ناک میں کُچھ پھنس جانا Foreign Body In The Nose (فارن باڈی اِن دی نوز)
تعریف: اس مرض میں ناک کے اندر غیر جنس داخل ہو جاتی ہے۔
وجوہات: چنا، مٹر، مکی کے دانے، کوڑی، کنکر، چھوٹے بٹن ناک میں پھنس جاتے ہیں۔ کبھی جونک یا کیڑے بھی ناک میں چلے جاتے ہیں۔
اسباب: عام طور پر یہ مرض بچوں میں پائی جاتی ہے۔ مکی اور کنکروں کے ڈھیر پر کھیلتے ہوئے اتفاقاً ناک میں پھنس جاتے ہیں۔
تشخیص و علامات: ناک سے سانس کا آنا بند ہو جاتا ہے۔ مریض ناک سے سانس لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن نہ آنے پر سخت بے تاب ہوتا ہے۔ اور اسی طرف کے نتھنے سے ناک بہتی ہے۔
غیر جنس کو کسی فارسپس یا موچنے سے کھینچ کر نکال لیں۔ اگر وہ چیز چمٹی سے نہ نکل سکے تو ایک خاص قسم کا آلہ ہوتا ہے۔ اس کو ناک میں داخل کر کے غیر جنس کو خارج کریں یا مخالف جانب کے نتھنے کو دبا کر بچے کو کہیں کہ زور سے ناک سُنکے، دو تین بار ایسا کرنے سے داخل شدہ چیز نکل جاتی ہے۔
اگر کوئی جاندار چیز پڑ گئی ہو تو کلوروفارم سونگھا دیں۔ وہ چیز فوراً ہلاک ہو جائے گی یا تو خودبخود خارج ہو جائے گی۔ یا فارسپس سے نکالیں۔
بچے کو پشت کے بل لٹا کر اور بچے کا منہ بند کر کے اپنا منہ ماؤف نتھنے پر رکھ کر پھونک ماریں اور اُس کے بعد فوراً مخالف نتھنے میں زور سے پھونک ماریں۔ ایک دو دفعہ ایسا کرنے سے داخل شدہ چیز نکل جاتی ہے، بعض اوقات نسوار دینے سے چھینکوں کے آنے سے بھی غیر جنس نکل جاتی ہے۔
ڈاکٹر مقصود جعفری کی مکالماتی اسلوب کی منفرد شاعری
ڈاکٹر مقصود جعفری کہتے ہیں "میں نے کہا کہ زاغ و زغن پھر سے آ گئے کہنے لگے یہ طرزِ...