(Last Updated On: )
گر اپنا بناؤں، بھلا تو نہ دو گے
مجھے اپنے دل سے، مٹا تو نہ دو گے
کبھی خواب میں، جس کو دیکھا تھا تم نے
خیالوں سے اپنے، ہٹا تو نہ دو گے
اگر چار جانب سے، خلوت سمیٹے
مجھے ہاتھ دے کر،چھڑا تو نہ دو گے
تمہیں اپنا جانا،تمہیں اپنا مانا
مجھے غیر کے دغا تو نہ دو گے
تمہاری رفاقت اگر دل یہ چاہے
مجھے فرقتوں کی سزا تو نہ دو گے
مجیب!اپنے دل میں ہے جس کو بسایا
اسے اپنے دل سے،ہٹا تو نہ دو گے
****