(Last Updated On: )
گاوں والے تو مجھے نام سے پہچانیں گے
ذوق والے ہی مجھے کام سے پہچانیں گے
یہ تو ممکن ہی نہیں کام سے پہچانیں گے
لوگ تجھ کو بھی تِرے دام سے پہچانیں گے
موت کے بعد شناسائی یہاں ہوتی ہے
گاوں کے لوگ ہیں آرام سے پہچانیں گے
آخری وقت ہے ، بے زاری کتابوں سے رہی
مستِ دنیا تو تجھے جام سے پہچانیں گے
میں شرافت کے لبادے میں ہوں پھر سے عاقل
لوگ اچھے ہیں تو اکرام سے پہچانیں گے