(Last Updated On: )
مُنہ سے بدبُو آنا Fetororis (فیٹراورس)
تعریف: اس مرض میں مُنہ سے بدبُو آتی ہے۔
وجوہات: اس مرض کا سب سے بڑا سبب ماس ماسخورہ یعنی پائیوریا ہے اور کبھی پھیپھڑوں کے زخم سل کے آخری درجہ میں بھی بدبُو آنے لگتی ہے۔ معدہ اور رحم میں متعفن خلطوں کا جمع ہونا، لہسن، پیاز، مولی اور مینگ وغیرہ کھانے سے بھی مُنہ سے بدبُو آنے لگتی ہے۔
تشخیص: مریض کے منہ اور سانس سے اس قدر بدبو آتی ہے کہ پاس بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
علاج: مرض کے اصل سبب کو معلوم کر کے رفع کریں۔
اگر ماسخورہ کی وجہ سے ہو تو ماسخورہ کا علاج کریں۔ اس کے بیان میں ملاحظہ فرمائیں۔ اگر سل کی وجہ ہو تو سل کا علاج کرنا چاہیے۔ اگر ہاضمہ کی خرابی ہو تو یہ نسخہ مفید ہے۔
نسخہ: نوشادر، فلفلدراز، الاچی سفید ہر ایک مساوی الوزن، باریک سفوف تیار کریں، مقدار خوراک ۱ ماشہ غذا کے بعد دن میں دو بار۔