(Last Updated On: )
ڈھلکہ Epiphoria (اپی فوریا)
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں آنکھ سے ہمیشہ آنسو جاری رہتے ہیں۔ یہ مرض آنکھ کی خارش، ہاضمہ کی خرابی، آنکھ کی کمزوری، آنکھوں کے ککرے یا گردوغبار سے ہو جاتا ہے۔
علاج: اصل سبب مرض کو رفع کرنے کی کوشش کریں۔ بورک لوشن یا ایلم لوشن سے آنکھوں کو دھوئیں۔ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔
نسخہ: سنبل الطیب ۱ تولہ، ایسڈ گیلک ۶ ماشہ، پھٹکڑی ۱ ماشہ، سرمہ کی مانند باریک پیس لیں اور سلائی سے آنکھوں میں صبح و شام لگائیں۔
مقوی دماغ دوائیں اور غذائیں استعمال کریں۔