کان میں کچھ پڑ جانا For Eign Body In The Ear (فار اِن باڈی اِن دی ائیر)
تعریف: اس مرض میں کان کے اندر کوئی غیر جنس داخل ہو جاتی ہے۔
اسباب: کان میں کیڑا مکوڑا، گندم، چنے، مٹر، مکی کا دانہ یا کوڑی رتی، کنکر اور پنسل کا ٹکرا چلا جاتا ہے۔
علامات: کان میں غیر جنس کے داخل ہونے سے کان میں سرسراہٹ اور سننا بند ہو جاتاہے۔
علاج: کان کو ائیر سکوپ سے غور کے ساتھ دیکھیں۔ اگر غیر جنس کان کے سوراخ کے قریب ہی دکھائی دیتی ہو، تو باریک فارسپس یعنی موچنے یا سلائی وغیرہ سے احتیاط کے ساتھ نکال لیں۔ اگر غیر جنس سوراخ سے دور ہو تو کان میں پانی کی پچکاری کرنے سے وہ چیز نکل جائے گی۔ اگر پھر بھی نہ نکلے تو کان میں گلیسرین یا تیل ڈالیں ایک دو دن کے بعد خودبخود نکل جائے گی۔ اگر نہ نکلے تو پچکاری سے نکالیں۔ اگر کان میں پانی پڑ جائے تو خالی پچکاری سے کھینچ لیا جاتا ہے۔
کان سے پانی نکالنے کا آسان طریقہ: مُونج یا کانے کی نالی لے کر اُس کے ایک سرے پر رُوئی لپیٹ لیں اور رُوئی کو تیل سرسوں میں تر کر کے دیا سلائی سے آگ لگا دیں۔ دوسرا سرا کان میں لگا کر ہاتھ سے پکڑ رکھیں، دھوئیں کے زور سے کان کے اندر کا پانی باہر نکلنا شروع ہو جائے گا، جب تمام پانی نکل جائے تو نالی کو علیحدہ کر دیں۔
( ۲ ) جب کان میں پانی پڑ جائے تو مریض کو تھوڑی سی نسوار دینی چاہیے تاکہ چھینک آئے اور جب چھینک آنے لگے تو ناک اور منہ کو بند کرنے کی ہدایت کریں اور سر کو پانی والے کان کی طرف جھکا دیں، ایسا کرنے سے اکثر پانی اور داخل شدہ چیز نکل جاتی ہے، اگر کان میں کوئی کیڑا وغیرہ ہو تو ہائیڈروجن سے فوراً مر جاتا ہے اور بعد میں پانی کی پچکاری کر کے نکال دیں۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...