ دوسرا غم جو ہمارا رفیق اور ساتھی ہے اس کی معیت و رفاقت میں ہماری جان بے فکر اور بے غم رہتی ہے۔
اِس غم میں مشرق و مغرب کے ہنگامے پوشیدہ ہیں بلکہ وہ ایسا سمندر ہے جس میں تمام کائنات غرق ہے۔
جب کسی کے دل میں گھر کر لیتا ہے تو دل اُس کی وجہ سے بحرِ ناپیداکنار ہو جاتا ہے۔
محکومی و غلامی رازِ زندگی سے ناواقفیت ہے لہٰذا اس کی موسیقی اس دوسرے غم سے خالی ہوتی ہے۔
میں نہیں کہتا کہ اُس کی موسیقی غلط ہے۔ بیوہ عورتوں کے لیے ایسا نوحہ جائز ہے!
موسیقی کو بادل کی گرج، بجلی کی کڑک اور پانی کے ریلے کی طرح ہونا چاہیے کہ غموں کے پہاڑ اپنے ساتھ بہا لے جائے۔
موسیقی جنون کی پرورش کرے، ایسی آگ ہو جو خونِ دل میں حل کی ہوئی ہو،
جس کے نم سے شعلے کو پروان چڑھایا جا سکے اور سکوت و حیرت کو اس کا حصہ بنایا جا سکے۔
تمہیں معلوم ہے، موسیقی میں ایک ایسا مقام آتا ہے جہاں بے حرف و صوت کلام پیدا ہوتا ہے؟
روشن نغمہ اِنسانی فطرت کا چراغ ہے، اس کی روح موسیقی کی خارجی شکل کی صورت گری کرتی ہے۔
روشن نغمے کی روح کی صدا کہاں سے نکلتی ہے، میں نہیں بتا سکتا مگر اس کی خارجی صورت ظاہر ہے اور اُس سے اہم ہیں۔
نغمے میں اگر معنی نہیں تو وہ مردہ ہے اور اُس کا سوز بجھی ہوئی آگ سے ہے،
مگر معنی کا راز مرشدِ رومی نے کھولا ہے جن کے آستانے پر میری فکر سجدہ ریز ہے:
’’معنی وہ ہے جو تمہیں اپنی گرفت میں لے کر صورت سے بے نیاز کر دے،
معنی وہ نہیں جو تمہیں اندھا بہرا کر کے صورت پر اور فریفتہ کر دے!‘‘
ہمارے مطرب نے معنی کا جلوہ نہیں دیکھا۔ اُس نے صورت سے دل لگا لیا اور معانی سے دُور جا پڑا۔
مصوری
اسی طرح میں نے فنِ مصوری بھی دیکھا ہے۔ اُس میں نہ براہیمی ہے نہ آذری ہے:
’’کوئی راہب ہوس میں گرفتار، کوئی حسینہ پنجرے میں ایک پرندہ لیے ہوئے،
کوئی بادشاہ کسی خرقہ پوش فقیر کی خدمت میں، کوئی پہاڑی آدمی کاندھوں پر لکڑی کا گٹھا اُٹھائے ہوئے،
کوئی نازک اندام نازنیں مندر کی طرف جاتی ہوئی، کوئی جوگی ایک ویرانہ میں بیٹھا ہوا،
کوئی ٹوٹا پھوٹا بوڑھا بڑھاپے کے امراض سے چُور اور اُس کے ہاتھوں میں ایک بجھا ہوا چراغ،
کوئی گویا کسی پردیسی گانے میں مست جیسے آہ و زاری کرتے ہوئے کسی بلبل کی سانس اُکھڑ گئی ہو،
کسی کے تیرِ نگاہ کا گھائل کوئی نوجوان، کوئی چھوٹا بچہ جو بوڑھے باپ کی گردن پر سوار!‘‘
موئے قلم سے موت ہی کے مضمون نکلتے ہیں اور ہر جگہ موت ہی کی داستان اور اُس کا جادو ہوتا ہے۔
دورِ حاضر کا علم ڈوب جانے والی چیزوں کے سامنے سجدہ ریز ہے جس نے اُس کے شبہات بڑھا دیے ہیں اور اُس کے دل سے یقین ختم کر دیا ہے۔
جو یقین سے محروم ہو اُس میں لذتِ تحقیق ہوتی ہے نہ قوتِ تخلیق،
بے یقین شخص کا دل اندر سے کانپتا رہتا ہے اور اُس کے لیے کوئی نئی شکل وجود میں لانا مشکل ہوتا ہے۔
وہ خوداعتمادی سے محروم اور بیمار ہوتا ہے۔ وہ عام چلن کے مطابق چلتا رہتا ہے۔
وہ فطرت سے حسن کی بھیک مانگتا رہتا ہے، وہ رہزن ہے جو مفلسوں پر ڈاکا ڈالتا ہے۔
حسن کو اپنے وجود کے باہر تلاش کرنا غلطی ہے، جو ہمیں مطلوب ہے وہ بھلا ہے کہاں؟
جب مصور اپنے آپ کو فطرت کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ اس کی نقالی کرنے لگتا ہے اور اپنے فن کو ضائع کر دیتا ہے،
مدتوں اپنا کوئی رنگ نہیں دکھاتا اور ہمارے شیشے پر کوئی پتھر نہیں مارتا۔
فطرت سات رنگوں میں لپٹی ہوئی اُس کے قرطاس پر معذور اور مخفی رہ جاتی ہے۔
اس کا پروانہ سوز سے خالی ہوتا ہے اور اس کا حال مستقبل کی فکر سے عاری ہوتا ہے،
اس کی نگاہیں آسمان میں سوراخ نہیں کرتیںکیونکہ سینے میں بے باک دل نہیں ہوتا،
خاک سار، بے حضور اور شرم گیں! رُوح الامیں کی صحبت سے محروم!
اس کی سوچ مفلس اور کشمکش کے ذوق سے محروم ہوتی ہے اور اس کے اسرافیل کی آوازِ صور سے کوئی قیامت برپا نہیں ہوتی۔
انسان اپنے آپ کو مٹی سمجھ بیٹھے تو اُس کے ضمیر میں خدا کا نور مر جاتا ہے،
وہ کلیم کی طرح اپنے آپ سے باہر نکلے بھی تو اُس کا ہاتھ تاریک اوراُس کا عصا رسی ہوتا ہے۔
زندگی معجزے کی قوت سے خالی نہیں ہے مگر ہر ایک اس راز سے واقف نہیں۔
جس مصور نے فطرت میں اضافہ کیا اُس نے اپنے راز کو ہم پر آشکار کیا۔
اُس کے سمندر کو ضرورت تو نہیں ہے مگر ہماری نہر سے اُسے خراج پہنچتا رہتا ہے۔
وہ زمانے کے فرش سے شکنیں دُور کر دیتا ہے اور اُس کا ہنر ہر نگاہ کا اعتبار بن جاتا ہے۔
اُس کی حور جنت کی حور سے زیادہ حسین ہوتی ہے۔ اُس کے لات و منات کا منکر کافر ہوتا ہے!
ایک نیا عالم پیدا کرکے قلب کو ایک نئی زندگی عطا کرتا ہے۔
اس کا سمندر اور اس کی موجیں اُس کی اپنی ذات سے ٹکراتی ہیں مگر ہمارے وہ موجیں ہمارے سامنے موتی ڈال جاتی ہیں۔
اُس کی رُوح میں جو کثرت ہے اُس سے ہر خالی کو پُر کرنا اُس کی شان ہے۔
اُس کی پاک فطرت اچھے برے کا معیار اور اُس کی صنعت اچھے برے کی آئینہ دار ہے۔
وہ ابراہیم بھی ہے اور آذر بھی، اُس کا ہاتھ بت شکن بھی ہے اور بت تراش بھی!
ہر پرانی عمارت کی بنیاد اُکھاڑ ڈالتا ہے اور تمام موجودات کو صاف کر ڈالتا ہے۔
غلامی میں جسم روح سے خالی ہو جاتا ہے۔ بے روح جسم سے بہتری کی کیا اُمید ہو!
ایجاد اور اپنے آپ کو نمایاں کرنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے اور انسان اپنی ذات سے بیخبر گزر جاتا ہے۔
جبرئیل بھی اگر غلام ہو جائیں تو آسمان سے نیچے آ رہیں گے!
اُس کی روایت تقلید اور اُس کا مذہب آذری ہوتا ہے۔ اُس کے مذہب میں ندرت کفر کا درجہ رکھتی ہے۔
جدید اور نئی باتیں اس کے وہم و شک میں اضافہ کرتی ہیں، قدیم اور فرسودہ اُسے بھلے لگتے ہیں۔
اُس کی نگاہ ماضی پر مرکوز اور مستقبل سے اندھی ہوتی ہے۔ وہ مجاور کی طرح قبر کی مٹی سے اپنا رزق تلاش کرتا ہے۔
یہ اگر ہنر ہے توآرزو کی موت ہے۔ اس کا باطن برا اور ظاہر خوبصورت ہے!
عقل مند پرندہ قید میں نہیں آتا خواہ جال رشیمی تاروں ہی سے کیوں نہ بنا ہوا ہو!
غلاموں کا مذہب
غلامی میں عشق اور مذہب کے درمیان جدائی سے زندگی کا ذائقہ بدمزہ ہو جاتا ہے۔
عاشقی؟ توحید کو اپنے دل پر نقش کرنا اور اُس کے بعد خود کو ہر مشکل سے ٹکرا دینا!
غلامی میں عشق محض زبانی ہوتا ہے اور ہمارا عمل ہمارے قول کا ساتھ نہیں دیتا۔
شوق کا قافلہ ذوقِ سفر سے محروم ہوتا ہے، بے یقین، بے راہ اور بے راہبر!
غلام علم اور دین کو سستا بیچتا ہے یہاں تک کہ جسم کو زندہ رکھنے کے لیے روح دے ڈالتا ہے۔
اگرچہ اُس کے لبوں پر خدا کا نام ہے مگر اُس کا قبلہ فرمانروا کی طاقت ہے،
جس کے نام کی طاقت صرف ایک پھلا پھولا جھوٹ ہوتی ہے جس کے بطن سے مزید جھوٹ کے سوا کچھ اور جنم نہیں لیتا۔
جب تک تم اس بت کو سجدہ کرتے رہو یہ خدا ہے مگر جونہی اس کے سامنے جم کر کھڑے ہو جاؤ یہ ختم ہو جاتا ہے۔
وہ خدا رزق بھی عطا کرتا ہے اور رُوح بھی مگر یہ خدا رزق دے کر رُوح لے لیتا ہے۔
وہ خدا جدائی کے مرض کا علاج ہے مگر اِس خدا کے کلام میں نفاق اور پھوٹ ہے،
بندے کو اس حد تک اپنا عادی بنا لیتا ہے کہ آنکھ، کان اور ذہن کو کافر بنا دیتا ہے۔
جب بندے کی روح پر سوار ہوتا ہے تو اگرچہ جسم میں روح رہ جائے پھر بھی جسم بے روح ہوتا ہے۔
زندہ اور بے روح، دیکھو کیا راز ہے!دیکھو میں تمہیں ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔
اے سمجھدار انسان، مرنا اور جینا بس اضافی امور ہیں،
مچھلیوں کے لیے پہاڑ اور صحرا وجود نہیں رکھتے اور پرندوں کے لیے دریا کی گہرائی موجود نہیں۔
سننے کی صلاحیت سے محروم شخص موسیقی کے سوز اور نغمہ و صدا کے لیے مردہ ہے،
نابینا موسیقی سے مست اور مسرور ہو جاتا ہے مگر رنگوں کے سامنے وہ زندہ درگور ہوتا ہے۔
روح ذاتِ حق کے ساتھ زندہ اور باقی رہتی ہے ورنہ یہ اِس کے لیے مردہ اور اُس کے لیے زندہ ہے۔
ذاتِ حق زندہ اور کبھی نہ مرنے والی ہے، بس اُسی کے ساتھ جینا اصل زندگی ہے۔
جو بھی ذاتِ حق کے بغیر جیتا ہے وہ محض مردہ ہے اگرچہ کوئی اُس کی تعزیت نہیں کر رہا۔
دیکھنے کے لائق چیزیں اُس کی نگاہوں سے چھپی ہوئی ہیں، اُس کا دل تبدیلی کے ذوق و شوق سے خالی ہے۔
اُس کے کردار میں محبت کا سوز کہاں، اُس کی گفتار میں آفاق کا نور کہاں!
اُس کا مذہب اُس کے آفاق کی مانند تنگ اور اُس کی اشراق، عشا سے زیادہ تاریک!
زندگی اُس کے کندھوں پر ایک بھاری بوجھ اور اُس کی موت اُس کی اپنی پالی ہوئی!
اُس کی صحبت سے عشق کو ہر بیماری اور اُس کی پھونک سے ہر آگ بجھی ہوئی!
اُس کیڑے کے نزدیک جو کبھی مٹی سے اُٹھا ہی نہیں، سورج، چاند اور آسمان کہاں ہیں!
غلام سے ذوقِ دیدار کی توقع مت رکھو، غلام سے روحِ بیدار کی توقع مت رکھو!
اُس کی آنکھ نے دیکھنے کی زحمت ہی نہ کی، دنیا میں کھایا پیا، گہری نیند سویا اور مر گیا!
حکمراں اگر ایک بیڑی کھولتا ہے تو اُس کی روح میں دوسری بیڑی ڈال دیتا ہے،
ایک پیچیدہ آئین بناتا ہے اور کہتا ہے اِسے زرہ کی طرح پہن لو!
قہر و غضب کی جھلک دکھاتا ہے اور اُس میں موت کے خوف کو بڑھا دیتا ہے۔
کہیں غلام اپنے آپ سے مایوس نہ ہو جائے اور اُس کے سینے سے آرزو رخصت نہ ہو جائے،
کبھی اُسے خلعتِ فاخرہ عطا کرتا ہے اور زمامِ کار بھی اُس کے ہاتھ میں دے دیتا ہے۔
شاطر نے مہرے کو ہاتھ سے اُچھالا اور اپنے پیادے کو فرزیں بنا دیا!
آج کی آسائش کا دلدادہ بنا دیا یہاں تک کہ اصل میں آئندہ کا منکر کر دیا!
بادشاہوں کی مہربانی کے نشے سے جسم موٹا تازہ مگرجانِ پاک تکلے کی طرح کمزور!
ایک جانِ پاک کا خراب ہونا اس سے بہتر ہے کہ جسموں کے کئی شہر تباہ ہو جائیں۔
بیڑیاں پیروں میں نہیں بلکہ روح اور دل پر ہیں۔ مشکل میں مشکل میں مشکل ہے!
آزاد لوگوں کے فنِ تعمیر کے بارے میں
ذرا گزرے ہوئے کی صحبت اختیار کرو اور آزاد لوگوں کا فن بھی دیکھو۔
اٹھو، ابیک اور سُوری کے شاہکار دیکھو! اگر حوصلہ ہے تو آنکھیں کھولو!
وہ اپنے آپ کو باہر لائے ہیں اور اِس طرح اپنے آپ کو دیکھا ہے۔
پتھر سے پتھر جوڑ کر گزرتے ہوئے وقت کو ایک لمحے میں روک دیا ہے۔
اُس کا مشاہدہ تمہیں اور مضبوط بنا دیتا ہے اور تمہیں کسی دوسرے ہی عالم میں پہنچا دیتا ہے۔
تصویر ہمیں مصور کی طرف متوجہ کرتی ہے اور اُس کے باطن کی خبر دیتی ہے۔
جری ہمت اور بلند طبیعت! پتھر کے دل میں یہ دو لعل!
مجھ سے مت پوچھو کہ یہ کس کی سجدہ گاہ ہے، اے بیخبر! روح کی بات دل سے مت پوچھو!
افسوس ہے مجھ پر کہ اپنے آپ سے چھپا ہوا ہوں اور میں نے زندگی کے فرات سے پانی نہیں پیا۔
افسوس ہے مجھ پر کہ مجھے میری جڑوں سے اُکھاڑ کر میرے مقام سے دُور پھینک دیا گیا ہے!
پختگی یقینِ محکم سے ہے اور مجھ پر افسوس کہ میرے یقین کی شاخ بے نم ہے!
مجھ میں الااللہ کی وہ قوت نہیں، میرا سجدہ اس درگاہ کے شایانِ شاں نہیں!
ایک نظر اُس سچے موتی کو بھی دیکھو، تاج محل کو چاندنی رات میں دیکھو!
اُس کا مرمر بہتے ہوئے پانی سے زیادہ رواں اور وہاں کا ایک لمحہ ابد سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔
جوانمردوں کے عشق نے اپنی داستان بیان کر دی ہے، پلکوں کی نوک سے پتھر تراشے ہیں!
جوانمردوں کا عشق جنت کی طرح پاک اور رنگیں ہے اور سنگ و خشت سے نغمے پیدا کرتا ہے۔
جوانمردوں کا عشق حسینوں کو پرکھنے کی کسوٹی ہے، حسن کا پردہ چاک بھی کرتا ہے اور حسن کا پردہ دار بھی ہے!
اُس کی ہمت آسمانوں سے پرے پہنچ کر اِس محدود جہان سے باہر نکل گئی۔
جو دیکھا وہ چونکہ بیان میں نہیں سما سکتا تھا اس لیے اپنے باطن ہی کو بے نقاب کر دیا۔
بلند جذبے محبت سے ہیں، اسی سے بے وقعت قدر و قیمت پاتا ہے!
محبت کے بغیر زندگی سراپا ماتم ہے، اُس کے تمام معاملات خراب اور ناپائیدار ہیں۔
عشق عقل و ہوش کو چمکاتا ہے۔ پتھر کو آئینے کی چمک عطا کرتا ہے۔
دل والوں کو طورِ سینا کا سینہ عطا کرتا ہے اور ہنرمندوں کو یدِ بیضا دیتا ہے۔
اُس کے سامنے ہر ممکن و موجود مردہ ہے کہ ساری دنیا کڑوی اور وہ مٹھاس ہے۔
ہمارے افکار کی گرمی اُس کی آگ سے ہے، پیدا کرنا اور روح پھونکنا اُس کا کام ہے!
عشق چیونٹی، پرندے اور انسان کے لیے کافی ہے، دونوں جہانوں کے لیے تنہا عشق کافی ہے!
قاہری کے بغیر حسن جادوگری ہے، مگر قاہری کے ساتھ حسن پیغمبری ہے۔
عشق دونوں کو دنیا کے معاملات میں ملا دیتا ہے! دُنیا میں ایک نئی دُنیا پیدا کر دیتا ہے!
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...